Nawaiwaqt:
2025-04-01@12:40:07 GMT

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔انہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر "اسپیکر اور عوام" پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔  اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں۔  پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

پنجاب میں 6ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے جس سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجن کی ٹیم دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم کی آمد سے فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ نے بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریضوں کی بچوں کی رجسٹریشن کی گئی۔

سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ہارٹ پیشنٹ بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 316  ہارٹ پیشنٹ بچوں کی پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت سرجری اور علاج ہوگا۔ سندھ کے 51بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں رجسٹریشن کرائی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بلوچستان کے 11 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہوگی جبکہ آزاد کشمیر کے 158 بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے رجسٹریشن کروائی گئی۔ گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرکاری اسپتالوں میں 2419 اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہوئے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام کے اجراء سے قبل ہر سال سیکڑوں بچوں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے جبکہ لمبی ویٹنگ لسٹ اور ناکافی وسائل کی وجہ سے والدین بے بسی سے بچوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھنے پر مجبور تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی۔ حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے اور سب اپنے بچوں جیسے ہیں۔ پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان
  • پنجاب میں 6ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ
  • جوہری معاملے پر امریکا سے براہ راست نہیں بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کُھلا ہے، ایرانی صدر
  •  سپیکر پنجاب اسمبلی کا  عوامی رابطہ ، سوالوں کے براہ راست جواب دینے کا اعلان
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان، سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیں گے
  • سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا
  • سپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان
  • عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری