ایمل ولی خان کا سعودی عرب کیساتھ عیدالفطر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی قیمتی زندگیاں، امن و استحکام اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس عید پر بھی ہم اور آپ ولی باغ میں نہیں مل سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے اور ہمارا عزم ہمیشہ ایک رہے گا اور اس عید کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے وسائل میں سے ان کے لیے بھی حصہ نکالیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ یہ عید خیبرپختونخوا، بلوچستان اور دنیا بھر کی ہر مظلوم سرزمین کے لیے امن، استحکام اور خوش حالی کا ذریعہ بنے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے، ہماری سرزمین پر امن قائم کرے، ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کرے اور ہمیں باہمی اتحاد و بھائی چارے کی نعمت سے نوازے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان نے کہا کہ
پڑھیں:
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما عیدالفطر کہاں کہاں منائیں گے؟ خبر آگئی
سٹی 42 : پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اس بار عیدالفطر کہاں کہاں منائیں گے، اس حوالے سے معلومات سامنے آگئی ہیں۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردرای نماز عید کل شھیدوں کی سرزمین گڑھی خدا بخش میں ادا کریں گے ۔ نماز عیدالفطر گڑھی خدابخش بھٹو میں صبح 9:00 بجہ ادا کی جائے گی۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آبائی گاؤں عبدالخیل ڈی آئی خان میں عیدالفطر منائیں گے ۔ اس کے علاوہ مرکزی رہنما مولانا ضیاء الرحمن مولانا عبید الرحمن بھی عبدلخیل میں عید منائیں گے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری مدینہ منورہ (سعودی عرب )میں عید ادا کریں گے ۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازِ عید ادا کریں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ کے پی اکرم خان درانی بنوں ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کراچی میں عید منائیں گے ۔