صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7 اپریل ، 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا 7 اپریل کو ہونے والا اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو عید کی مبارک
وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر کو ٹیلی فون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارک دی۔
وزیراعظم شہباز اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوو کا ٹیلیفونک رابطہ کل ہفتے کی شام ہوا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے صدر امام علی رحمان کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، تعلقات کے مزید فروغ کیلئے آئندہ کے باہمی لائحہ عمل و مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا، اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کو سراہتے ہوئے صدر تاجکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ تاجکستان میں مئی 2025 کے اواخر میں دوشنبے میں "گلیشئیر کی حفاظت" کانفرنس میں شرکت کے منتظر ہیں.
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر امام علی رحمن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Waseem Azmet