اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان، سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان، سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر “اسپیکر اور عوام” پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں۔ پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
نیویارک، ہسپتال کی ڈاکٹر کو صیہونیت مخالف پوسٹس شائع کرنے پر برطرف کر دیا گیا
اپنے ایک بیان میں ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کیجانب سے سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے مواد کی جانچ کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماونٹ سینا ہسپتال کی ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کو سوشل میڈیا پر صیہونی رژیم کے خلاف پوسٹ کرنے پر ہسپتال سے نکال دیا گیا۔ یہ ہسپتال نیویارک میں واقع ہے۔ اس 46 سال خاتون ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں "حماس" اور "حزب الله" کی حمایت کرتے ہوئے نوزاد بچوں کے قتل عام میں مصروف اسرائیلی فوج کو موذی مرض طاعون سے تعبیر کیا۔ جس کے بعد ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے مواد کی جانچ کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کی اقوام سراپا احتجاج ہیں وہیں امریکی عوام نے بھی گزشتہ روز یوم القدس کی مناسبت سے شکاگو میں ایک ریلی نکالی اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کی۔