مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 4 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
مشرقی لیبیا میں سرت شہر کے قریب ہراوہ ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تریپولی میں پاکستانی مشن کے مطابق مشرقی لیبیا کے علاقے سرت میں غیر ملکی افراد کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرت شہر کا دورہ کرنے والی پاکستان سفارت خانے کی ٹیم کے مطابق 11 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جس میں 4 پاکستانیوں کی شناخت ان کی کاغذات سے ہوئی، جبکہ 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ترجمان نے بتایا کہ جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے، ان کے نام زاہد محمود ولد لیاقت علی سکنہ گوجرانوالہ، سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر سکنہ منڈی بہاؤالدین، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین سکنہ منڈی بہاؤالدین اور آصف علی ولد نذر محمد سکنہ منڈی بہاؤالدین ہیں۔
ترجمان کے مطابق تریپولی میں پاکستانی سفارت خانہ مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تارکین وطن ترجمان دفتر خارجہ کشتی حادثہ لاشیں برآمد مشرقی لیبیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تارکین وطن ترجمان دفتر خارجہ کشتی حادثہ لاشیں برا مد مشرقی لیبیا وی نیوز پاکستانیوں کی مشرقی لیبیا تارکین وطن کی شناخت کے مطابق
پڑھیں:
کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقی لیبیا کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آگیا، کشتی حادثے میں اب تک 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشتی ڈونے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقی لیبیا کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آگیا، کشتی حادثے میں اب تک 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 4 پاکستانیوں کی شناخت ان کی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی، نکالی جانے والی 2 لاشیں ابھی تک ناقابل شناخت ہیں۔