پراسرار طور پر لاپتا 9 سالہ بچی کی لاش نہر سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
حیدر آباد:
پراسرار طور پر چند روز قبل لاپتا ہونے والی 9 سالہ بچی کی لاش نہر سے برآمد ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے کیٹل کالونی کے قریب پنیاری نہر سے 9 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت شگنا بنت ایمراج کولہی کے طور پر ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی اولڈ پاور ہاؤس پھلیلی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ نہر سے برآمد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی یا قتل سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں تو تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بچی چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کی داستان کیسے شروع ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا
اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔
حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔
شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل ہوگئی انہیں پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ انہیں ماہین کے ساتھ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور پورا دن ایک ساتھ گزر گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)
انہوں نے بتایا کہ وہ ماہین سے ان کی پہلی باقاعدہ ملاقات تھی اور اس ہی پہلی ملاقات میں انہیں سمجھ آگیا تھا کہ ماہین ہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہیں گے۔
شہریار منور نے بتایا کہ انہوں نے اس کافی ڈیٹ کے بعد جلد ہی ماہین صدیقی کو اپنے والدین سے ملوا دیا اور ایک سے میں ہی ان سے شادی بھی کرلی۔