2025-04-15@23:31:31 GMT
تلاش کی گنتی: 204

«آئی اے ای اے کے»:

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے، متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا کچھ سال قبل متعارف کیا تھا، جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ویزا 5 سال کی مدت کے لیے کارآمد ہوگا اور ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو کسی گارنٹر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اس ویزے کے تحت بار بار متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ سیاح کو ہر وزٹ پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی، جسے مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے تاہم، ایک سال میں مجموعی قیام 180...
    مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان...
    ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ ملاقات میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کیلئے ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کے آئندہ دورۂ تہران سے باہمی تعاون کو تقویت ملیگی اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے رضا نجفی نے آج ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں۔ رضا نجفی نے ایران و آئی اے ای اے کے درمیان باہمی تعاون اور رافائل گروسی کے آئندہ دورۂ...
    دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی تعمیر نو اور انتقالی مرحلے کے چیلنجز سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ابو ظہبی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کی تفصیلات اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی WAM نے جاری کیں۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا: ’’یو اے ای شام کے استحکام، سلامتی اور ترقی کو پورے خطے کے مفاد میں سمجھتا ہے اور ہم شامی عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے گزشتہ سال بشار الاسد کی حکومت کے...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔ اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب...
    کراچی کے مسائل پر  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ہم آواز ہوگئی، تمام مسائل کو انتظامی مسئلہ قرار دے دیا۔اے این پی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے حالات کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ 50 سال سے شہر کے ساتھ جاری نا انصافی ہے، لسانی بنیادوں پر نافذ کیا جانے والا کوٹا سسٹم ہے۔ میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، عوامی نیشنل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف ڈیڈ لائن کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کی نجکاری نہیں ہو سکے گی، آئی ایم ایف کو جولائی 2025 میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ اب دسمبر میں متوقع ہے، مشیر نجکاری محمد علی نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی میں نہیں ہو سکے گی، پی آئی اے کیلئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ رواں ماہ جاری کریں گے، ہڈرز کو جولائی میں اثاثوں کی جانب پڑتال کا موقع دیا جائے گا، ڈیوڈ لیجنس کا مرحلہ تمبر تک جاری رہے گا، دوسری مرتبہ نجکاری میں پہلے بولی دینے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی ، اس بار پی آئی اے کیلئے نجکاری...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال24۔2023کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اشیا ء اور خدمات سمیت دو طرفہ تجارت کا حجم 10.9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی (وام) کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور توقع ہے کہ یہ 2025 میں 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ اعداد و شمار نہ صرف ہماری مضبوط معاشی شراکت داری کا ثبوت ہیں بلکہ متحدہ عرب...
    ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں کارروائی کرکے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال ہونیوالے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کرلیے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق غیر قانونی مدد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے امیدواروں سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد 80 آلات میں اسمارٹ ڈیوائسز اور سم کارڈز شامل ہیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکرو فونز، اسمارٹ واچز، بلو ٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز بھی شامل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اپریل 2025ء) سوڈان نے آج دس اپریل بروز جمعرات بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سوڈانی فوج سے لڑنے والے باغیوں کی مبینہ حمایت کے ذریعے دار فور میں مقامی رہائشیوں کی نسل کشی کے پس پردہ ایک ''متحرک قوت‘‘ ہے۔ خرطوم نے آئی سی جے کے سامنے اپنا مدعا بیان کرتے ہوئے یو اے ای پر الزام لگایا ہے کہ وہ 2023ء سے سوڈانی فوج سے لڑنے والے نیم فوجی دستوں پر مشتمل ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی پشت پناہی کے ذریعے مقامی مسالیت کمیونٹی کے خلاف نسل کشی میں ملوث ہے۔ متحدہ عرب امارات تاہم باغیوں کی حمایت...
    — جنگ فوٹو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے " ٹرینڈز ریسرچ اینڈ ایڈوائزری " کا دورہ کیا جو متحدہ عرب امارات میں قائم ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے اور علاقائی و عالمی ترقی کے جغرافیائی سیاسی، اقتصادی اور سماجی پہلوؤں کے تجزیے پر مبنی تحقیق اور ایڈوائزری پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ ادارہ 2014 میں قائم کیا گیا تھا اور اس نے اپنے تحقیقی مقالہ جات، رپورٹسں، رجحانات کے تجزیوں اور کتاب میلوں کے ذریعے اپنی رسائی کو مسلسل وسعت دی ہے۔ یہ تعلیمی اداروں، صنعتی ماہرین اور تحقیقی مراکز کے ساتھ تعاون کے ذریعے مختلف ممالک میں اپنی سرگرمیوں کو بھی فروغ...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...
    سٹی42: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور گرمی کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار اور چھٹیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف...
    کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، اب پاکستانی پانچ سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ممتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے گورنر ہاوس کا دورہ کیا، جہاں گورنر سندھ سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حماد عبید الزہبی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے...
    سٹی42:   امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے تو خوشی کی خبر جلد آنا مشکل ہے تاہم متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )  جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔  گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان سے یو اے ای جانے  والوں کے لئے ویزا کے مسائل حل کرنے پر خاص طور سے بات چیت ہوئی۔ گورنر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر  نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لئے یو اے ای کے ویزا کے مسائل حل ہوگئے۔  محترم سفیر نے بتایا کہ اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی...
    یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل حل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ ویزے کے مسائل حل ہوگئے، اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔
    متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )  جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر  سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات  متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ  ویزے کے مسائل حل ہوگئے، اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اماراتی سفیر نے یو اے ای جانے کے خواہشمند افرادکو ویزوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے یواے ای کے سفیر کی ملاقات کی،گورنر سندھ نے یو اے ای کے سفیر کا کراچی میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔ اماراتی سفیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ ویزے کے مسائل حل ہو گئے،پاکستانی 5سال کا ویزا لے سکتے ہیں،یواے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کو ویزاسینٹر آنے کی دعوت بھی دی، ان کاکہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے منصوبے لائق تحسین ہیں،یواے ای کے سفیر نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ ایک سال میں کتنی...
    معاشی ریلیف حاصل کرنے کی کوشش:شام کے عبوری صدر کا یو اے ای اور ترکی کا دورہ، WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس ) شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جو ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ شام کی وزارت خارجہ کے مطابق، ان دوروں کا مقصد علاقائی تعلقات کی بحالی اور معاشی امداد حاصل کرنا ہے۔احمد الشرع نے اس سے قبل فروری میں سعودی عرب اور ترکی کا غیر سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ اب یو اے ای کا یہ دورہ ان کی دوسری خلیجی ریاست سے ملاقات ہے، جو شام کی نئی حکومت کی سفارتی مہم کا...
    دمشق: شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جو ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔  شام کی وزارت خارجہ کے مطابق، ان دوروں کا مقصد علاقائی تعلقات کی بحالی اور معاشی امداد حاصل کرنا ہے۔ احمد الشرع نے اس سے قبل فروری میں سعودی عرب اور ترکی کا غیر سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ اب یو اے ای کا یہ دورہ ان کی دوسری خلیجی ریاست سے ملاقات ہے، جو شام کی نئی حکومت کی سفارتی مہم کا حصہ ہے۔ شامی حکومت نے عالمی برادری سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو بحال کیا جا سکے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی) کے لیے لوگوں کی حمایت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک بھر میں کیے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق اس جماعت کی مقبولیت اب قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کے برابر پہنچ چکی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق جرمنی کی دو قدامت پسند جماعتوں کے اتحاد سی ڈی یو/سی ایس یو اور تارکین وطن مخالف، انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی دونوں ہی نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اے ایف ڈی کی مقبولیت مسلسل بڑھتی ہوئی رائے عامہ کے اس جائزے کے مطابق اے ایف ڈی کی مقبولیت میں گزشتہ ماہ...
    بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔   لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر  کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے تھے۔ پی ایچ...
    بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی حصوں کے متعلقہ پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا انعقادبدھ کے روز کیا ، جس میں تصدیق اور شناخت ، انتباہ اور بے دخلی ، انٹرسپشن اور قبضے جیسے پہلووں پر عمل درآمد کی مشق کی گئی ، اور چینی افواج کی خطے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ، مشترکہ سیل اور کنٹرول کرنے ، اور کریک ڈاؤن جیسے موضوعات پر عمل درآمد کی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا۔ Post Views: 1
    لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک  کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں...
    سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی سعید اللّٰہ خان انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے کہ سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی سعید اللّٰہ خان میانوالی میں انتقال کر گئے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق سعید اللّٰہ خان کچھ عرصے سے علیل تھے۔ اہلِ خانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج یکم اپریل بروز منگل شام ساڑھے 5 بجے مرکزی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد آبائی قبرستان میں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ Post Views: 1
    یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ سمیت صوبے بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں آزادی القدس ریلیاں و مظاہرے اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں آزادی القدس ریلیاں و مظاہرے اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں آزادی القدس ریلیاں و مظاہرے اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں آزادی القدس ریلیاں و مظاہرے اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں آزادی القدس ریلیاں و مظاہرے اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت...
    القدس ریلیوں سے مرکزی، ڈویژنل و اضلاع کابینہ کے اراکین نے خطاب کیا۔ ریلیوں میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا، امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن اور آرگنائزیشن خواتین کی جانب سے سندھ بھر کی شیعہ تنظیموں کیساتھ اور علماء کرام کی سرپرستی میں یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ سمیت صوبے بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں۔...
    اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح...
    کراچی کے مقامی ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے اور امت مسلمہ کو اس مزاحمت کا حصہ بننا ہوگا۔ انجینئر غلام رضا جعفری نے کہا کہ بیت المقدس امت مسلمہ کا دل ہے اور ہم اسرائیلی تسلط کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرسکتے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں اے ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے تحت القدس سیمینار، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر کا خطاب کراچی میں اے ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے تحت القدس سیمینار، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر کا...
    اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری...
    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی  بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے آغاز کے لیے شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ معاہدے پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل، پی اے اے اور پروفیسر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین، آئی بی اے کراچی نے پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں دستخط کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں آئی بی اے، پی اے اے اور ہوا بازی کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول سی ای اوز، سی او اوز، اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ یہ معاہدہ ہوا بازی کے شعبے میں جدید...
    پی آئی اے انتظامیہ نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی یے کہ کچھ افراد ائیر کرافٹ ڈوننگ مینٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لے رہے ہیں، یہ رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے اہم سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی اور رازداری کی اعلیٰ ترین سطحوں کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ درج ذیل پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مجاز اہلکاروں  ایئر کرافٹ انجینئرز یا متعلقہ حفاظتی ٹیم کے اراکین کو دیکھ بھال کے دوران طیارے کی تصاویر یا ویڈیوز لینے...
     ارباب وسیم-— فائل فوٹو پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ارباب وسیم و ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاریانسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم، سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم سمیت...
    یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلی سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نیکی، وفد میں یو اے...
    ویب ڈیسک :یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقات کی اور  ان کی  والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا  اور  ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور  آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اے پی پی ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات میں طارق چوہدری کو صدر، شمائلہ نورین اور سہیل اقبال چیمہ کو نائب صدور، محمد قاسم کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت ادارے کی بہتری، کارکنان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات ادارے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے...
    2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام سرینگر پریس کلب میں پولیس اسٹیشن اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے دفاتر قائم کرنے پر بڑھتی ہوئی میڈیا تنقید کے بعد عمارت پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے سرینگر پریس کلب کو اس کے اصل مقام پر بحال نہ کرنے...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی ہونے والی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی بی این پی مینگل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اہم عہدیداروں پر مشتمل پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان کی روایات کو آئے روز روندا جا رہا ہے اور موجودہ حالات میں پی این پی قومی جماعت ہونے کے لحاظ سے اپنی سیاسی ذمہ داریوں کا ادراک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عادل شاہین الائنس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، رضوان شاہ، مدثرالحسن، تبسم گل سمیت دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت کارکنان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل میں کامیابی کے...
    فرحان ملک : فوٹو فائل صحافی فرحان ملک کے دفتر پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔دفتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحان ملک کا کمپیوٹر اور آفس کی یو ایس بی ڈرائیو ضبط کرلیے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ کراچی: صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاریسندھ ہائی کورٹ نے صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا،...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی گرفتاری و خواتین پر تشدد پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور خواتین پر تشدد کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکری سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سابق گورنر ملک ولی، غلام نبی مری، ثناء بلوچ و دیگر نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی پرامن جدوجہد کر رہی ہے۔ ماہ رنگ بلوچ متعدد خواتین جیلوں، جبکہ 200 کے قریب مظاہرین مختلف تھانوں میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پہلے سے کام کرنے والے بعض پاکستانی شہریوں کا ماننا ہے کہ پاکستانیوں کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت اور سوشل میڈیا کے ذریعے یو اے ای حکام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مبینہ کوششیں ویزا پابندیوں کی بڑی وجہ ہو سکتی ہیں، کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ایسی سرگرمیوں کو پسند نہیں کیا جاتا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے یو اے ای کے ساتھ اس کی خط و کتابت کا حوالہ دیتے ہوئے حال ہی میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر کوئی سرکاری پابندی عائد نہیں کی ہے۔ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کیوں نہیں جا پا رہے؟...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یو اے ای کے وزیر مملکت احمد بن علی کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4افسران کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ،گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ...
    برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت سے متعلق اپنا فیصلہ آئندہ چند روز میں سنائے گی۔ جمعرات کے روز برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کو پروازوں کی اجازت سے متعلق غور کیا گیا، کمیٹی آئندہ چند روز میں فیصلے سے سول ایوی ایشن (سی اے اے ) کوآ گاہ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا قومی ایئر لائن پر برطانیہ میں عائد 5 سالہ پابندی ختم ہو رہی ہے؟ دوسری جانب قومی ایئرلائن نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن پلان فائنل کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر برطانیہ کے لیے پروازوں پر 5 سال سے پابندی عائد ہے،...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ بڑے شہروں کے لیے پروازوں کا منصوبہ فائنل کرلیا جبکہ برطانوی ایئرسیفٹی پابندی ہٹانے سے متعلق اپنے فیصلے سے چند روز میں آگاہ کرے گی۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی آئندہ چند روز میں پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق فیصلے سے پاکستان سول ایوی ایشن کو تحریری طور آگاہ کرے گی۔ پی آئی اے 5 سال سے لگی پابندی ہٹنے کی صورت میں فوری طور پر برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن شروع کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے لندن مانچسٹر اور...
    اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موبائل فون آئی ایم ای آئی بلاکنگ سسٹم میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی آئی آر بی ایس (ڈیوائس آئیڈینٹیفیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم) میں تکنیکی خرابی کے باعث 10 لاکھ سے زائد موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے پی ٹی اے کو اس سنگین مسئلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دو ہزار روپے تک کی قیمت والے لاکھوں فیچر فونز کے آئی ایم ای آئی سمگل شدہ آئی فون اور سیمسنگ فونز پر استعمال کیے گئے، جس سے لاکھوں صارفین کے آئی ایم ای...
     نوشہرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔پولیس افسر الیاس گائوں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو ہسپتا ل منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
    نوشہرہ(نیوز ڈیسک)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس افسر الیاس گاؤں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
    گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ سے محافظ جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی پولیس کے مطابق کچھ دیر پہلے تھانہ کینجھو کی حدود لنک روڈ کینجھو نزد بٹڑی واہی پر مسلح افراد نے ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈھر کی گاڑی پہ حملہ کیا ہے، واقعے میں جام مہتاب حسین ڈھر بالکل محفوظ ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں جام مہتاب حسین ڈھر کا ایک محافظ ظفر ڈہر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد قریبی دوست اسد شاھ، ڈرائیور اختر پٹھان اور چنیسر دوندھو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو بمہ بھاری نفری...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے  آل پاکستان نیوز  پیپرز سوسائٹی( اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکریٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔اے پی این ایس نے پاکستان میں...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔ اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سماعت ہائی جس کا عدالت نے آج مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے مختصر حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار اڈیالہ جیل میں ہے، درخواست گزار وفاقی حکومت کی معلوم اور نامعلوم مقدمات کی تفصیل چاہتا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
    پاکستانیوں کو مل رہی ہے والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ رکھنے کے جھنجھٹ سے آزادی کیونکہ گوگل نے گوگل والٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پیسہ ہر انسان کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص جب گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنی ساتھ لازمی طور پر والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ ضرور رکھتا ہے لیکن اب پاکستانیوں کو یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گوگل نے پاکستان میں اپنا موبائل پیمنٹ سسٹم ’’گوگل والٹ‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔گوگل والٹ ہے تو پھر نہ نقد رقم کی ضرورت اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈ کی۔ یہ والٹ اسمارٹ فون کے ذریعہ ہی ہر قسم کی ادائیگی یقینی بنا کر آپ کو فکروں سے آزاد کر دے...
    محکمہ انسدادِ منشیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب ایک کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ۔بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
    —فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ہے۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب 1 کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ہے۔ بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں 1 ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن طے کریں کہ اگلے دس سال ملک کو کیسے چلانا ہے؟ قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے، سندھ میں بدترین حکمرانی ہوگی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، بلوچستان میں آپریشن ہوگا تو وہاں سے دہشت گرد کراچی بھاگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان...
    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں عملی طورپر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں، سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کرنا چاہیے، ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا، صدر پاکستان کے خطاب پر بات...
      کچھ پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے پابندیوں میں حصہ ڈالا پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، وزارت خارجہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔...
    قومی اسمبلی اجلاس، یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یو اے ای کے ویزوں میں کمی سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کی تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی وجہ متعدد مسائل ہیں،کچھ پاکستانیوں نے جعلی ڈگریاں، ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرائے،افرادی قوت کے کچھ ارکان مدت سے زیادہ قیام کر چکے ہیں،کچھ پاکستانی شہری سیاسی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،کچھ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا کا نامناسب استعمال کیا۔ وزارت خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں پر کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں،متحدہ عرب امارات نے5سالہ ویزا کا اعلان کیا ہے،ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے یو اے ای حکومت سے معاملہ اٹھایا ہے، حکومت متحدہ عرب...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی کی بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ جناح ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے اسپتالوں میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ: کےالیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست دائر سندھ ہائی کورٹ میں کراچی الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے بجلی کی...
    چین نے ڈیپ سیک کے بعد ’مینس‘  (Manus)نامی اے آئی ایجنٹ تیار کرکے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مینس مصنوعی ذہانت کا پہلا ماڈل ہے جو انسانی ہدایات کے بغیر خود سے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جسے چینی کمپنی ’علی بابا‘ کے ذیلی ادارے ’مانیکا‘ نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مینس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خودکار طریقے سے نہایت پیچیدہ ٹاسکس سرانجام دے سکتا ہے اور اس کے لیے انسان کی طرف سے انسٹرکشنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ سیک نے ماڈل کوڈ پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا رپورٹس کے مطابق اس ماڈل کو کاروباری اعدادوشمار کے تجزیے...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی سوات کے ایم پی اے علی شاہ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایم پی اے علی شاہ کو ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسکیوشن نے ملزم کے  مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے علی شاہ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم ایم پی...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات...
    پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی  بھی کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو...
    اے این پی کے رہنما کی گاڑی کھائی میں جاگری، موقع پر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این...
    حال ہی میں عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالے سابق سینیٹر زاہد خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے زاہد خان کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی صوبائی تنظیم نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) جناب محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری ا طلاعات زاہد خان نے جناب نواز...
     ویب ڈیسک:بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ آواز بھی دور تک سنی گئی تھی۔
    --فائل فوٹوز سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کو ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔کراچی میں ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی نے کہا کہ یہ کلینک ڈی سیل کرنے کا معاملہ ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے علوی ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کر...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب  وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرےگی۔ ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن...
    متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق  گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم دہشت گردی اور اقدام...
    اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور ایف بی آر کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 2 پیراز پیش کیے گئے۔ آڈٹ حکام کے مطابق مالی سال 2023-24 میں ایک ارب 15 کروڑ روپے کی خریداریوں میں بےضابطگی ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ کے۔2 پاؤر پلانٹ کو آپریشنل رکھنے کے لیے ہنگامی طور پر اسپیئر پارٹس کی خریداری کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف اجلاس میں پی اے سی کے چیئرمین نے پوچھا کہ وزارت...
    متحدہ عرب امارات میں بھارتی گھریلو ملازمہ کو اپنے آجر کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی جوڑے کے لیے کام کرنے والی شہزادی خان کو گزشتہ ماہ پھانسی دی گئی تھی، ابوظہبی کی عدالت کی دستاویزات کے مطابق شہزادی خان نے بچے کا گلہ دبایا، جس سے دم گھٹنے سے وہ جان کی بازی ہار گیا، لیکن ٹرائل میں گواہی دینے والا ڈاکٹر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکا، کیوں کہ اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہزادی خان بے قصور تھی اور لڑکے کی موت غلط انجیکشن لگانے...
    ویب ڈیسک: اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔   تفصیلات کےمطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا،  پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات  کی اتحاد ریل کے درمیان اہم  معاہدے کے بعد  ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی ...
    راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت  کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔    بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا   پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔   متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات...
     رمضان المبارک میں بارشوں کے حوالے سےپی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت ،واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی ، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نےراولپنڈی، جہلم ،اٹک ،چکوال، سرگودھا ،میانوالی ،خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ لاہور ،شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال، فیصل...
    سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کے پی کے عوام وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی عہدیداروں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ زاہد خان منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ ان کی شمولیت سے ن لیگ کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔  خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے...
    سٹی 42:  ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ  خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کا مختصر دورہ کرکے واپس روانہ ہوگئے، دورے کے دوران پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان مفاہمتی  یادداشتوں اور  معاہدوں پر دستخط ہوئے، صدر مملکت نے ابوظبی کے ولی عہد کو نشانِ پاکستان کا اعزاز  بھی عطا کیا۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ولی عہد شیخ خالد بن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔...
    ٹیسکو چیف نے ایم این اے صاحب کو یقین دلایا کہ ضلع کرم بالخصوص پارہ چنار کے عوام کے  مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھریلوں صارفین اور چھوٹے کاروبار سے منسلک تاجروں کے لئے بجلی کے دورانیہ کو جلد بڑھایا جائے گا اور نئے کمرشل فیڈرز پر بھی کام کا آغاز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کا TESCO CEO سے انکے آفس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ضلع کرم کے بجلی کے بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے پاراچنار محاصرے کے ساتھ ساتھ ضلع کرم میں بجلی...
    فرانس میں قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازیں شروع ہونے کے بعد انتظامیہ نے برطانیہ کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرنیکی تیاریاں مکمل کر لیں۔اس سلسلہ میں برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریویو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ برطانیہ میں ایوی ایشن اتھارٹی میٹنگ میں قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشنز پر پابندی ختم کردی جائیگی۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن حکام 28 مارچ سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے اپنی براہ راست پروازیں بحال کرنیکا ارادہ رکھتے ہیں، پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور برمنگھم کے لیے پروازیں...
    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا...
    یو اے ای کے ولی عہد کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ولی عہد کا خصوصی طیارہ...