نئی دہلی: ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ ایکس  نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے سنسر شپ کے قوانین کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر مواد ہٹانے کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

ایکس  نے 5 مارچ 2025 کو بھارتی عدالت میں درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی آئی ٹی وزارت نے مختلف سرکاری محکموں کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ذریعے مواد بلاک کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔

ایکس کے مطابق، اس نئے حکومتی نظام میں وہ قانونی تحفظات شامل نہیں جو پہلے بھارتی قانون میں موجود تھے، جن کے تحت صرف عوامی سلامتی یا ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے مواد کو ہٹایا جا سکتا تھا اور اس پر اعلیٰ حکام کی سخت نگرانی ہوتی تھی۔

بھارتی آئی ٹی وزارت نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، بلکہ رائٹرز کی درخواست کو وزارت داخلہ کی جانب موڑ دیا، لیکن وزارت داخلہ نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ مقدمہ بھارت میں ڈیجیٹل آزادی اور سوشل میڈیا کے مستقبل پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔ ایلون مسک پہلے بھی کئی بار حکومتوں کی آن لائن آزادی پر قدغن لگانے کی پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں۔

بھارت میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے نئے سخت قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن کے تحت حکومت کو زیادہ کنٹرول دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے بھارت میں آن لائن اظہارِ رائے، آزادی صحافت اور سوشل میڈیا کے استعمال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کو بورڈ کتنی انعامی رقم دے گا؟ بڑی خبر آگئی

بھارت کے اسٹار کرکٹر روہت شرما کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے بورڈ نے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کیلئے 58 کروڑ بھارتی روپے (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد وننگ پریڈ کا اہتمام کیوں نہیں کیا؟

انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم جاسکے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو "درزی" کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، ابتدائی گروپ راؤنڈ میں بھارت نے بنگلادیش، پاکستان اور نیوزی لیںڈ کو شکست دی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا بعدازاں کیویز کو فائنل میں بھی شکست سے دوچار کرکے تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کی کمپنی کا مودی حکومت کیخلاف مقدمہ درج
  • بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
  • بھارت: سنسر شپ کی لڑائی میں ایکس کا مودی حکومت کے خلاف مقدمہ
  • پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کو  کنٹرول اور فنانس  کون کر رہا، ہولناک انکشافات
  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کے والدین بننے کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کو بورڈ کتنی انعامی رقم دے گا؟ بڑی خبر آگئی
  • بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ ملک
  • عوام کی آراء کو حکومت تک پہچانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، مظہر سعید
  • سوشل میڈیا پر آزادی پسند بیانیے کو فروغ دینے کے الزام پر سرینگر میں کشمیری نوجوان گرفتار