ایسٹرن تھیٹر کا آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں”آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کااہتمام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ایسٹرن تھیٹر کا آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں”آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کااہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی حصوں کے متعلقہ پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا انعقادبدھ کے روز کیا ،
جس میں تصدیق اور شناخت ، انتباہ اور بے دخلی ، انٹرسپشن اور قبضے جیسے پہلووں پر عمل درآمد کی مشق کی گئی ، اور چینی افواج کی خطے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ، مشترکہ سیل اور کنٹرول کرنے ، اور کریک ڈاؤن جیسے موضوعات پر عمل درآمد کی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تھیٹر کے نام پر فحاشی و بےحیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائلوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تھیٹرز کے نام پر فحاشی اور بےحیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز چلانے کے پابند ہیں، انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی پر تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں کردار ادا کریں اور عید کے موقع پر تھیٹرز مالکان شہریوں کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلٰی کی ہدایت پر صوبے میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں، غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلانے پر سخت کارروائی ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اضلاع کے ڈی سیز اور ضلعی انتظامیہ پنجاب آرٹ کونسل کے نمائندوں سے رابطے میں رہیں، تھیٹرز کے نام پر فحاشی اور بےحیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلد خود پنجاب کے مختلف اضلاع کے تھیٹرز کے سرپرائز وزٹ کروں گی۔