واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکہ تعاون بامعنی رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکہ کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکہ کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے بھی سراہا ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو جب کہ آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں معروف امریکی تھنک ٹینک ’کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس‘ میں خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے 24 کروڑ آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ‎وزیراعظم کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادکار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف اسٹاف لیول کامیاب مذاکرات اور ملک کے لیے 20 ارب ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں، علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا، طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں پاک چین دوطرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کے ملک اور خطے کے لیے ثمرات پر بھی روشنی ڈالی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے معاون خصوصی سرمایہ کاری کرتے ہوئے کے ساتھ

پڑھیں:

تمل ناڈو اسمبلی میں وقف بل سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور

پارلیمان میں مودی حکومت کے ذریعہ متعارف کرائے گئے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کیلئے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن نے قرارداد لائی اور اسے تمام پارٹیوں کی حمایت سے منظور کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن جنہوں نے مودی حکومت کی طرف سے لائے گئے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کیا تھا۔ مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے ذاتی طور پر ملاقات کی اور تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 27 مارچ 2025ء کو تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی میں پارلیمان میں مودی حکومت کے ذریعہ متعارف کرائے گئے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کے لئے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن نے قرارداد لائی اور اسے تمام پارٹیوں کی حمایت سے منظور کر لیا گیا۔

اس ضمن میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی قیادت میں ریاستی جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، ریاستی سکریٹری آڈوتھرائی اے ایم شاہ جہاں، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد اور دیگر افراد نے چنئی سکریٹریٹ میں تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تمل ناڈو حکومت کی جانب سے 8,000 محلہ جماعتوں کو رمضان میں افطار کے لئے گنجی کے لئے چاول فراہم کئے جانے اور تمل ناڈو کے مسلمانوں کے طرف سے عازمین حج کے لئے ایک دیرینہ مطالبے کے جواب میں، ننگنالور، چنئی میں جلد ہی ایک حج ہائوس تعمیر کرنے کا اعلان اور بی جے پی حکومت کی طرف سے لائے گئے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے پر زور دینے والی قرارداد کی منظوری کے لئے دلی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 معدنی شعبے کی ترقی میں اہم اقدام
  • بی جے پی کی تخریبی سیاست قابل مذمت ہے، ممتا بنرجی
  • روس کی جانب سے یوکرین کے خصوصی فوجی دستوں پر حملے کا دعویٰ
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
  • تمل ناڈو اسمبلی میں وقف بل سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور
  • معدنی وسائل میں بے پناہ معاشی صلاحیت
  • شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • امریکہ میں بھی یوم القدس کی گونج
  • ہونڈا اٹلس پاکستان کا مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز