2025-03-30@18:26:24 GMT
تلاش کی گنتی: 8422
«بند کرنے کا اعلان»:
شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا، ملک میں عیدالفطر کل منائی جائےگی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور اسپارکو کے حکام نے ٹیکنیکل معاونت فراہم کی۔ واضح رہے...
لاہور: اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ جمال میں کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم ONYE KAOZURU کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جو ایک آن لائن آرڈر پر شراب اور بیئر کی سپلائی کرنے آیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بوتلیں شراب اور 104 بیئر کین برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی...
کراچی: قائدآباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ ان کے والد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کرچی کے تھانہ قائد آباد کی حدود شیرپاؤ کالونی میں واقع ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ گیا اور ان کی شناخت شخص قاری عبدالرحمان ولد گل رحمان سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے عبدالرحمان کی عمر 40 سال...
وفاق اور سندھ نے زرعی اجناس بنانے اور بیچنے والی 392 کمپنیز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق زرعی اجناس بنانے اور بیچنے والی کمپنیز پر پابندی کا فیصلہ حکومت نے 2 ماہ کے سروے کے بعد دی گئی رپورٹ کے بعد کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 392 کمپنیز جعلی زرعی بیج فروخت کرنے میں ملوث تھیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی نے صوبوں کے ساتھ زرعی سیکٹر پر اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاولوں میں ایم آر ایل اشو آنے پر 12پیسٹی سائیڈ پراڈکٹس پر مکمل پابندی لگادی گئی، چاول کا بیج بنانے کی 1030 کمپنیاں موجود ہیں، جن میں جعلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔حکومتی ترجمان کے...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بلوچستان سمیت اعلی حکام شریک ہوئے، اجلاس میں عید پر سیکیورٹی...
کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کیا۔ ان کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت...
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، مکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آںے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین نے کی۔ اجلاس شام 6 بج کر 10 منٹ پر وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جہاں چاند کی رویت کا جائزہ لیا گیا۔ چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کی گئی،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی۔ شوال کےچاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبری آزاد نے کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ مزیدپڑھیں:سائنسدانوں کی بڑی تعداد امریکا کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، عید الفطر کل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا،اس حوالے سے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جہاں چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کی گئی جو سپارکو حکام کی جانب سے فراہم کی گئی۔ سعودی عرب...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس ہیں، ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010 میں جاری کیا گیا جس میں 25ویں ترمیم کے...
RAJANPUR: پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوئے تاہم پولیس نے تعاقب جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہان تھا کہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اور عام شہریوں کی حیثیت سے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح اسپتال کے مختلف کاؤنٹرز پر گئیں اور وارڈز کا معائنے سمیت ادویات کی مفت فراہمی اور صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ مریم اورنگزیب نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ اس موقعے پر مریضوں کے لواحقین نے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا۔ تمام ادویات اسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل...
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد اسلام آباد میں ہوگا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ شہروں میں ہوں گے۔ پاکستان کے اسپیس ادارے سپارکو کا کہنا ہے شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پا چکا، اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 27 گھنٹے ہو گی، آج...
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ فتح محمد گبول گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ فتح محمد گبول گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے(رینجرز) کے اہلکار کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین ولد نصیر الدین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول ظہیر الدین گھر چھٹیوں پر آیا ہوا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت سادہ کپڑوں میں رہائشی علاقے کی گلی میں موجود تھا، اس ہی دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے تین گولیاں ماریں جس سے ظہیر الدین...
محمد اویس : رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا ۔ ملکہ کوہسار میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید کا چاند دیکھنے کے لیے تیاریاں کررہی ہے ۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادکریں گئے،اجلاس میں وزرات مذہبی امور ،وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گئے ،وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گئے وزیر اعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد چاند دیکھنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی کریں گئے
لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔انہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر "اسپیکر اور عوام" پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں۔ پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان، سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر “اسپیکر اور عوام” پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں۔ پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر...
اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس نے عید الفطر کا شیڈیول جاری کر دیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس عید الفطر پر بھی آپریشنل رہے گی۔ عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے شروع ہو گی۔عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائے گی۔میٹرو بس سروس عید کے پہلے روز کے بعد اپنے شیڈیول کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک معمول کے مطابق آپریشنل ہو گی۔ صرف پہلے روز 3 گھنٹے تاخیر سے بس سروس کی جائے گی۔
آئی جی کی زیرصدارت کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتربنانے، محفوظ سڑکوں کے لیےسخت اقدامات اور روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑحیں: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی،کمشنر،سمیت پولیس حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین پرسختی سےعمل درآمد کرایا جائےگا۔ نئےقوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پرلاگو ہوں گے، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ آئی جی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک...

وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، عمان، تاجکستان اور مصر کے صدور سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ان رابطوں کے دوران انہوں نے دوست برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھایا۔ وزیراعظم شہبازشریف...
محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں عید پر موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے.اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 7 ، ژوب 8، سبی میں 16، تربت 19، نوکنڈی 14، چمن 12، گوادر 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ...
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت ہوں گے جبکہ چاند کے بارے میں حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی.آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قویٰ امکان...
اتر پردیش میں انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کی نماز عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انتظامیہ نے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پچھلے سال سے مسلمانوں کو ہدایت دے رہی ہے کہ وہ سڑکوں پر نماز ادا نہ کریں کیوں کہ اس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس بار عہدیداروں نے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سخت وارننگ جاری...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول اور عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے اور ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے۔ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا ۔ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنانےکا فیصلہ کر لیا گیا۔ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔ پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اہم اجلاس، دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام کی طرف سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکہ تعاون بامعنی رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکہ کو مطلوب اہم دہشت...
— فائل فوٹو آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر سمیت پولیس حکام نے شرکت کی جس میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں اور چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے۔اجلاس میں سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی اور چین اسپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: واٹر...
وفاقی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی سے نمٹنےکے لیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب ملک...
ویب ڈیسک: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوام سے رابطے کے لئے بڑا اعلان کردیا! انہوں نے عوام کے سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر ”سپیکر اور عوام“ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔ پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے، پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا اپنے سوالات سکرین پر موجود واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
باسم سلطان: عید الفطر کی آمد کے پیش نظر پردیسیوں کی بڑی تعداد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث لاہور کے مختلف لاری اڈوں پر رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لاری اڈوں پر کرایہ نامے آویزاں کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے چکوال کا کرایہ 1690 روپے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کرایہ 1060 روپے، ظفروال اور نارووال کا کرایہ 690 روپے، سیالکوٹ کا کرایہ 740 روپے، جھنگ کا کرایہ 1250 روپے، گجرات کا کرایہ 590 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 700 روپے، ملتان کا کرایہ 2000 روپے، راجن پور کا کرایہ 3000 روپے اور پنڈی کا کرایہ 1600...
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اتوار کو کراچی کا مطلع صاف ہوگا۔ وفاقی حکومت نے پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔ واضح رہے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1297 ارب سے کم کرکے 1233 ارب روپے کر دیا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولیاں 1233 ارب روپے کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، ٹیکس وصولی میں کمی آئی ایم ایف سے معاہدے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارچ میں ٹیکس وصولی 107 ارب روپےکم ہوئی، مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220...
شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی ہے۔ شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔ یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔ نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔ یہ دباؤ اس...
اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ ایمل...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور نے...
لاہور: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (30 مارچ) کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے ماہرین شرکت کریں گے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ اوقاف بلڈنگ میں بھی چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل کے مطابق چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں اور اگر ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں تو پاکستان...
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔ سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا،...
عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور کی بلڈنگ پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات سمیت معروف عالم دین کمیٹی ممبران شریک ہونگے۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ صوبائی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کریں گے جبکہ صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔ پاکستان کے اسپیس ادارے، "سپارکو" کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پا چکا، اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی، آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔ بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کواقعہ ، انتہائی قریبی...
ویب ڈیسک: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شام 6 بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آئے گا اور 31 مارچ بروز (پیر) منائی جائے گی۔ گزشتہ روز ریسرچ رویت ہلال کونسل کی جانب سے...
القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنیوالے اسلام کے غدار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ سکردو میں القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، غزہ میں اسرائیل نے بربریت کی انتہاء کر دی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اپنے دور میں واضح کرچکے ہیں...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ریاض؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج بروز اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اتوار 30 مارچ کو وزارت مذہبی امور آفس اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد زیر صدارت ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خلیق، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مرکزی ارکان کمیٹی ، مولانا حافظ عبدالغفور، علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا یٰسین ظفر، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی محمد یوسف کشمیری، مفتی فیصل احمد، مولانا عبدالرؤف مدنی،...
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار اور گلگت بلتستان کی صورتحال ایک جیسی ہے، دونوں خطوں کے عوام کا کڑا امتحان لیا جا رہا ہے، یہاں کے عوام کی زمینوں پر قبضے کیلئے منظم سازشیں ہو رہی ہیں، منصوبہ بندی کر لی گئی ہے کہ چند سالوں میں یہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی بڑی سازشیں ہو رہی ہیں، یہاں کے علمائے کرام اور عوام الناس میں دورریاں پیدا کی جا رہی ہیں، لہذا یہاں کے عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا، یہاں کے عوام کو اپنے حقوق...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررزم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ تمام...
سکردو میں القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر اسرائیل کو تسلیم کیا گیا تو شیعہ سنی ملکر اس ناجائز ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہِ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلم حکمراں نااہلی، کاہلی، رشوت ستانی اور خوف کی وجہ سے ظالم قوتوں کے سامنے کچھ کر نہیں پا رہے ہیں، یہی چار چیزیں مسلم حکمرانوں کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں، جب تک ہم اہل، دیانتدار، نڈر حکمرانوں کا انتخاب نہیں کریں گے، تب تک مسائل کی دلدل میں پھنستے رہیں گے، حکمرانوں کا انتخاب جب موروثی...
لاہور(خصوصی نامہ نگار )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل وچیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی زیرصدارت مرکزی دفتر اپرمال میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے شرکاء کو بتا یا کہ اس وقت متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں کوئی قابل ذکرکیس زیرالتواء نہیں ہے۔تمام ممبران نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران انتہائی جا نفشانی کے ساتھ معاملات کو چلایا اوریہ اس مدت کاآخری اجلاس تھا۔متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے نئے قوائد وضوابط کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں مولانا محمدخان لغاری کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی دینی وملی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ سردار محمدخان لغاری نے...
قارئین! جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہوں گے رمضان کا آخری روزہ ہوگا، رمضان المبارک میں سب سے زیادہ مہنگائی آپ کو ٹھیلے والوں کی جانب نظر آئے گی، انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں اگر آپ ٹھیلے کے قریب گاڑی کھڑی کردیں تو یہ جھگڑا اور فساد برپا کرتے ہیں۔ دکانوں کو تو چھوڑدیں ٹھیلے والے جو روٹ پر قبضہ کیے ہوئے ہیں وہ تربوز 200 روپے کلو، خربوزہ 200 روپے کلو، سیب300 روپے کلو،کیلے عام سے 250 روپے درجن اگر آپ ان سے صرف یہ کہہ دیں کہ’’ بھائی! یہ تو بہت مہنگا ہے صحیح قیمت لگا لو ‘‘ تو جواب سن لیں ’’ جاؤ، دماغ نہیں خراب کرو‘‘ اور جن کو یہ کہہ دیا ہے۔ ان میں...
4 پاکستان قدرتی وسائل کے ذخائر سے خود کفیل ہے یہ اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لیے بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک میں کوئلہ، تانبہ، سونا، لوہا، کرومائیٹ، اور قیمتی پتھروں سمیت معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جو کان کنی کے شعبے کی ترقی اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اس بے پناہ صلاحیت کے باوجود، معدنی شعبہ فی الحال ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں صرف 3.2 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جب کہ برآمدات عالمی سطح پر صرف 0.1 فیصد ہیں۔ تاہم ان معدنیات کی بڑھتی ہوئی تلاش، غیر ملکی سرمایہ کاری، اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ساتھ، پاکستان کی کان کنی...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے دہلی کالونی میں تیز رفتار کار نےراہ چلتی تین راہگیر خواتین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں60 سالہ ثمینہ زوجہ جوہر لال موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو دیگر خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں زخمی خواتین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ جیکسن کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار20 سالہ بلال ولد کامران جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے بعد متوفی کی لاش کو ریسکیو...

وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح کے ضامن ہیں، صدر آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کرنے کے آپریشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں کو سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے قلات میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے کامیاب کارروائی کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت ہماری بقا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح کے ضامن ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 صدر مملکت نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے...
سٹی42: بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ اس اہم آپریشن کے متعلق مزید اطلاعات ابھی آ رہی ہیں۔ جعفر ایکسپریس پر 11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے اور اس کے بعد سے کئی علاقوں میں خودکش حملوں، ٹایم ڈیوائس حملوں اور ریموٹ کنٹرولڈ بم حملوں کے بعد آج قلات میں دہشتگردوں کے خلاف ہونے والا آپریشن پاکستانی فورسز کی کئی روز مین پہلی جوابی کارروائی ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 Waseem Azmet
عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے عیدالفطر کل (اتوار) 30 مارچ کو منانے کا اعلان کردیا۔پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی دلی مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم مسلمان کو خصوصی طور پر عید مبارک کہتے ہیں۔اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ حالات کے پیش نظر اس عید پر ولی باغ میں ملاقات ممکن نہیں ہوگی، عیدالفطر پر غرباء، ضرورت مندوں اور بے سہارا افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے روہت شرما کو لاجواب کر دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور میں بولڈ کردیا۔ 197رنز کا تعاقب کرنے والی ممبئی انڈینز کے اوپنر اننگز کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پویلین لوٹے۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے وقت بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائیں تو وہ غیر مؤثر ہوجاتے ہیں ۔ جس کے جواب میں محمد سراج...
اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح...
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے، سیکرٹری قومی اسمبلی کی طرف سے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2025ء) پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کل عید الفطر منائے جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کل بروز اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مخصوص علاقوں میں بھی عید الفطر منائے جائے گی۔ داؤدی بوہرہ جماعت کل اتوار کو ملک بھر عید الفطر کے اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔ داؤدی بوہرہ جماعت کل اتوار کو ملک بھر بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی ۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا سالمیت، امن وامان ، دہشت گردی کے خاتمے سمیت ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ کراچی میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد...
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں محکمہ پولیس کو مضبوط بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، 20 سے 30 دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، 2 ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آج ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا یہ 31واں حملہ تھا، پنجاب میں...
اسلام آباد: صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں بھی عید الفطر کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کل بروز اتوار 30 مارچ کو عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے۔ اس سے قبل 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا جا...
سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی، پاکستان میں بھی چاند تشکیل پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد اس بار ماہ رمضان 29روزوں کا ہوا اور اب وہاں عید کل ہوگی، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں واقع سدیر میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اجلاس ہوا۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا ہوا۔سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، یوں سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا جا چکا۔ جبکہ پاکستان میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔ برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں...
آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30واں روزہ اور عید پیر کو ہوگی۔ خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔ اسی طرح ملایشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب میں چاند کی تلاش جاری ہے تاہم ماہرین نے آج رویت نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل 30 مارچ بروز اتوار عید الفطر ہوگی۔ دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے اختتام پر شوال کا چاند دیکھنے کی روایت ہے اور ایسے میں کئی ممالک میں ڈرونز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شوال کا چاند نظر آنے سے سرکاری طور پر رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور عمان میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل 30 مارچ بروز اتوار عید الطفر ہوگی۔ اس سے قبل، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ...
ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے، شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر 58 منٹ پر ہو گئی ہے، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ کونسل کا کہنا ہے کہ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل نے شوال کے چاند کے بارے میں اہم اعلان کر دیا ہے۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے، شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر 58 منٹ پر ہو گئی ہے،...
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان، آسٹریلیا اور برونائی دارالاسلام میں سب سے پہلے عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، پاکستان کے 2 پڑوسی ممالک نے بھی عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کر دیا۔ عید کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برونائی دارالاسلام کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، بھارت اور ایران نے بھی...
لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ ختم نہ کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔ پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پیکا ایکٹ بنانے میں ملوث ہیں،...
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) 4 اسلامی ممالک نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان، 29 مارچ کی دوپہر کو شوال کے چاند کی پیدائش کے بعد کئی اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کی کوششیں جاری۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برونائی دارالاسلام کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش نے بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا اعلان کر دیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے وزارت خارجہ کے ذریعے اٹھایا جائےگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت کاؤنٹر ٹیرارزم کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں اہم نکات زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان افغانستان کے لیے اپنی خدمات بیان کرنے میں کمزور ہے، فخر کاکاخیل اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار، وزیر...
برونائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پہلا اسلامی ملک جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، 29 مارچ کی دوپہر کو شوال کے چاند کی پیدائش کے بعد کئی اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کی کوششیں جاری، دنیا کے بیشتر ممالک میں 31 مارچ کو عید ہونے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش بھی ہو گئی۔ سپارکو کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا نیا چاند آج بروز ہفتہ 29...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس۔صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز داخلہ اور آئی جیز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)...
اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، جس میں میڈیا ورکرز کی عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی اور پیکا ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد میڈیا ورکرز کو تنخواہ نہ ملنے کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ آج ہمارے میڈیا میں صحافیوں کو نہ جاب سیکیورٹی حاصل ہے اور نہ ہی زندگی کی ضمانت۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کو...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعوی غلط ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی...
امید ہے صدر زرداری وزیراعلی پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دینگے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان...
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان شو میں مرد کالر کی جانب سے خاتون ماہر غذائیت سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مرد کالر کی جانب سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی کال آنے پر میزبان جویریہ سعود، مہمان مایا علی اور ماہر غذائیت بھی پھوٹ پھوٹ کر ہنسنے لگیں۔ مرد کالر نے پروگرام میں کال کرکے اپنا مسئلہ بتایا اور ساتھ ہی ماہر غذائیت سے اس کا حل بھی پوچھا۔ کالر کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ کالر کے مطابق انہوں نے متعدد ڈاکٹرز اور حکیموں سے بھی علاج...
لاہور(نیوز ڈیسک): پنجاب میں میونسپل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاور کنٹریکٹرز صفائی یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں صفائی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران متعلقہ میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کے دنوں میں خصوصی پلان بنانےکاحکم دیاہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاورکنٹریکٹرزصفائی یقینی بنائیں، ہیلپ لائن اورایپ پرشکایات پربروقت ایکشن لیناہوگا۔ یاد رہے سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھی، تاہم اس...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے کو اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے...
اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج غیر یقینی کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اپوزیشن الائنس کی جانب سے عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا معاملہ تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق الائنس اب تک اپنے بنیادی تنظیمی ڈھانچے کو مکمل نہیں کر سکا اور مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الائنس کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل نہ ہونے کے باعث عید کے بعد احتجاجی تحریک کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ دوسری جانب، جماعت اسلامی نے اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے معذرت کر لی ہے اور وہ علیحدہ احتجاجی تحریک چلانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ذرائع...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
اسلام آباد:اپوزیشن الائنس کی جانب سے عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا معاملہ تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق الائنس اب تک اپنے بنیادی تنظیمی ڈھانچے کو مکمل نہیں کر سکا اور مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الائنس کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل نہ ہونے کے باعث عید کے بعد احتجاجی تحریک کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ دوسری جانب، جماعت اسلامی نے اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے معذرت کر لی ہے اور وہ علیحدہ احتجاجی تحریک چلانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اپوزیشن الائنس نے جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں مشترکہ احتجاج کی تجویز دی تھی، جبکہ جماعت اسلامی کو راولپنڈی میں احتجاج کرنے کی تجویز...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی کا اجلاس7 اپریل کی شام 5 بجےطلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر طلب کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں معمول کا حکومتی ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا، حکومت مختلف اہم بلز بھی قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( اتوار) 30مارچ کو ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔(جاری ہے) ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر26گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31مارچ کوہونے کے قوی امکانات ہیں،غروبِ شمس وقمر کے درمیان فرق 69سے 78منٹ ہوگا۔کراچی 69منٹ ،جیوانی 71کوئٹہ اور لاہورمیں 74منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی...
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7 اپریل ، 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 7 اپریل کو ہونے والا اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہو گا۔
بیجنگ :بوآؤ فورم فار ایشیا کی 2025 کی سالانہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ چار دنوں میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2,000 نمائندے بحیرہ جنوبی چین کے ساحل پر جمع ہوئے اور دانش مندی کا تبادلہ کیا۔ ڈیلوئٹ چائنا بورڈ کی چیئر پرسن جیانگ ینگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پاسداری کی ہے، ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی معیشت میں ایشیا کے حصے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایشیا کی معاشی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع...