دعوت افطار سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی صحافیوں کا 10 رکنی وفد کو اسرائیل بھیجا گیا ہے، اس طرح کے کسی بھی اقدام پر حکومت پاکستان کو اپنا مؤقف پیش کرنا ہوگا، ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت فوری طور پر اپنا موقف عوام کے سامنے لائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امت مسلہ کے حکمرانوں نے امریکہ کی غلامی قبول کی ہوئی ہے، حکمرانوں کی ہاتھوں میں عصائے موسی ہونے کے باجود ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں، 57 اسلامی ممالک لاکھوں کی افواج کے باوجود فلسطینی بچوں، ماؤں، بہنوں کی صدائیں بلند ہورہی ہیں، گزشتہ 5 دنوں سے صیہونیوں نے دہشت گردی کا بازار گرم کیا ہوا ہے، مسلمان کبھی بھی عددی قوت سے نہیں ڈرتے بلکہ ہمیشہ ایمان کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں، عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، گلی گلی مہم چلائیں اور معاشی طور پر اسرائیل کو نقصان پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ جمشید کے تحت فاطمہ جناح کالونی نیو ایم اے جناح روڈ نزد فاروقی مسجد میں دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعوت افطار سے ڈپٹی سکریٹری جماعت اسلامی کراچی راشد قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی 5 عاطف شبیر، چئیرمن یوسی 4 کلیم الحق عثمانی و دیگر بھی موجود تھے۔

منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی سطح پر صدا بلند کرے گی اور اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی جاری رکھے گی، ایک جانب اسرائیل فلسطین پر ظلم کررہا ہے اور دوسری جانب اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستانی صحافیوں کا 10 رکنی وفد کو اسرائیل بھیجا گیا ہے، اس طرح کے کسی بھی اقدام پر حکومت پاکستان کو اپنا مؤقف پیش کرنا ہوگا، ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت فوری طور پر اپنا موقف عوام کے سامنے لائے، اسرائیل ایک ناجائز بچہ ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مہنگائی و بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی، حکمرانوں نے اپنی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا ہے، جماعت اسلامی کراچی کی ساڑھے تین کروڑ عوام کے ساتھ ہے، جماعت اسلامی عید کے فوری بعد 27 اپریل کو حقوق کراچی مہم کو از سر نو شروع کرے گی۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ 15 ماہ تک اسرائیل بمباری کرتا رہا پھر جنگ بندی کی گئی، غزوہ بدر میں 313 صحابہ تھے جنہوں نے اپنے سے کئی گناہ بڑے لشکر سے مقابلہ کیا، اگر اللہ پر ایمان ہو اس کے راستے پر صبر و استقامت کا راستہ اختیار کیا جائے تو کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی، غزوہ بدر معرکہ نہیں دو تہذیبوں اور نظریات کی جنگ تھی، ایک جانب کلمہ گو اور دوسری جانب بتوں کی پوجا کرتے تھے، 15 ماہ گزرنے کے باوجود جب فلسطینی ماؤں، بہنوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ وہ ایک ہی بات کرتے ہیں کہ ہمارے لیے اللہ کی نصرت ہی کافی ہے، ایمانی کیفیت نے ہی اسرائیل کو شکست فاش سے دوچار کردیا، اسرائیل نے پورے غزہ کو ملیا میٹ کردیا ہے لیکن اہل غزہ کی آزادی کے جذبہ ایمانی کو ختم نہیں کرسکا، اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کے جذبہ سے ہی ایک دن بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی

پڑھیں:

کراچی، فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کا احتجاج، 4 افراد گرفتار

کراچی:

فوارہ چوک کے نزدیک قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین کی تعداد تقریباً 35 سے 40 تھی، جنہوں نے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

مقامی حکام کے مطابق احتجاج کے دوران خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں رزاق، عبد الوہاب، سلمان اور سیمی دین بلوچ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمد

سیمی دین بلوچ کو مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران کچھ مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مظاہرین کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے پولیس نے فوری کارروائی کی اور مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی نا اہلی کے باعث کراچی کے شہری خونی ٹینکرز و ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، منعم ظفر
  • 11ویں جماعت کے طلبا کو ’گریس مارکس‘ دینے کی منظوری دے دی گئی
  • موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان
  • پاکستانیوں کا دورہ اسرائیل صیہونی میڈیا پر چھارہا ہے، تصدیق نہیں ہوئی کس پاسپورٹ پر گئے، دفتر خارجہ
  • کراچی، فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کا احتجاج، 4 افراد گرفتار
  • غزہ پر تازہ صیہونی جارحیت کیخلاف جماعت اسلامی کے خیبر پختونخوا میں مظاہرے
  • بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں: لیاقت بلوچ
  • بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، لیاقت بلوچ
  • نوجوان قوم کی امید، آگے بڑھیں، انقلاب کی نوید بنیں: حافظ نعیم