کن ممالک میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30واں روزہ اور عید پیر کو ہوگی۔
خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔
اسی طرح ملایشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب میں چاند کی تلاش جاری ہے تاہم ماہرین نے آج رویت نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، 31 مارچ کو عیدالفطر ہوگی
مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اور دیگر دینی ذمہ داروں نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے آج شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے اہتمام کیا گیا تھا تاہم چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا کہ بھارت میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ آج مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اور اس کی دیگر شاخوں میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، پھلواری شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر عام طور پر چاند دیکھا گیا۔ اس لئے تمام مسلمان مورخہ 31 مارچ 2025ء بروز پیر کو عید الفطر کی نماز ادا کریں۔
اسی طرح اترپردیش میں مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک مطابق 30 مارچ کو شوال المکرم کا چاند نظر آگیا۔ اس لئے عید الفطر 31 مارچ 2025ء کو ہوگی۔ عیدگاہ لکھنو میں عیدالفطر کی نماز 31 مارچ کو صبح 10 بجے ہوگی۔ تلنگانہ کے حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آج ماہِ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا کل بروز پیر 31 مارچ 2025ء کو عیدالفطر ہوگی۔ درایں اثنا مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اور دیگر دینی ذمہ داروں نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے، جس کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔