صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا
گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کھانا کھلانے کے بہانےخاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم محرر خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔