2025-02-21@20:38:36 GMT
تلاش کی گنتی: 3347

«چینی برا مد»:

(نئی خبر)
    بھارت اور آسٹریلیا کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اسی کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ چیمئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیتھل کی جگہ اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا گیا ہے۔ جیکب بیتھل 6 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے باقی میچز میں حصہ نہیں لیا۔ بیتھل کو انگلینڈ کا کامیاب بولر بھی سمجھا جاتا ہے جبکہ بلے بازی میں انہوں نے...
    اسلام آباد: پاکستان نے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میں نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانہ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی بیٹنگ و بالنگ کا مشاہدہ کیا۔ بدھ کے روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کراچی میں نئے ناظم آباد اسپورٹس جمخانے کا دورہ کیا، جہاں معروف صنعتکار عارف حبیب نے ان کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئے ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرنے والے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی باؤلنگ و بیٹنگ دیکھی، انہوں نے ینگ کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئئ سے آتے ہیں، میں ان پر فوراً عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔
    لاہور: پاکستان کو چیمئنز ٹرافی 2025 کے بعد آئی سی سی کے ایک اور بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ آئی سی سی کے مطابق رواں سال پاکستان چیمئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کوالیفائر میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویمن ورلڈکپ کوالیفائر کے میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز رواں سال اپریل سے ہوگا۔ گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا۔ ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کے علاوہ چھ ممالک بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، ویسٹ ایڈز کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی اور جیتنے 8 والی ٹیمیں ویمن چیئرمین شپ کمیں مد مقابل آئیں گی۔...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے  وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کےلیے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کی...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان بدھ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حیدر آباد اسٹیڈیم اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ تلاش کیا جانا چاہیے، جس پر دونوں حکومتی عہدیداروں نے اتفاق کیا۔...
    بیجنگ/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )چین نے بنگلہ دیش کے نصابی کتب میں ایک نقشے پر اعتراض اٹھایا ہے جس میں ایشیا کے نقشے میں اروناچل پردیش اور اکسائی چن کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے چینی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے چوتھی جماعت کی نصابی کتابوں اور محکمہ سروے کی ویب سائٹ پر ان دونوں علاقوں کو بھارت کی حدود میں شامل کر کے حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا ہے اور اسے حقیقت سے متصادم غلطی قرار دیا. بنگلہ دیشی جریدے” پروتھوم الو“ کے مطابق بیجنگ نے گذشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیشی حکام کو ایک خط بھیجا تھا جس میں نقشوں اور نصابی کتابوں میں پیش کی گئی معلومات...
    آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے ۔لاہور، راولپنڈی میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق18 سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز، 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے، 10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی۔لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔12 سینئر افسران، 39 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز، 700 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ 6673 کانسٹیبلز، 129 لیڈی کانسٹیبلز بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹیز سر انجام دیں گی۔ راولپنڈی میں میچز...
    بیجنگ:چینی لالٹین فیسٹیول کے موقع پر دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے  رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا  ۔  زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست روایتی چینی ثقافت کی کشش کو محسوس کرنے کے لیے  ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔  گیارہ تاریخ کو   زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا اور انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں  چائنا میڈیا گروپ  کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو  بڑی اسکرینوں پر پیش کیا گیا اور مقامی لوگوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔اسی طرح ،اٹلی کے شہر فلورنس  نے چینی نئے سال کے استقبال اور  شان دار “لالٹین فیسٹیول”کے موضوع پر رنگا رنگ  تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر  ڈریگن اور لائن ڈانس کے ذریعے شرکاء کے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت  کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے. فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن نے “ٹائفون” کی تنصیب  کے لئے امریکی فریق کے ساتھ تعاون کیا، اپنی سلامتی اور قومی دفاع کو دوسروں کے حوالے کیا، اور یہاں تک کہ خطے میں جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کے خطرات...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی صدرشی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے 10 سے 11 فروری تک پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیر اعظم نے زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ نے عالمی مصنوعی ذہانت گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس نے چینی حل کو آگے بڑھایا اور وقت کے اہم مسائل میں چینی دانشمندی کے تحت حصہ ڈالا ہے۔ اجلاس میں موجود تمام فریقوں نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں چین کی کامیابیوں، اس کے گورننس تصورات اور بین الاقوامی...
    واشنگٹن :جب ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی عالمی فنڈنگ کو منجمد کیا تو رائے عامہ کے بین الاقوامی میدان میں ایک مضحکہ خیز ڈرامہ سامنے آیا: بظاہر نظر آنے والے “انسانی حقوق کے محافظوں” نے اچانک اپنے نقاب اتار دیے اور سوشل پلیٹ فارمز پر کھلے عام چین مخالف فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔ آسٹریلیا کے اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ اے ایس پی آئی کی محقق بیتھنی ایلن نے تنخواہوں کی درخواست کے لئے ایک پوسٹ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سالانہ لاکھوں ڈالر کے چین مخالف بجٹ کے بغیر ہم چین کو بدنام کرنا جاری نہیں رکھ سکتے۔ پیسے کے اس برہنہ لین دین نے مغرب کی جانب سے احتیاط...
    چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بیدخل کرکے کسی دوسرے ملک بسانے کے منصوبے کو ناقبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے امریکی صدر کی غزہ سے متعلق نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا۔ جس پر چینی ترجمان گو جیاکون نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے۔ یہ ان کی آبائی سرزمین ہے۔ یہ خبر پڑھیں : فلسطینیوں کو بیدخل کرکے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیں گے؛ ٹرمپ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی...
    چیئرمین پی اے سی جنید اکبر  نے کہا کہ عام انتخابات کے ایک سال بعد قائم ہونیوالی پی اے سی کے پاس 36 ہزار آڈٹ پیراز زیر التواء ہیں، پہلے بڑی رقوم کے آڈٹ اعتراضات کو ترجیح دیں گے۔   اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے زیر التواء آڈٹ پیراز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر  نے کہا کہ عام انتخابات کے ایک سال بعد قائم ہونیوالی پی اے سی کے پاس 36 ہزار آڈٹ پیراز زیر التواء ہیں، پہلے بڑی رقوم کے آڈٹ اعتراضات کو ترجیح دیں گے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں کمیٹی ارکان نے بھی اپنی...
    قادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرنیوالی بچی کی تصنیف کی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ کتاب ایک ایسی بہن کی روداد ہے جو خانوارہ کفر چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی، اس بچی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دین اسلام ہی آخری راستہ ہے جو حق کا راستہ ہے،اس بچی کو جن لوگوں نے سہارا دیا میں انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور بالخصوص برصغیر میں قادیانیت برطانیہ کا خود ساختہ پودا ہے، اس کا اعتراف مرزا غلام احمد نے خود اپنی کتابوں میں کیا ہے، یہ مسلمانوں کو گمرذہ کرنے کی ایک تحریک ہے، ہمارے اکابر نے اس...
    وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظر آئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے  خصوصی وفد  نے  آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے، پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ...
    افغانستان کی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر گلدستے پیش کرکے افغان کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری تا 9 مارچ پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  کے لیے افغانستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی یہ چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی شرکت ہے اور ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کررہے ہیں۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ pic.twitter.com/NL1OiO5SJs — WE News (@WENewsPk)...
    امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف ایک ماہ کے اندر ہی بے پردہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ جیسی بلاشرکت غیرے سپر پاور کو ڈونلڈ ٹرمپ جیسا صدر شائد زیب دیتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ برق رفتار سیاسی طبیعت کے مالک ہیں۔ موجودہ عالمی سیاسی صورتحال ٹرمپ کی شخصیت کا کرشمہ ہے یا اندرون خانہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کارنامہ ہے؟ اسرائیلی صدر نیتن یاہو جو امیدیں لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس وائٹ ہائوس گئے تھے اس کا برملا اور اعلانیہ اظہار دونوں صدور نے مشترکہ طور پر کیا۔ امریکی صدر نے غزہ کی بحالی کے پردے میں اس پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا اور فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکال کر اردن اور مصر وغیرہ میں بسانے کا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کراچی میں بھی چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر فینز کیلئے سرپرائز تیار کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کی ایک تقریب 16 فروری کو لاہور میں بھی کرے گا۔
      ڈمپر ، ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کاالزام ،لانڈھی پولیس نے ڈیفنس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا پولیس شہریوں سے پیسہ وصولنے میں مصروف ہے ،سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے،آفاق احمد شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔گرفتاری سے قبل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ...
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی منتظم عدالت کے جج ذاکر حسین کے روبرو پیش کیا گیا ان کے خلاف جلاوُ گھیراوُ اور دہشتگردی کی دفعات تحت مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں 2 مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں، گرفتار کارکنان نے 21 مزید ساتھیوں کے نام بتائے ہیں، آفاق احمد کو دونوں مقدمات میں ریمانڈ کے لیےعدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کی جانب سے عدالت میں آفاق احمد سمیت 10 کارکنوں کو پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی پولیس کا موقف تھا کا ملزموں سے مزید تفتیش کرنی ہے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم آرام کے بعد جمعرات سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتی صحافیوں اور یوٹیوبرز نے اپنی ٹیم کو لیکر بڑے دعوے کرنا شروع کردیئے۔ اسپورٹس تجزیہ کار وکرانت گپتا سمیت کئی بھارتی صحافیوں نے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کا بہترین دعویدار کہنا شروع کردیا ہے، انکا ماننا ہے کہ انڈین ٹیم چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں کوئی نہ کوئی خلا موجود ہے۔ دیگر سوشل میڈیا پر موجود تجریہ کاروں نے بنگلادیش کیخلاف چیمپئینز ٹرافی میچ کو "پریکٹس میچ" تک قرار دیا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟ ادھر یوٹیوبرز نے پاکستان کے اسکواڈ اور سلیکشن کمیٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ برصغیر میں ہونیوالے میچز کیلئے فاسٹ بولرز...
    تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالے اپوزیشن رہنماؤں کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔ پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے،...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی کی قیادت افغانستان ٹیم دبئی سے براستہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پی سی بی حکام نے افغان ٹیم کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں ٹیم ہوٹل پہنچایا گیا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، 3 اہم کھلاڑی باہر افغانستان ٹیم آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، افغان ٹیم چیمپئینز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف کراچی میں کھیلے گی۔   https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/1180720646757966/?rdid=tz0B34gVCXHOzCVp&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F19eJCoSir1%2F  
    حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی گزشتہ ایک ماہ کی کوشش کے باوجود شوگر ملز چینی کی قیمت میں کمی پر تیار نہیں۔ حکومت رمضان المبارک میں 120 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی قیمت فروخت چاہتی ہے جبکہ شوگر ملز کا موقف ہے کہ چینی کی لاگت 170 روپے فی کلو ہے۔ اس وقت چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملزنے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جی ایس ٹی ختم ہونے سے چینی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی...
    چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوچکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، اور اب فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کرلی۔ بدھ کو کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں مچل اسٹارک کا نام شامل نہیں تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کی ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان سابق...
    فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا اسکواڈ میرے لیے بہترین ہے اور اسے ہی سپورٹ کرنا چاہیے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کی یادیں اب بھی تازہ ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا وہ لمحہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے، اُس وقت نوجوان کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں تھے۔ حسن علی نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اب چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے، نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایونٹ کا یہاں ہونا بہت ضروری تھا، مجھے امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں بھی چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر فینز کیلئے سرپرائز تیار کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کی ایک تقریب 16 فروری کو لاہور میں بھی کرے گا۔
    کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کینگروز سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی دستبرادر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے، مچل اسٹارک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان...
    افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے کےدوران متعدد اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ارگان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
    راولپنڈی کے تھانہ  بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم  میں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گی، بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر میاں بیوی کی پلانٹیڈ نکلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل کی جانے  والی 12 سالہ گھریلو  ملازمہ اقرا سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گی۔ اس پر پولیس نے بچی کے والد ٹنا اللّٰہ جسکا تعلق منڈی بہاوالدین کی...
    ویب ڈیسک:ترک صدر رجب طیب اردوان آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں یہ ان کا پانچ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جس میں ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔   وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر کا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، اور ان کے ہمراہ ترک وزرا، سینیئر حکام اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن  دفتر خارجہ کے مطابق، اجلاس کے اختتام پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان آج (بدھ کو) دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا پانچ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جس میں ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر کا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، اور ان کے ہمراہ ترک وزرا، سینیئر حکام اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے معروف امریکی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی سے باہر مچل مارش ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیلیں گے، سلیکٹر جارج بیلی پہلے ہی 3 بڑے کرکٹر فتنس اور ایک ریٹائرمنٹ کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر انکے علاوہ آسٹریلوی ٹیم کے 2 کرکٹر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز فٹنس مسائل جبکہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اچانک ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں...
    چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں نئے اصلاحات لانے پر کام جاری ہے۔ کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے اصلاحات کے بعد ملک بھر میں زمین، فلیٹ اور گھر ایک ویلیو پر فروخت ہوگا، اب ڈی سی ویلیو یا ایف بی آر ویلیو پر پراپرٹی فروخت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف بینکوں کے ذریعے ہی پراپرٹی کی خریدوفروخت ہوگی، کراچی میں زمینوں کے بہت مسائل ہیں، اور اس کی وجہ 7 سے 8 اتھاریٹیز کا ہونا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اصلاحات میں دبئی کے طرز پر آسٹرو اکاونٹ بنانے جارہے...
    بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ہرشیت رانا کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ دوسرا آئی سی سی ایونٹ ہے جس سے 31 سالہ فاسٹ بولر کو کمر کی چوٹ کی وجہ سے محروم ہونا پڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ جنوری میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے دوران کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی تھی جو ہندوستان کے تیز رفتار بولر کو سائیڈ لائن کرنے کا باعث بنی ہے، بمراہ آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے بھی باہر ہو گئے تھے۔...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں، جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال فٹ نہیں ہوسکے۔ جسپریت بمراہ کی جگہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔سلیکشن میں ایک اور حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے باہر کرکے ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا۔ بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں...
      فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ، سفارشات نظر انداز نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رؤف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی...
    بدین ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر و چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ ودیگر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی نے وزارت کے ذیلی اداروں سمیت ملازمین کی رائٹ سائزنگ پالیسی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری بڑھ رہی ہے ایسے میں مزید ملازمین کو بے روزگار کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔منگل کو چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت سائینس و ٹیکنالوجی میں رائٹ سائزنگ اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ رائٹ سائزنگ میں ہمیشہ ملازمین متاثر ہوتے ہیں اس موقع پر وزارت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت کی کونسل برائے...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ شہباز شریف اور ترک صدر پاک ترک سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ترکیے کے صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
    کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ  نے کہا ہے کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے۔ سندھ  میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں، تمام نکات نوٹ کرلیے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے اس کا سسٹم اپڈیٹ کردیا ہے۔ دوسرے اداروں میں داخل ہونے والی 85فیصد شکایات نیب میں درج کی گئیں، نیب ادارے پر اعتماد کیا جائے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی قیمتوں اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا چینی کی تقسیم کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا جائیگا جو ہر ضلع میں رواں ہفتے کے دوران سامنے آئے گا۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پر چینی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آغاز سے تین دن قبل ہر ضلع...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز منعقدہ اپنے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کر لیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پوزیشن پر تین سال کے لیے منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز میں عبدالصمد داؤد، اعظم فاروق، دانش اے لاکھانی،محمد علی آر حبیب، محمد علی ٹبہ، محمد عارف حبیب،...
    کراچی(کامرس رپورٹر ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹریڈ ڈیلیگیشن آف کٹلری سیکٹر ٹو چائینہ‘‘ میں شرکت کے لئے کل ( 12) فروری تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 5 روزہ نمائش چین میں7 سے 11 اپریل تک جاری رہے گی جس میں کٹلری اور برتنوں کے شعبے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا، قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالی نے کامیاب کیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں...
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل رائونڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے ۔جیکب بیتھل، جنہوں نے ستمبر میں انگلینڈ کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔21 سالہ بیتھل نے اس میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس ائیر کی وکٹ بھی حاصل...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے اسکول میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے 9 دسمبر کو ڈپریشن کے باعث6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دینے پر 20 روز بعد وہ دوبارہ اسکول میں پڑھانے لگی تھی۔
    چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی ہدایت پرو ائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اطہر سعید شب برات سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی ہدایت پر ماڈل کالونی ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 14 فروری بروز جمعہ شام 4 بجے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی آمد پر ان کے دست مبارک سے افتتاح کے بعد کردیا جائے گا۔ پھولوں کی نمائش کیلیے تیاریاں ڈائریکٹر پارک واثق ظفر بخاری کی زیر قیادت زور و شور سے جاری ہیں محکمہ باغات ٹی ایم سی ماڈل کالونی کا عملہ واثق ظفر بخاری کی نگرانی میں دن رات کوشاں ہے۔ پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ 15 فروری بروز ہفتہ ٹی ایم سی ماڈل کالونی محکمہ باغات ایک گرینڈ مشاعرہ بھی منعقد کر...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔ اجلاس میں پی ایس ایم اے نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی، رمضان سے 3دن...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں...
    معاہدے کے تحت نیٹکو کی مسافر بس کاشغر کے لیے چلائی جائے گی، جبکہ کارگو سروس کو چین اور دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خنجراب میں پاک چین سرحد پر سالانہ ٹرانسپورٹ پرمٹ کا تبادلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، نیٹکو (NATCO) نے پاک چین سرحد پر چینی ٹرانسپورٹ حکام کے ساتھ سالانہ روٹ پرمٹ کا تبادلہ کیا۔ معاہدے کے تحت نیٹکو کی مسافر بس کاشغر کے لیے چلائی جائے گی، جبکہ کارگو سروس کو چین اور دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ نیٹکو حکام نے سرحد پار روابط کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو سرحدوں سے پرے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
    اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 6روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اے گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ بی گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔ بعض بی گریڈ گھی برانڈز 550 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب چند روز قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافہ کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی...
    دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپرت بمراہ انجری کے باعث  چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کی تصدیق کردی۔ بمراہ کو گزشتہ مہینے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے ایک بیان کے مطابق، سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کی جگہ تیز گیند باز ہرشیت رانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس سے بمراہ انجری کی وجہ سے محروم ہوں گے۔ اس سے قبل...
    راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع...
    شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کے اُکسانے سے مال بردار ٹرک جلائے گئے، اس حوالے سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے آفاق احمد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آفاق احمد کے اُکسانے سے مال بردار ٹرک جلائے گئے، اس حوالے سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو مقامی تھانے منتقل کردیا گیا...
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم۔حقیقی) آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔آج آفاق احمد نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دن کے اوقات میں واٹر ٹینکرز، ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں چلنے سے روکا جائے۔اس دوران چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن ٹرکوں کو آگ نہ لگائیں اور نہ ہی ڈارئیوز پر تشدد کریں۔
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ آفاق احمد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے میں منتقل کیا جائے گا۔
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدکا کہناتھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افرادنے گاڑیوں کوآگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثے کی وجہ سے مشتمل تھے۔آفاق احمد نے اپیل کی کہ عوام احتجاج کریں، گاڑیوں کو نہ جلائیں، عوام اس صورتحال...
    آباد کے دفتر میں گفتگو کے دوران چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، سندھ زمینوں میں ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے دفتر میں گفتگو کے دوران چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کر...
    ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔پی بی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 فروری کے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کیا۔اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا۔پاکستان بزنس کونسل...
    فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ بینکوں سےکہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آرکو فراہم...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہے جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے انجری کے باوجود بمراہ کی فٹنس کیلیے ڈاکٹرز کی ہدایات بھی ہوا کی نظر کردیں جس کے باعث اُن کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین بولر جسپرت بمراہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ نیٹ پریکٹس شروع کردی ہے۔ انہیں ڈاکٹرز نے انجری کے بعد پانچ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا اس دوران بی سی سی آئی نے بمراہ پر زور ڈالا کہ وہ خود کو چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہر صورت فٹ کرلیں۔ بمراہ کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں غیر معمولی کارکردگی دکھا سکتے ہیں تاہم شائقین کو اب فکر...
    فائل فوٹو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے سندھ میں ’سسٹم‘ سے متعلق ثبوت مانگ لیے۔کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان ( آباد) کے دفتر میں گفتگو کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر سندھ میں کوئی’سسٹم‘ چل رہا ہے تو ثبوت لائیں، وہ کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آباد کے لوگ ہمارے لیے ’وسل بلوور‘ بنیں، سنی سنائی بات کرنے کے بجائے ہمیں ثبوت دیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہمیں مددگار پائیں گے۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کراچی میں 7 ہزار ایکڑ سے زائد زمینیں مشکوک ہیں، کارروائی کی تو سب سے زیادہ آباد ہی اعتراض کرے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ 7 ہزار ایکڑ...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمدبٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے بڑا مسئلہ کراچی کی زمینوں کا مسئلہ ہے،سندھ کی زمینوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے،کراچی میں 7500 ایکڑ زمینوں کے دستاویزات جعلسازی سے 3 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے، یہ فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا،ایل ڈی اے، کے ڈی اے، ایم ڈی اے کی جانب سے انفرا اسٹرکچر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 22 برس سے اپنے الاٹیز کو قبضے نہ دینا افسوسناک ہے، آباد ٹھوس شواہد پیش کرے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل سے آگاہ ہوں، آپ کے ساتھ ہوں، آباد نیب...
    کراچی : چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ  نے کہا ہے کہ سندھ کی زمینوں میں بہت بڑا دھوکاچل رہا ہے ، کراچی کی فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا ،کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کرلیے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے اسکا سسٹم اپڈیٹ کردیا ہے۔ چیئرمین نیب...
    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ​​​​رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگیوفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا .جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔اجلاس میں پی ایس ایم اے  نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم  کیا. وفاقی وزیر نے کہا کہ ​​​​رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی.  ​​رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے...
    ہمسایہ ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے عامر رانا کہتے ہیں کہ چین نہیں چاہتا کہ پاکستان بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھائے اور بیک وقت واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرے خاص طور پر جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف تجزیہ کار عامر رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے تناظر میں پاک چین تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے ہمسایہ اور دو دوست ممالک کو سی پیک سمیت معاہدوں پر عمل درآمد میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دورہ چین کے دوران صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے...
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران تقریب آمد پر مزدوروں کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا، جبکہ کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی۔  چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زیادہ ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کرکے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کے استحکام اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی تقسیم کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا جائے گا جو ہر ضلع میں رواں ہفتے کے دوران سامنے آئے گا۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پر...
    کراچی: انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو دوسرے دن بھی ریکوری اور تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔  تیزی کے سبب 59.06فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 73ارب 12 کروڑ 57لاکھ 99ہزار 487روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 456پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اس دوران سیمنٹ اسٹیل آئل اینڈ گیس سیکٹر میں مختصر المدت سرمایہ کاری سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوا جس سے ایک موقع پر 1856پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی...
    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ  نے کہا ہے کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، سندھ  میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کرلیے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے اسکا سسٹم اپڈیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اداروں میں داخل ہونے والی 85فیصد شکایات نیب میں درج کی گئی، نیب ادارے پر اعتماد کیا جائے کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں ہوگی، نیب کا نوٹس...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر اعتماد ہے، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل ورکرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے اصل ہیرو ہمارے مزدور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل اسٹیڈیم کا یونیورسٹی روڈ اینڈ پویلین آج کھول دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بورڈ کو کپتان محمد رضوان اور سلیکشن کمیٹی پر اعتماد ہے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، ٹیم نے پہلے بھی اچھے نتائج دیے اور آئندہ بھی...
    راولپنڈی کےتھانہ بنی کے علاقے میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا گیا، بچی  تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔  رپورٹ کے مطابق تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی  نے نوٹس لے کر  ایس پی راول سے رپورٹ طلب کی اور  ڈی ایس پی وارث خان کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔  واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج ہسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے اساتذہ...
      بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں  چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار  رہا ہے۔ ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو  مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل مالیت 318 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو  کہ 88فیصد بنتی ہے۔ سبز اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کی...
       فائل فوٹو۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو 2 خط لکھ دیے۔ پہلے خط میں شبلی فراز نے ثانیہ نشتر کے استعفے کو منظور نہ کرنے پر سوال اٹھایا، دوسرا خط سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر لکھا۔ شبلی فراز کے خط کے متن کے مطابق سینیٹ کا 346واں سیشن 13 فروری کو طلب کیا گیا ہے، گزشتہ سیشن میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے لیکن عمل نہ ہوا، پنجاب حکومت کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کی تکمیل پر تعاون نہیں کیا گیا۔ خط کے متن کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ اعجاز چوہدری کا یہ حق ہے کہ انہیں سینیٹ سیشن میں لایا جائے، پروڈکشن آرڈر جاری...
    اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ منگل کے روز رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک  چین کے نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دہشت گردی کے لیے ‘زیرو ٹالرنس’ پر عمل کرتے ہوئے  ‘دوہرے معیار’ اور منتخب انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے  ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ بدستور...
      بیجنگ : انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کی طرف سے منظور شدہ ، چین کی قیادت  میں بین الاقوامی معیار “برانڈ ایویلیوایشن،  ٹورازم سٹی” کو حال ہی میں باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بین الاقوامی معیار عالمی سیاحتی شہروں کا برانڈ جائزہ بنیادی فریم ورک، جائزہ اشارے اور جائزہ عمل کی وضاحت اور تعین کرتا ہے، اور مخصوص انڈیکس عناصر جیسے سیاحت کے وسائل، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، سیاحت کی خدمات کی سہولت، ماحولیاتی تسلسل ،  حفاظت، متعلقہ فریقوں کے جائزے، سیاحوں کی تعداد، مالی کارکردگی وغیرہ کے ذریعے دنیا کے مختلف سیاحتی شہروں کی مختلف سطحوں کا جائزہ لیتا ہے، تاکہ صارفین کے...
      بیجنگ : ہاربن میں جاری 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران ہاربن میں ایک منفرد ثقافتی تبادلہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ایتھلیٹس،  عملے کے ارکان اور میڈیا نمائندگان نے چائنا  میڈیا گروپ  کے اسٹوڈیو میں برفانی  موسم  میں  جشن بہار کا تہوار منایا ۔ چینی قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کے 15 ویں دن لالٹین فیسٹیول کے موقع پر  سی ایم جی  کے اسٹوڈیو کے باہر برفیلے میدان میں 20 سے زائد افراد پر مشتمل لوک  رقاصوں کی  ٹیم نے  مختلف ممالک سے  آنے والے مہمانوں کے لیے جوش و خروش سے یانگ گےنامی  رقص پیش کیا۔ غیر ملکی...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے.  کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز...