ممبران نے جانفشانی سے کام کیا، علماء بورڈ میں کوئی کیس زیر التواء نہیں: راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
لاہور(خصوصی نامہ نگار )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل وچیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی زیرصدارت مرکزی دفتر اپرمال میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے شرکاء کو بتا یا کہ اس وقت متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں کوئی قابل ذکرکیس زیرالتواء نہیں ہے۔تمام ممبران نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران انتہائی جا نفشانی کے ساتھ معاملات کو چلایا اوریہ اس مدت کاآخری اجلاس تھا۔متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے نئے قوائد وضوابط کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں مولانا محمدخان لغاری کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی دینی وملی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ سردار محمدخان لغاری نے ہمیشہ سچ پر مبنی دینی سیاست کی۔ آپ کی دینی اورملی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔مفتی محمدرمضان سیالوی نے کہاکہ مولانا سردار محمدخان لغاری کی اتحاد بین المسالک کے لئے خدمات قابل ذکرہیں۔ علامہ سید حسن رضاہمدانی نے کہاکہ مولانا سردار محمدخان لغاری وحدت امت کے بہت بڑے داعی تھے۔مولانا ظفراللہ شفیق نے کہاکہ مولانا سردار محمدخان لغاری قومی یکجہتی کی عملی تصویر تھے، اجلاس میں مولانا محمدعلی نقشبندی،مولان عبدالوہاب روپڑی،اورڈاکٹرحسین اکبر نے بھی خطاب کیا۔ ملک وقومی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، دھرنا جاری رہے گا: اختر مینگل
خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، دھرنا جاری رہے گا: اختر مینگل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔
مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔
اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گی، آج افسوس ناک واقعہ پیش آنے کے باوجود حکومت سے اختر مینگل کی جماعت کا رابطہ ہو رہا ہے۔
شاہد رند نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ اس صورتِ حال میں پُرامن رہیں، ملک دشمن عناصر اس صورتِ حال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔