زرعی اجناس بنانے اور بیچنے والی 392 کمپنیز پر پابندی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وفاق اور سندھ نے زرعی اجناس بنانے اور بیچنے والی 392 کمپنیز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق زرعی اجناس بنانے اور بیچنے والی کمپنیز پر پابندی کا فیصلہ حکومت نے 2 ماہ کے سروے کے بعد دی گئی رپورٹ کے بعد کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 392 کمپنیز جعلی زرعی بیج فروخت کرنے میں ملوث تھیں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی نے صوبوں کے ساتھ زرعی سیکٹر پر اہم اجلاس کیا۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاولوں میں ایم آر ایل اشو آنے پر 12پیسٹی سائیڈ پراڈکٹس پر مکمل پابندی لگادی گئی، چاول کا بیج بنانے کی 1030 کمپنیاں موجود ہیں، جن میں جعلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ہائبرڈ بیج امپورٹ کرنے والی کمپنیز کو سیڈ کے تمام بیگز پر کیو آر کوڈ لگانے کا حکم دیا ہے، جس بھی چاول کے بیج کے بیگ پر کیو آر کوڈ نہیں ہوگا، وہ بیج جعلی تصور ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیو آر کوڈ کے بغیر فروخت میں ملوث دکانداروں کے خلاف محکمہ زراعت اور ایف آئی اے کارروائی کریں گے۔
اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ کاشتکار زرعی اجناس کا بیج خریدنے سے پہلے تصدیق ضرور کروائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا‘اجلاس میں عید پلان‘ سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔
Post Views: 1