وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اور عام شہریوں کی حیثیت سے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح اسپتال کے مختلف کاؤنٹرز پر گئیں اور وارڈز کا معائنے سمیت ادویات کی مفت فراہمی اور صفائی کا جائزہ بھی لیا۔

مریم اورنگزیب نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ اس موقعے پر مریضوں کے لواحقین نے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف  کیا۔

تمام ادویات اسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں اور اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، اسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض اسپتال کے اندر سے دوائی لیں۔

اسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔ ریسپشن پر لگی اسکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد دکھائی جا رہی تھی۔

فارمیسی کے باہر اسٹاک میں موجود ادویات  کی تفصیل بھی اسکرین پر جاری کی جارہی تھی۔ صفائی کا عملہ صفائی کر رہا تھا، ہر وارڈ کے باہر گارڈز بھی موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں اور کارکردگی پر وزیراعلیٰ کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی شکایات پر 24 مارچ کو جناح اسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا تھا اور بدانتظامی پر ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کر لانے کی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مریم نواز نے ہسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر اسکرین آویزاں کرنے، اسٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، اسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کے اعلانات کرنے اور ریسیپشن پر مریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کے احکامات دیے تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے جناح ہسپتال کے دورے کے 6 دن میں ان اسپتالوں میں نمایاں بہتری آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اچانک دورہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب لاہور جناح اسپتال لاہور چلڈرن اسپتال مریم اورنگ زیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اچانک دورہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب لاہور جناح اسپتال لاہور چلڈرن اسپتال مریم اورنگ زیب مریم اورنگزیب جناح اسپتال وزیر اعلی ادویات کی مریم نواز

پڑھیں:

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا دورہ برطانیہ، برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات

 

لندن: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، بارڈر سیکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طلال چوہدری نے برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

آج طلال چوہدری کی برطانوی ہوم منسٹر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں، جن میں مؤثر بارڈر منیجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اقدامات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بارڈر سیکیورٹی اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل کے حل کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے تحت پاکستان بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا دورہ برطانیہ، برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات
  • اسحاق ڈار 22 اپریل کو تاریخ ساز دورے پر بنگلا دیش پہنچیں گے
  • مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر جناح، چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ
  • اسحٰق ڈار 22 اپریل کو تاریخ ساز دورے پر بنگلا دیش پہنچیں گے
  • پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ
  • پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر ہسپتالوں کا دورہ
  • مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کے دورے 
  • مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل کے دورے
  • عید الفطر کے بعد وزیر اعظم کا دورۂ بیلاروس کی تفصیلات سامنے آگئیں