بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے پُل تعمیر کئے گئے ہیں۔
بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ این اے 194 کے 20 سکول سولرائزڈ کیے گئے ہیں، سیلاب میں تباہ ہونے والے صحت کے 12 مراکز کو ازسرنو تعمیر کر دیا گیا۔ڈی سی لاڑکانہ نے بتایا کہ انڈس ہائی وے کو جانے والے وگن روڈ کو دوطرفہ کیا گیا ہے، ایس ایس پی چوک سے چانڈکا پُل تک شہر کی مرکزی شاہراہ حیات محمد خان شیرپاؤ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ دی کہ شہر کے 27 مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری بریفنگ دی
پڑھیں:
صدر زرداری کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے حکومت کو عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔