ورزش کو معمول کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالسمیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ورزش کو معمول کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے،اس سے دماغ تروتازہ اور جسم میں توانائی محسوس ہوتی ہے،شوگر ،کولیسٹرول ،دل کی امراض ،موٹاپا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہنے کےلئے واک اور ورزش بہت اہم ہے۔اس بات کا اظہار ڈاکٹر عبدالسمیع نے عالمی یوم صحت کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ورزش ایک ایسی عادت ہے جو انسانوں کو نہ صرف کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ اس سے انسان ایک خوشگواری بھی محسوس کرتا ہے، ورزش انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے وقت نکالنا بہت ضروری ہے اگر مصروف اوقات کے باعث اگر کسی کو دن کے آغاز پر ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا تو شام کو وقت ضرور نکالے ۔انہون نے بتایا کہ 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7 اپریل کو ’’ ورلڈ ہیلتھ ڈے ‘‘ منایا جاتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے معمول کی سرگرمیاں مؤخر کردیں، 11 اپریل کو غزہ مارچ کا اعلان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج سے پارٹی کی معمول کی تمام سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا جائےگا، جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر پاکستان سے پارلیمنٹیرینز کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، مصر سمیت تمام مسلم ممالک سے بات کرے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر پوری دنیا نے خاموشی اختیار کررکھی ہے، اس وقت امریکا، برطانیہ اور یورپ کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر امت مسلمہ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے، اگر مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے تو آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے یہ نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں جماعتِ اسلامی کا غزہ کے بچوں سے یکجہتی مارچ، طلباء نے فنڈز بھی پیش کیے
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر حکومت سے بات کی جائےگی، اس سے قبل بھی وزیراعظم کی توجہ فلسطینیوں کے قتل عام کی جانب دلائی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ مارچ معمول کی سرگرمیاں مؤخر وی نیوز