چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عید کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں، افسروں کے لیے عید کی خوشی اپنے خاندانوں سے دور رہ کر قوم کا دفاع ہے، فوجی جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن ہمیں قومی ہیروز کی بے مثال بہادری، عزم پر غور کا موقع فراہم کرتا ہے، سپاہیوں کی قربانیوں، اہل خانہ کے غیر متزلزل تعاون کی قدر کرتے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے اپنے بیان میں کہا کہ عید پر یکجہتی، محبت اور احترام کے جذبے کو فروغ دیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ و پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد کا پیغام
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔
انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ امت مسلمہ کو شوال کا چاند مبارک ہو، اللّٰہ تعالیٰ ہمارے رمضان کے روزے، نمازیں اور عبادات قبول فرمائے، دعا ہے عیدالفطر کا چاند ہر گھر میں امن سکون اور خوشیاں لائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں، کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔