2025-02-12@08:59:54 GMT
تلاش کی گنتی: 148
«بولنگ ایکشن»:
آسٹریلیا کے اسپنر میتھیو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے میتھیو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کی تصدیق کر دی۔ میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز میں سب سے 16 زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ میچ آفیشلز نے بائیں ہاتھ کے اسپنر کے ایکشن کو مشکوک اور غیر قانونی قرار دیا، بولنگ ایکشن کو گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کا اب باضابطہ تجزیہ کرایا جائے گا، ان...
تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو اپنے سے الگ رکھو، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو اس معاملہ میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے اِس طرح زیادہ متوقع ہے کہ اْن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی، اور جو کچھ بھی تم اْن کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے، اور اللہ علیم و حلیم ہے۔ اس کے بعد تمہارے لیے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں، اور نہ اس کی اجازت ہے کہ ان کی جگہ اور بیویاں لے آؤ خواہ اْن...
معروف حریت رہنما مقبول بٹ شہید کا 41 واں یوم شہادت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب شہید مقبول بٹ کی برسی نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ محمد مقبول بٹ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 18 فروری 1938 کو پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم تحصیل ہندواڑہ کے پرائمری اسکول سے حاصل کی اور جوزف کالج سے گریجویشن کی۔ یہ بھی پڑھیں تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد 1958 میں لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزاد کشمیر میں داخل ہوئے۔ پھر ماسٹرز کے لیے پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ ایک نجی اخبار میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے گورننس اور کرپشن ڈائیگنوسٹک اسیسمنٹ کے تکنیکی مشن نے پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کہا ہے کہ ملک میں پایا جانے والا کرپشن، غیر ضروری بیورو کریسی، کمزور کاروباری ڈھانچہ اور مختلف مفادات رکھنے والے گروپوں کی حکومتی معاملات میں مداخلت دراصل اس ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ آئی ایم ایف نے اسلام آباد حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساختیاتی معیارات (اسٹرکچرل بینچ مارک کے تقاضے ) کی تعمیل کرے۔ اس کے لیے پاکستان کو سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی، جس کے تحت گریڈ سترہ...
پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اور معروف اداکارہ، حمائمہ ملک، بھائی کے حق میں سامنے آگئیں۔ حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر ایسی باتیں نہیں کرتیں، لیکن آج وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ چاہے کوئی اداکار ہو، سلیبرٹی ہو، یوٹیوبر یا ٹک ٹاکر، میڈیا انہیں اسٹار نہیں بناتا۔ View this post on Instagram A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میڈیا صرف ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں تک پہنچتے ہیں، جبکہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔اگرچہ اداکارہ نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف...
فوٹو: فائل پاکستان میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی لاش افغانستان کی حکومت نے وصول کرلی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری کو دوران آپریشن افغان دہشت گرد ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت خوست کے لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے ڈی آئی خان میں ہلاک دہشتگرد احمد الیاس کی لاش افغان طالبان نے وصول کی تھی۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے سول کورٹس آرڈیننس 1962میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی سول کورٹس ترمیمی بل 2025 آج منظور کرے گی ، بل کے تحت سول عدالتوں کو فوری مقدمات نمٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔ بل کے تحت سول عدالتیں 3 سال میں مقدمات نمٹانےکی پابند ہوں گی اور مقررہ مدت میں مقدمات نہ نمٹانے پر متعلقہ ہائیکورٹس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔ قومی اسمبلی سے بل میں 105 ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ خیال...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) دبئی میں سولر پر چلنے والی جدید طرز کی 'ریل بس' لانچ کردی گئی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں 'ریل بس' کا آغاز کیا، ایک جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ موجودہ آپشنز کے لیے مؤثر اور کم لاگت متبادل ٹرانسپورٹ موڈ پیش کرتا ہے، جس کی آپریشنل رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس میں 40 مسافروں کی گنجائش ہے، یہ ریل کار اس کو چلانے کے لیے درکار بجلی پیدا کرنے کے لیے سولر پینلز سے لیس پل پر سفر کرتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال جنوری میں آر ٹی اے نے دبئی...
ویب ڈیسک — امریکی فٹ بال کے فائنل ‘سپر بول’ میں فلاڈیلفیا ایگلز نے کنساس سٹی چیفس کو 22 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی ہے اور ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر سپر بول دیکھا ہے۔ کھیل کے آغاز سے قبل کنساس سٹی چیفس کی ٹیم کے حوالے سے کسی حد تک کامیاب ہونے کی رائے موجود تھی اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ امیریکن فٹ بال لیگ کا ٹائٹل مسلسل تیسرے سال بھی اپنے نام کر سکتی ہے۔ تاہم فلاڈیلفیا نے اس کی امیدوں...
پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بائیڈن انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے 7 اکتوبر کے فوراً بعد ہی شروع کر دی تھی اور یہ فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے عین مطابق تھا جو حماس کے حملوں کے فوراً بعد میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے پاکستانی جریدے میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اتنا ہی خالصتاً امریکی معلوم ہوتا ہے جتنا ایپل پائی سوئٹ ڈش۔ اس منصوبے میں پہلے مقامی آبادی کے بڑے حصے کو قتل کرنا اور پھر اپنے منافع کے لیے ان کی زمین کو ہتھیانا شامل ہے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھے سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط...
سری لنکا میں ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا اور بجلی معطل ہوگئی، 3 گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔ وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ملک میں عام انتخابات کو آج8فروری کوایک سال مکمل ہوگیا،اس موقع پر تحریک انصاف ملک بھرمیں یوم سیاہ اور حکومت کی طرف سے یوم تعمیراورترقی کے طورپرمنایا جارہاہے،پی ٹی آئی کی طرف سے یوم سیاہ کی مناسبت سے صوابی میں جلسہ کیاجائے گا ،گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے والی پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہدکے ایک سال کاجائزہ لیاجائے تو بظاہروہ کوئی سیاسی ہدف حاصل نہ کرپائی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان رہاہوسکے نہ حکومت کو ٹف ٹائم دیاجاسکابلکہ ایک موقع پر پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میزپر بھی آگئی تاہم بعض ناقابل عمل شرائط کی وجہ سے یہ مذاکراتی سلسلہ آگے نہ بڑھ سکااور اب سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ایک...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں موصول ہو ئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا کے اسکولوں کو بم کی دھمکیاں صبح ملیں جبکہ مایور وہار کے ایک اسکول کو صبح ای میل پر دھمکی دی گئی۔دھمکیوں کے بعد طلبہ کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نئی دہلی میں اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پکڑے گئے طالب علم کو چھوڑ دیا گیا تھا۔12 سالہ طالب علم کو کونسلنگ اور والدین کو متنبہ کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول ان 30 اداروں میں شامل تھا جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ A post common by Instant Bollywood...
گزرے ہفتہ کی شب چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز دوست سینئرکالم نگار ملک سلمان کافون آیا ،سر جی کل پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات ہیں ، ہم دونوں کو انہوں نے اپنے الیکشن کے لئے انڈیپنڈنٹ آبزرور کے طور پر نوٹیفائی کیا ہوا ہے،بتائیں کتنے بجے چلیں اور جانے سے پہلے کہیں سے دیسی ناشتہ ہی کر لیں؟ملک سلمان کو ناشتوں ،کھانوں اور میزبانی کا بہت شوق ہے ، کوٹ رادھا کشن کے گلاب جامن ،ایک وقت میں میاں نواز شریف کو پسند تھے تو اب وہ سلمان کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ،وہ ہر وقت ہر کسی سے رابطے میںر ہتا ہے ،پاکستان کے تمام علاقوں میں ہونے والے فیسٹول اسے زبانی یاد ہیں ، وہاں...
تقویٰ: ترمذی اور مشکوٰۃ کی ایک حدیث میں جس کی روایت عطیہ السعدی نے کی ہے، رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: ’’بندہ اہل تقویٰ کا مقام نہیں پاسکتا تا وقتیکہ وہ ان چیزوں کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں (بظاہر) کوئی حرج نہیں ہے، اس اندیشے سے کہ کہیں وہ ان چیزوں میں مبتلا نہ ہوجائے جن میں حرج (گناہ) ہے‘‘۔ (ابن ماجہ)مراد یہ ہے کہ بعض اوقات جائز امور بھی حرام کاموں کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اس لیے ایک مومن کے سامنے صرف جواز کا ہی پہلو نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے اس لحاظ سے بھی چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں یہ جائز کام حرام کا ذریعہ نہ بن جائے۔2۔متقیانہ زندگی کا اصول: ابن ماجہ اور مشکوٰۃ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے شہر میں ڈمپرز کی ٹکر سے پے در پے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں فوری ضبط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ محمد سلیم راجپوت کو کہا کہ شہر کی سڑکوں پر دندناتے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ دوسری جانب صوبائی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ حیدرآباد نے اسپیشل کیس نمبر 232/24 ملزمان ذیشان ولد عابد اور محمد انور ولد شیر خان کے وکیل بلال راجپوت ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو ایک کلو سے زائد چرس رکھنے کے الزام میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں ایف آئی آر نمبر 334 آف 2024 کے تحت الزام تھا کہ ان ملزمان سے ایک کلو دس گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
ویب ڈیسک — وائٹ ہاؤس میں منگل کو واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی ترقی چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ وہ غزہ پر کنٹرول کے اپنے منصوبے پر کس طرح عمل کریں گے۔ لیکن انہوں نے امریکی فوج غزہ بھیجنے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ضروری ہوا تو ہم یہ بھی کریں گے۔ ہم اس علاقے کا کنٹرول سنبھالنے...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک، ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، تاہم دونوں بدستور ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما نے 38 درجے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بابر اعظم ساتویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی 20 بولرز میں عقیل حسین کی واپسی، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین ایک درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے۔ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔غیر...
صحافیوں کیساتھ اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جائے تو یہ ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم جب چاہیں ایٹم بم بنا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران کے خلاف ایک ایسی یادداشت پر دستخط کئے جس کا مقصد تہران پر مزید دباؤ بڑھانا ہے۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ یہ میمورنڈم نہایت سخت ہے۔ جب کہ دوسری جانب امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا کہ اس یادداشت کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو ’’مستقل طور پر‘‘ کہیں اور آباد کیا جا سکتا ہے اور امریکہ اس علاقے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیں، جو ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔ عرب ممالک کا غزہ سے فلسطینیوں کی مجوزہ بےدخلی کے خلاف خط ٹرمپ اور نیتن یاہو نے کیا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ امریکا غزہ کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور بسانے کے بعد اس علاقے کو ترقی دے کر ایک جدید خطہ بنائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ میں تعمیر نو کے لیے اقدامات کرے گا، تباہ شدہ عمارتوں کو ہٹانے کے بعد وہاں موجود بارود اور ہتھیاروں کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہم وہاں ایک بہترین کام کریں گے، غزہ کے شہریوں کو دوسرے ممالک میں جگہ دی جائے گی۔ خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور اردن...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار تھانے کی حدود باغ جماعت خانہ اشو اپارٹمنٹ کے قریب 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی غرض سے شہریوں کو روکا تو شہریوں نے مزاحمت کردی جس پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری طاہر بزنجو جاں بحق جبکہ زخمی ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عبداللہ ولد علی حسن کے نام سے ہوئی۔
اسلام ٹائمز: فلسطین و کشمیر کی جدید تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب لیلیٰ خالد اور مقبول بٹ جیسے مزاحمت کاروں نے اپنی جدوجہد سے رقم کیا ہے۔ انکی جدوجہد کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ ظالموں کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت صرف زمینوں کو آزاد کرانے کیلئے ہی نہیں بلکہ دماغوں اور سینوں میں افکار و نظریات کو زندہ رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے۔ زمینوں کی آزادی کی مانند افکار و نظریات بھی آزادی چاہتے ہیں۔ افکار و نظریات کی آزادی کی جدوجہد کے راستے میں گزرنے والا ہر لمحہ وہ بیج ہے، جس سے ظلم کی تیز آندھی کا مقابلہ کرنے کیلئے مقاومت اور مزاحمت کے دیوقامت درخت اُگتے ہیں۔ آزادی کی جو بھی قسم اور شکل...
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی کی زندگی میں کئی غیر متوقع موڑ آئے ہیں۔ 90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہونے سے لے کر فلمی دنیا کو خیر باد کہنے اور پھر روحانیت کی راہ اختیار کرنے تک، ان کا سفر غیر روایتی رہا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ممتا نے اپنے کیریئر کے چند متنازعہ لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی جن میں 90 کی دہائی کی ایک مشہور میگزین کے لیے ان کا بولڈ فوٹو شوٹ، ان کے گانوں کے ذو معنی بول، اور ایک فلم میں آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ شامل تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mamta...
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک ڈاکو کی ہلاکت اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔فائرنگ کے اس واقعے میں طاہر بزنجو نامی شہری گولی لگنے کے بعد اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی صدام گولی لگنے سے زخمی ہوا۔لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عبداللہ کو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگی تھی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہوا، فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 لٹیروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنھوں نے موٹر سائیکل پر جاتے طاہر اور اس کے ساتھی کو سائیڈ دے کر روکا۔تاہم موٹر سائیکل پر پیچھے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ماردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق اورایک شہری زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقارعظیم نے بتایا کہ سولجر بازار اشو اپارٹمنٹ نزدیک جماعت خانہ کے قریب دو مسلح ملزمان دو شہریوں سے لوٹ مار کرریے تھے کہ شہریوں نے مزاحمت کردی اس دوران ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی. ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد...
ایک نئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ معمر افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں ہر سال ہونے والے اتار چڑھاؤ سے ان کی دماغی صحت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر جن افراد کے کولیسٹرول میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں ان میں ڈیمنشیا اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایک تحقیق جسے نیورولوجی نامی جرنل میں شائع کیا گیا ہے، کے مطابق جن افراد کے کولیسٹرول کی سطح میں سب سے زیادہ تغیر پایا گیا، ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔ مزید برآں ایسے افراد میں علمی صلاحیتوں میں کمی کا امکان 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو ڈیمنشیا کی ابتدائی علامت ہو سکتی...
حال ہی میں ایک یوٹیوبر نے 666 ڈالر کا مسٹری باکس ڈارک ویب پر خریدا لیکن اندر سے جو سامان نکلا، وہ اتنا خوفناک تھا کہ اس نے یوٹیوبر کو دہشت زدہ کردیا اور ویڈیو کو بند کرنے پر مجبور کردیا۔ ڈارک ویب انٹرنیٹ پر ایک ایسا ڈیجیٹل خطہ ہے جہاں آپ جانا نہیں چاہیں گے کیونکہ یہ ایسے آن لائن مواد سے بھرا پڑا ہے جو کمزور دلوں کیلئے نہیں ہیں۔ لیکن یوٹیوبر جو کہ کریپٹو این ڈبلیو او کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے ڈارک ویب کے مسٹری باکس کو جمع کرنا پسند ہے۔ جب یوٹیوبر باکس کھولتا ہے تو پہلے تو سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے، پہلے پہل ڈبے سے ٹیرو کے اصلی '1909'...
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول کی سطح سال بہ سال بڑھتی اور گھٹتی رہتی ہے ان میں ڈیمنشیا اور دماغی صحت کی خرابی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ محققین نے جرنل نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ جن لوگوں کے کولیسٹرول میں سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے پایا کہ ان میں علمی خرابی کا خطرہ بھی 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو دماغی عمر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ ڈیمنشیا کا باعث بن سکتا ہے۔ میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو، ژین زو نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ کولیسٹرول میں سالانہ...
سڈنی (نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور خود کو کرکٹ کے لیجنڈز کی فہرست میں موجود عظیم کھلاڑیوں میں شامل کرلیا اور ان کی اہلیہ بھی میڈیا اور بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر پروفیشنل کیریئر بنا چکی ہیں۔عثمان خواجہ اور ریچل خواجہ کی کہانی تقریباً دہائی پرانی ہے اور ان کی پروفیشنل اور رومانی زندگی کے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔عثمان خواجہ کی اہلیہ کا اصل نام ریچل مک لیلن تھا تاہم انہوں نے عثمان خواجہ سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا اور اس کے بعد وہ ریچل خواجہ بن گئی ہیں جو خود ایک کامیاب پروفیشنل خاتون ہیں۔ میڈیا...
کراچی(کامرس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک ساتھ بیٹھے تھے، چند منٹ پہلے میں بھی وہاں سے روانہ ہوا تھا۔گورنر سندھ نے کہاکہ بحیثیت گورنر صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کو ایک کرنے میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی کردار ادا...
یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے پرایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے،اسے سے زیادہ نہیں مجھے ووٹ نہیں بلکہ ملک کیلئے نوٹ چاہئیں،ہاکی اسٹیڈیم سے 10 ہزار بچے چیمپئن بن کر نکلیں گے،گورنر (جرأت نیوز )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ایک ماہ کی روڈ چیکنک کے دوران جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں 2 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے مطابق جرمانے اور موٹر وہیکل ٹیکس جنوری 2025ء کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران جمع ہوئے۔ مجموعی طور پر 38066 گاڑیاں چیک کی گئیں، میرپورخاص ڈویڑن میں 7655 گاڑیاں چیک کرکے 7.272 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔ حیدرآباد ڈویڑن میں 4.940 ملین روپے 11184 گاڑیوں کی ل چیکنگ کے دوران جمع کیے گئے۔ سکھر ڈویڑن میں 5385 گاڑیاں چیک کرکے ان سے 2.963 ملین روپے کا موٹر وہیکل ٹیکس وصول ہوا۔ لاڑکانہ ڈویڑن میں 3275 گاڑیوں سے 2.749 ملین روپے جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویڑن...
سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل ابو القمصان کے علاقے میں کچی زمینوں پر پھینک دی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ ایک دن پہلے 24 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے برآمد ہوئے تھے۔ سول ڈیفنس نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے عملے نے شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں۔ سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ منگچر کے علاقے میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی گاڑی حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنی۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے سے سڑک بلاک کر رکھی تھی۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ہونے والے اس حملے میں گاڑی میں سوار 17 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ ان کی مدد کو آنے والے سکیورٹی اہلکاروں میں سے بھی ایک حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ بتایا گیا ہےکہ مزید تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ دیگر دو اہلکار محفوظ رہے۔ فی الحال کسی گروہ نے اس...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے. مارکوروبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
تھانہ، کیفے، پولیس اور عوام ساتھ ساتھ۔ ایک طرف مجرموں کی تفتیش تو دوسری طرف پارٹی جیسا ماحول، مگر کیسے جانیے اس رپورٹ میں۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پولیس تفتیش تفتیش تھانہ ٹی پارٹی عوام کچہری ماحول
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے لٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے لٹرمہنگاکردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ایل پی جی 3 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا‘ پیٹرول کی قیمت میںایک روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7روپے کا اضافہ کیاگیا ہے‘ نئی قیمتوں کااطلاق رات 12بجے کے ہوگیا ہے۔ قبل ازیںحکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی تین روپے68پیسے کا اضافہ کیا تھا، اوگرا کی جانب سے فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا‘ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جس کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے...
نیٹ فلکس کی مقبول ترین کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ’اسکوئڈ گیم‘’ سیزن 3 کا پریمیئر 27 جون کو ہوگا، اس اعلان کے ساتھ سیزن 3 کا ایک نیا پوسٹر اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix Korea | 넷플릭스 코리아 (@netflixkr) نئے سیزن میں سیونگ گی ہن (لی جنگ جے) کی کہانی آگے بڑھتی ہے، جو ایک ذاتی مقصد کے تحت دوبارہ خطرناک گیم میں شامل ہوتا ہے۔ اسے اپنے قریبی دوست، فرنٹ مین (لی بیونگ ہن) کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنی شناخت چھپاتے...
اگر آپ ایک سے زیادہ زبانیں بولنا جانتے ہیں تو اس سے دماغ کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔میامی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن گھروں میں ایک سے زیادہ زبانیں بچوں کو سیکھائی جاتی ہیں ان کے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔ تحقیق میں 112 بچوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ان میں سے کچھ بچے آٹزم کے عارضے سے متاثر تھے۔تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ ایک سے زیادہ زبانوں سے واقفیت سے بچوں کے دماغی افعال پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 2 یا اس سے زائد زبانیں بولنے والے بچے...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ محمد آصف نے اس تقریب کے دوران ایک میڈیا نمائندے سے گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: لیجنڈز کی ملاقات! آصف شعیب اختر کے گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل لیجنڈری کرکٹر کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر ہوم گراؤنڈز پر پاکستانی ٹیم اسپنرز کے ذریعے میچ جیتنے لگی تو فاسٹ بولرز ختم ہوجائیں گے۔ مزید پڑھیں: نہ...
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے کسی بھی دور میں وقت، حالات اور ماحول کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام کے وضع کردہ سماجی اور معاشرتی رہنما اصول انتہائی متاثر کن ہیں۔ خصوصی طور پر معاشرے کے تین ایسے ستون ہیں جو افراد کی تربیت میں حد درجہ موثر کردا ادا کرتے ہیں اور وہ ہیں مسجد، مسکن اور مکتب۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ایک بچہ جب پروان چڑھ رہا ہوتا ہے اور اس کو ضرورت ہوتی ہے کہ حسن اخلاق اور روحانی بالیدگی کے موتیوں کی مالا اس کے گلے ڈال دی جائے تو اس دور میں اس کا 24/7 خاصہ تعلق انہیں تین مقامات سے ہوتاہے۔...
کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ لیڈی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں سٹریٹ کرائمز پر معافی کیوں نہیں مانگی؟ کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔ 15 سال سے سندھ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ امریکی کاروباری افراد کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے، دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں بزنس مین دورہ کرتے رہتے ہیں، دورہ کرنے والے امریکی اچھے کاروباری افراد ہیں، کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، بزنس مینز کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے، مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح...
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ایم کیو ایم مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے، ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ایم کیو ایم مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز...
فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ایم کیو ایم مردہ سیاست کوزندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پرتنقید کرتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔ تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، خالد مقبول ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم دریں اثنا ترجمان بلاول بھٹو زرداری، مرتضی وہاب...
پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) پنجگور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقساط کی حصول مستحقین کیلئے چیلنج بن گیا پورے ڈسٹرکٹ میں صرف ایک اسٹیشن ہونے کی وجہ سے اور انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس شدید سردی میں دور دراز کے مستحق افراد اپنے ایک قسط کی حصول کیلئے دو دو ہفتے صبح وشام خوار و زلیل ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسٹیشن کو بڑھایا جائے ہر تحصیل یونین کونسل میں ایک ایک اسٹیشن قائم کرکے اس عذاب سے نجات دلایا جائی
پندرہ سال سے سندھ پرجمہوریت کے نام پرایک جماعت کی حکومت ہے، خالدمقبول صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خالدمقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹوتاجروں کیلئے کوئی اقدامات کریں گے، 15سال سے سندھ پر جمہوریت کے نام پرایک جماعت کی حکومت ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، ایک طرف لوگ صوبے کوچلانے کیلئے 100فیصدوسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصدبھی اپناحصہ نہیں ڈالتے۔انھوں نے کہا کہ آپ نے کراچی کے تاجروں سے بات کی،...
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں...
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے، اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے...
گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز میں ماحولیات اور صحافت کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کا موقع ملا جسے ماہنامہ بساط اور انوائرمینٹل اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ نے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے منعقد کیا تھا، وہاں کی گئی گفتگو کا خلاصہ یہاں پیش خدمت ہے۔ ہماری عادت ہے کہ اپنے مسائل کا ذمے دار تلاش کرتے رہتے ہیں اور ہمیں مل بھی جاتا ہے لیکن اللہ نے ہمیں قرآن پاک میں بتا دیا ہے کہ معاملہ ہے کیا؟ ’’خشکی اور تری میں فساد ظاہر ہوگیا ان برائیوں کی وجہ سے جو لوگوں کے ہاتھوں نے کمائیں، تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض کاموں کا مزا چکھائے تاکہ وہ باز اجائیں‘‘۔ (آیت: 41 سورہ روم) اپنے...
کرکٹ میں بیٹرز کی سوئچ ہٹ کے بعد بولر نے بھی سوئچ ہینڈ کر کے دکھا دیا۔ یہ واقعہ ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کے میچ میں پیش آیا ہے۔ میچ کے دوران سری لنکن بولر شاشنی گمہانی نے ایک ہی اوور میں دونوں ہاتھوں سے گیندیں کروا کر بیٹرز کو پریشان کر دیا۔ ویمن کرکٹر کی اس دلچسپ مہارت پر تبصروں اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعیت علماء ہند کے ریاستی صدر نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں اتراکھنڈ سے لوگوں نے اس قانون کے خلاف رائے دی ہے لیکن حکومت نے اسکو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا چونکہ یہ ایک پروپیگنڈا تھا، وہ ایک طرح سے خانہ پری کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں قدیم شاہ اسلامک لائبریری کے 25 سالہ مکمل ہونے پر مظفر نگر پہنچے اتراکھنڈ ریاست میں جمعیت علماء کے ریاستی نائب صدر مفتی رئیس نے میڈیا سے بات ہوتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ کو ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ یہ قانون قرآن اور حدیث کے یکسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قانون کے خلاف ہائی کورٹ...
(گزشتہ سے پیوستہ) ہم فلسطین سے اس لیے محبت کرتے ہیں کہ یہ فلسطین انبیا علیہم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا،حضرت دائود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا، حضرت سلیمان ؑ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے،چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا ’’اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جائو‘‘ یہیں اس ملک میں واقع عسقلان...
ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں سیکورٹی گارڈ سمیت 8افراد زخمی ہوئے ۔ محمود آباد اعظم ٹاؤن گلی نمبر 09 گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ادھر سائٹ ایریا اے تھانے کی حدود میٹرو ول خیبر گیٹ بلاک فائیو سبزی مارکیٹ ربانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق اور دوسرا زخمی ہوا۔مقتول کی شناخت 25سالہ فجر ولد بابو اور زخمی کی شناخت 25سالہ عثمان غنی ولد فضل ہارون کے ناموں سے ہوئی ۔نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روز پرانی پھندا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چینی مافیا سرگرم ، چینی کے 50 کلو کے کٹے پر ایک ہزار روپے کا اضافہ، ہول سیل قیمت 145 روپے، دکانوں پر 150 سے 155 روپے فی کلو فروخت کی جانے لگی، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال چینی مافیا نے ایک بار پھر عوام کو اپنی لوٹ مار کا نشانہ بنا لیا، ایک ہفتے پہلے 50 کلو چینی کا کٹہ 6000 روپے میں دستیاب تھا لیکن اب وہی کٹہ 7000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، 7 دن میں 1000 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جو عوام کی قوت خرید مزید کمزور کر رہا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 145 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون دکاندار 160 روپے فی...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر پینل کی درآمد میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے اسکینڈل کا انکشاف ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا محسن عزیز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس دوران سولر پینل کی درآمدمیں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے اسکینڈل پر غور کیا گیا ۔کنوینر کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سولر پینل درآمد میں کمپنیوں نے 160 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی ، اس سولر پینل اسکینڈل میں 11 کمپنیاں ملوث تھیں، 11میں سے پشاور کی اسٹار بزنس اور مون لائٹ مرکزی کمپنیاں شامل ہیں۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ یہ معاملہ منی لانڈرنگ کا ہے، ایف آئی اے کو...
یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں...
لاہور: چوہنگ کے علاقے بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بہن کے خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں عروج شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم نامی شخص نے گھریلو تنازع کے بعد یہ سنگین حرکت کی ہے۔ پولیس نے...
اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی نے سولر پینل کی امپورٹ میں اربوں کی کرپشن اسکینڈل پر سوالات اٹھادیے، ٹرانزیکشن کی حد دو کروڑ روپے سالانہ تھی تو ایک سال میں ایک ایک کمپنی نے 2 سے 5 ارب کی ٹرانزیکشن کیسے کرلیں؟ ایف بی آر کہاں تھا؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سولر پینل کی امپورٹ میں اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل زیر بحث آیا۔ کنوینئر کمیٹی محسن عزیز نے سوال اٹھایا کہ بتائیں کہ ایک دو کمپنیوں نے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کیسے کرلی؟ کیا ٹرانزیکشنز کنٹری آف اوریجن یا کنٹری آف شپمنٹ میں کی گئیں؟ اگر کہیں اور ٹرانزیکشنز کی گئیں...
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر اپنی یادگار فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ دلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصویر دیکھ کر مداحوں کے دلوں میں پرانی یادیں تازہ ہو گئیں، اور تبصرے میں فلم کی یادوں اور اداکارہ کی تعریفوں کے ڈھیر لگ گئے۔ کاجول نے تصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا، ’’کیا دلہن کا موسم ابھی ختم نہیں ہوا؟ میں نے اسکرین پر کئی بار شادی کی اور کئی بار چھوڑا بھی! زیادہ کیا؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگز #KuchKuchHotaHai اور #Nostalgia کا استعمال کیا۔ مداحوں نے تبصرے میں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کاجول اور شاہ رخ خان کو دوبارہ کسی...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ مصر اور اُردن پہلے کی طرح فلسطینیوں کو بے گھر کرنا بند کریں بلکہ اس کے برعکس اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کیا۔ جس میں حماس نے کہا کہ ہم امریکہ سے چاہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو ایسے فضول مشورے دینا بند کرے جو صیہونی رژیم کے مفاد اور انسانی حقوق و ہماری عوام کی آزادانہ خواہشات کے خلاف ہیں۔ حماس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب آج امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے مصر اور اردن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں نا مساعد حالات کی...
میکسیکو کی حکومت نے امریکا سے نکالے جانے والے اُن میکسیکن باشندوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سکونت اختیار کرکے کام کر رہے ہیں۔ ان میکسیکن باشندوں کو ایک فوجی طیارے میں سوار کرکے میکسیکو بھیجا گیا تھا۔ امریکی فوج کے ایک C-17 طیارے کے ذریعے میکسیکو کے 80 غیر قانونی تارکنِ وطن کو بھیجا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس طیارے کو میکسیکو میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد معاملہ اٹک کر رہ گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی فوجی طیارے کو میکسیکو میں لینڈ کرنے کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فلوریڈا کے رہائشی ایک شخص نے حالیہ طور پر ایک انوکھی اور پریشان کن کیفیت کا سامنا کیا، جب اس کے جسم سے خون کی نالیوں کے ذریعے کولیسٹرول (لپڈز) باہر آنا شروع ہو گیا۔ ایک غیرملکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کی ہے، تین ہفتوں کے بعد ٹمپا جنرل ہسپتال گیا جب اس نے اپنی ہتھیلیوں، تلووں اور کہنیوں سے عجیب و غریب پیلے رنگ کے گٹھلے نکلتے دیکھے۔ اس نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس نے اپنی خوراک میں آٹھ ماہ قبل ایک ”گوشت خور غذا“ اپنائی تھی، جس کا اثر اس کی صحت پر دکھائی دیا۔ گوشت خور غذا میں صرف جانوری پروٹین جیسے گوشت،...
جرمن شہری نے 120 دن پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن ایرو اسپیس انجینئر 59 سالہ روڈیگر کوچ نے سب سے طویل عرصے تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جرمن شہری نے 120 دن پاناما کے ساحل پر سمندر کے نیچے اپنے 320 اسکوائر فٹ کے کیپسول میں گزارے، چار کیمروں نے کیپسول میں انکی ذہنی صحت کی نگرانی کرتے ہوئے انکی روز مرہ کی حرکتوں کو فلمایا۔ اس سے قبل پانی میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں پانی کے اندر 100 دن گزارے تھے۔ جرمن شہری کے کیپسول...
جرمن شہری نے پانی کے اندر سب سے طویل مدت تک رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے ایرو اسپیس انجینئر 59 سالہ روڈیگر کوچ نے 120 دن پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق روڈیگر کوچ نے پاناما کے ساحل پر سمندر کے نیچے اپنے 320 اسکوائر فٹ کے خصوصی کیپسول میں 120 دن گزارے ہیں۔ روڈیگر کوچ کے کیپسول میں تمام ضروری اشیاء موجود تھیں، جن میں بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور حتیٰ کہ ایک ایکسرسائز بائیک بھی شامل تھی۔ اس دوران کیپسول میں ان کی ذہنی صحت کی نگرانی کے لیے چار کیمروں نے ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کی...
کراچی: سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک زخمی تاحال زیرعلاج ہے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام...
اسلام ٹائمز: امام حسین (ع) ایک روایت اپنے والد گرامی امام علی (ع) سے نقل کرتے ہیں کہ ایک دن آپ (علیہ السلام) اپنے گھر کے قریب ایک جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک جاہل شخص نے پوچھا: اے امیرالمومنین! آپ کا اتنا بڑا مقام ہے، جبکہ آپکا باپ آگ میں ہے! امام نے فرمایا: خاموش ہو جاو، خدا تمہارا منہ توڑ دے، یہ کیسی بات ہے۔؟ اس ذات کی قسم جس نے نبی کو حق کے ساتھ بھیجا، اگر میرے والد روئے زمین کے تمام گناہگاروں کی شفاعت کریں تو اللہ تعالیٰ انکی سفارش قبول فرمائے گا۔ کیا میرا باپ آگ میں ہے، جبکہ لوگوں میں جنت و جہنم کی تقسیم کی ذمہ داری ان کے...
حیدرآباد: پی سی بی انڈر17کرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائلز کے موقع پر ایک نوجوان بولر گیند کراتے ہوئے
سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث زیر حراست گستاخ ملزمان کو تحفظ دینے کے لئے ایک ’’مولوی زادہ‘‘بھی میدان میں آگیا ہے۔مذکورہ گستاخ ملزمان کی وکیل ایمان مزاری کی جانب سے ایک یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر مذکورہ مولوی زادے نے بھی گستاخوں کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس مولوی زادے نے ایمان مزاری کے انٹرویو پر ایسے یقین کر لیا ہے کہ جیسے موصوفہ رابعہ بصری ہوں،اب اگر وہ مولوی زادہ ’’ایمان‘‘پریقین کامل کر ہی چکا ہے تو اسے میرا چیلنج ہے کہ وہ صرف خود نہیں،بلکہ اپنے پیر و مرشد جاوید احمد غامدی کو بھی امریکہ...
2024 کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کے سرکردہ کھلاڑیوں میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 3 ممالک کے بریک آؤٹ اسٹارز کی حکمرانی ہے۔ آئی سی سی کی مردوں کی ون ڈے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 میں پاکستان کے 3 کرکٹرز شامل ہیں، شائقین کرکٹ کی توقعات کے مطابق یہ ’ڈریم ٹیم‘ نہ صرف معیار بلکہ اسٹار پاور، مستقل مزاجی اور استعداد کا بہترین توازن بھی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر2024 میں پاکستان کے صائم ایوب، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حارث رؤف، افغانستان کے رحمت اللہ گرباز، عصمت اللہ عمر زئی اور ای ایم غضنفر سمیت سری لنکا کے...
اسلام ٹائمز: اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ این جی اوز ان لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں یا ان مقاصد کی ایڈووکیسی کر رہی ہیں، جنکی وہ نمائندگی کا دعویٰ کرتی ہیں، یا وہ آج بھی جیوپولیٹکل کھیل کی بڑی بساط کا حصہ ہیں۔؟ ہر انسان کی زندگی قیمتی ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کسی ایک ملک کی تحریک میں ایک شخص کی ہلاکت پورے عالمی میڈیا اور این جی اوز کو متحرک کر دیتی ہے، لیکن کبھی کسی اور ملک میں درجنوں افراد کی ہلاکت بھی عالمی ضمیر بیدار نہیں کرتی ہے۔ اب کہیں اسلامی شدت پسند دہشتگرد کہلاتا اور کہیں وہی لوگ مجاہدین یا حریت پسند بنا دیئے جاتے ہیں۔ تحریر: ثقلین امام کیا...
بی جے پی حکومت نے اس سال 6 فروری کو اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران یو سی سی بل پیش کیا تھا اور اسے ایک دن بعد سات فروری کو سادہ اکثریت کیساتھ منظور کر لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت میں آج ریاستی سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں یکساں سول کوڈ کے دستور العمل (مینول) کو منظوری دے دی گئی۔ مینول کی منظور کے بعد قانون کے نفاذ کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور اس طرح اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔ یو سی سی کے مینول کی منظوری کے بعد بیان دیتے ہوئے اتراکھنڈ...
کراچی: حکومت سندھ نے جلد ہی ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے اور ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے اور صوبے کے بڑے شہری اور دیہی علاقوں میں ایک مضبوط ای وی چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے ای وی ٹیکسیز لانچ کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جدید ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنز کی نگرانی اور ان کو ریگولیٹ کرنے...
گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے دوران حکومت کی جانب سے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زیر غور مسودے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ا ے) کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے۔ اس کے علاوہ امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک بہتر قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کی ایک اتھارٹی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹس اور ویزا اتھارٹی‘ (پی آئی پی وی اے) کے...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اندازہ اقوام متحدہ نے اپنی مختلف رپورٹس کی بنیاد پر لگایا ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 دن پر ہوگا اور اس دوران جنگ بندی کو مستقل کرنے کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔اقوام متحدہ کے جائزے کے مطابق غزہ میں سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں اب تک 46913 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان ایکشن پلان پر مشاورتی اجلاس ہوا، ،اجلاس میں تمام وزارتوں کے سیکرٹریز، چیف، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، اور وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی ، احسن اقبال نے کہا کہ ہر وزارت اڑان پاکستان کے اہداف کے لیے اپنی ترجیحات طے کرے،ہر وزارت سینئر افسر (فوکل پرسن) نامزد کرے جو اڑان پاکستان کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مستقل رابطے میں رہے، تمام وزارتیں تین کلیدی عناصر کی نشاندہی کریں جو معیشت کو مستحکم بنا سکیں، پالیسیوں کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، صوبوں کے ساتھ اشتراک کے لیے ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، اڑان پاکستان کا مقصد پائیدار ترقی اور...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حج انتظامات سے متعلق اجلاس ہورہا ہے اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025ء کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چودھری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکامنے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی...
’’تانگہ آ گیا کچہریوں خالی تے سجناں نُوں قید بول گئی‘‘ جب سے 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید با مشقت اور بشریٰ بی بی کو 7 کی سال قید ہوئی ہے۔ آجکل الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت چوک چوراہوں میں یہ خبر کسی سپرہٹ فلم کی طرح چھائی ہوئی ہے۔ انگریزی کے محاورے ’’ٹاک آف دا ٹائون‘‘ کی طرح ٹی وی چینلوں سے لے کر گلی محلوں تک تقریباً ہر شخص کی زبان پر یہی تذکرہ ہے۔ اس میں ایک بڑی تعداد میں وہ لوگ ہیں جو عمران خان کے حمایتی ہیں اور نہ ہی مخالف مگر محض اپنی زبان کا چسکا پورا کرنے کے لیے جہاں دو چار دوست اکٹھے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
اسلام آباد:ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کے ریونیو میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ایف بی آر دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے 2023-24 میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 577 ارب روپے جمع کیے، سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات،ائیر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیو بڑھا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم ، دودھ، کریم، جوسز، سیرپ سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا اور گزشتہ سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی۔ دستاویز کے مطابق سگریٹس پر ڈیوٹی 95 ارب اضافے سے 237 ارب روپے سے تجاوزکرگئی، سیمنٹ پر 11.32 ارب زیادہ وصولی ہونے سے 77 ارب 71 کروڑ کی وصولی ہوئی، سوڈا واٹر مشروبات پر ٹیکس وصولی 113 فیصد اضافے سے 36.50 ارب...