بی این پی کا بلوچستان کے مسائل پر اے پی ایس کے انعقاد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی گرفتاری و خواتین پر تشدد پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور خواتین پر تشدد کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکری سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سابق گورنر ملک ولی، غلام نبی مری، ثناء بلوچ و دیگر نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی پرامن جدوجہد کر رہی ہے۔ ماہ رنگ بلوچ متعدد خواتین جیلوں، جبکہ 200 کے قریب مظاہرین مختلف تھانوں میں بند ہیں۔ بی این پی نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بی وائی سی کے رہنماؤں کو رہا اور پرامن احتجاج پر حملے اور کریک ڈاؤن کے احلامات دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
بی این پی رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور مسائل کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، تاجر برادری، علماء اور صحافیوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو یکجا کرکے بلوچستان کے مسائل کے حل کا فیصلہ کیا جائے۔ بی این پی نے تین روز کیلئے سوگ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید الفطر کے فوری بعد صوبائی سطح پر کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بلوچستان کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی بھی مذمت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی این پی
پڑھیں:
بہاولپور، آئی ایس او کے زیراہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد، مرکزی صدر کی خصوصی شرکت
کانفرنس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب احتشام نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے تعلیمی کانفرنس بعنوان "Unlock Your Future" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب احتشام نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے نوجوانوں کو علم و مہارت کی بنیاد پر روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کی ترغیب دی۔ کانفرنس کے اختتام پر مرکزی صدر فخر نقوی کی زیراقتدا باجماعت نماز اور افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔