ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4افسران کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ،گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے، ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43پلاٹس الاٹ کئے،ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی پلاٹس غیر متعلقہ لوگوں کو آلاٹ کئے، مجموعی طور پر 46ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی اسلحے، منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، 16ملزمان گرفتار
---فائل فوٹواسلام آباد پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں سے 3480 گرام ہیروئن، 560 گرام چرس اور 1448 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔