Nawaiwaqt:
2025-04-01@11:41:39 GMT

عید پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

عید پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں عید پر موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے.اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 7 ، ژوب 8، سبی میں 16، تربت 19، نوکنڈی 14، چمن 12، گوادر 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور کی بلڈنگ پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات سمیت معروف عالم دین کمیٹی ممبران شریک ہونگے۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ صوبائی کمیٹی موصول ہونیوالی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائے گی۔ عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے دوسرے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
  • کراچی: آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں عید کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟
  • ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • عیدالفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی 
  • لاہور، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • عیدالفطر پرموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی