ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے " ٹرینڈز ریسرچ اینڈ ایڈوائزری " کا دورہ کیا جو متحدہ عرب امارات میں قائم ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے اور علاقائی و عالمی ترقی کے جغرافیائی سیاسی، اقتصادی اور سماجی پہلوؤں کے تجزیے پر مبنی تحقیق اور ایڈوائزری پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یہ ادارہ 2014 میں قائم کیا گیا تھا اور اس نے اپنے تحقیقی مقالہ جات، رپورٹسں، رجحانات کے تجزیوں اور کتاب میلوں کے ذریعے اپنی رسائی کو مسلسل وسعت دی ہے۔ یہ تعلیمی اداروں، صنعتی ماہرین اور تحقیقی مراکز کے ساتھ تعاون کے ذریعے مختلف ممالک میں اپنی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ ٹرینڈز کے سی ای او ڈاکٹر محمد عبداللہ العلی اور ان کی ٹیم نے فیصل نیاز ترمذی کو ادارے کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے ادارہ کے کام کو سراہا اور متعلقہ شعبوں میں تحقیق کے میدان میں بامعنی شراکت داری قائم کرنے کے لئے پاکستان کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے ادارے تحقیق کر رہے ہیں اور ان کا باہمی تعاون تحقیق کے شعبے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اہم پالیسی معاملات پر مشترکہ نقطہ نظر پیدا ہو گا۔ فریقین نے باہمی تاریخی تاریخی تعلقات کو سراہا جن کی دونوں ممالک قدر کرتے ہیں اور شراکت داری قائم کرنے کے لئے تحقیق کے شعبہ میں تعاون پر آمادگی کا اعادہ بھی کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، نیاز اللّٰہ نیازی

فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فہرست کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی، بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایت لینی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا۔ 

سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، نیاز اللّٰہ نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان کے ترجمان نیازاللّٰہ نیازی، رہنما سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔

بانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج 6 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کیلئے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا۔ 

نیاز اللّٰہ نیاز نے کہا کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہے، ہمارے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ساڑھے 12 بجے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔ علامہ راجہ ناصر، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کردی
  • سعودی عرب نے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • یورپین یونین میں پاکستانی سفیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات
  • عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، نیاز اللّٰہ نیازی
  • ٹرمپ کے دورۂ ریاض کی تیاریوں کیلئے سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے