ویب ڈیسک: عید الفطر کا   چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شام 6 بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آئے گا اور  31 مارچ بروز (پیر) منائی جائے گی۔

گزشتہ روز ریسرچ رویت ہلال کونسل کی جانب سے شوال کے چاند کے بارے میں اہم اعلان کیا گیا،  ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے۔

شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر58 منٹ پر ہو گئی ہے، اتوارکومغرب کے وقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025

ہلال کونسل کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔

کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا، جیوانی 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہوگا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی

پڑھیں:

ملکہ کوہسار میں عید کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری

محمد اویس : رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے 

چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا ۔ ملکہ کوہسار میں  مرکزی رویت ہلال  کمیٹی عید کا چاند دیکھنے کے لیے  تیاریاں کررہی ہے ۔  اجلاس کی صدارت چئیرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادکریں گئے،اجلاس میں وزرات مذہبی امور ،وزرات موسمیات کے حکام  بھی شریک ہوں گئے ،وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام  ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گئے

وزیر اعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد

چاند دیکھنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی کریں گئے

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر کے چاند کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی تیاری
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا
  • ملکہ کوہسار میں عید کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
  • پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا
  • لاہور، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا 
  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا