2025-04-19@04:39:24 GMT
تلاش کی گنتی: 4067

«خواجہ آصف نے کہا»:

(نئی خبر)
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 27 اے کے نوٹس کا جواب فائل کیا جو ایک دو دن پہلے ملا ، یہ کیس سننے کا اختیار اس بنچ کے پاس نہیں ہے ، یہ کیس جسٹس امجد رفیق کے پاس لگنا تھا بڑی تفصیل سے انہوں نے کیس سنا ، جسٹس امجد رفیق نے قانون کے مطابق حکم امتناع دیا۔...
        واشنگٹن ڈی سی، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے آج امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا رکی گل سے بھی ملاقات کی۔ دیگر ملاقاتوں...
    وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلیے روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل سہ پہر پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ جعفر ایکسپریس میں سفر کیلیے 280...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے بدھ کے روز مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت حالیہ مظاہروں کے بعد حراست میں لیے گئے بلوچ حقوق کے کارکنوں کو رہا کرے اور مبینہ جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے دیگر مسائل کے خلاف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کو بند کرے۔ اسلام باد نے بھی بدھ کے روز ہی اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کا اس نے نوٹس لیا ہے، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ بظاہر منتخب اور غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس...
    ویب ڈیسک: دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔ جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل شام کوئٹہ پہنچے گی،...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کو ختم ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں لیکن افریقی النسل لوگوں کے خلاف منظم نسل پرستی، معاشی اخراج اور نسلی بنیاد پر تشدد کی صورت میں اس کی بھیانک میراث آج بھی موجود ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ مسائل ان لوگوں کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور رکن ممالک کی حکومتوں کو سچائی کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر قابو پانے کے لیے موثر قدم اٹھانا ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: تنازع کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے، نگراں وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے مطالبہ انہوں نے تاریخ کو مٹانے، سچائی کو چھپانے کے...
    گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
    BEIJING: چین نے امریکا کی جانب سے مختلف ممالک کی مصنوعات اور دیگر معاملات پر عائد کی گئیں پابندیاں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا نے اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے یہ اقدامات واضح طور پر تسلط پسندانہ عمل ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں...
    اسلام آباد:  پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا بیان مسترد کرتے ہوئے اسے یک طرفہ قرار دیتے ہوئے اعلامیے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے عوامی بیانات کو غیر جانبداری کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے،تنقید سے گریز کرنا چاہیے اور بیانات حقائق پر مبنی ہونے چاہئیں جس میں مکمل سیاق و سباق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے، ان تبصروں میں توازن اور تناسب کی کمی ہے،یہ دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں ہونے والے عام شہریوں کے جانی نقصان کو نظر انداز کرتے ہیں،جبکہ ان عناصر کے جرائم کو نظرانداز کرتے ہیں اور، آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالتے ہیں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلاول بھٹو زرداری  کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز پر وزیر دفاع  خواجہ آصف کا مؤقف بھی آ گیا ۔  "جیو نیوز "کے پروگرام "کپیٹل ٹاک" کے میزبان حامد میر کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ  اگر بلاول قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔ مگر پی ٹی آئی کی اس میں شمولیت کی ذمے داری پی ٹی آئی ہی کی ہے۔پی ٹی آئی والے پچھلی بار بھی رات ساڑھے گیارہ بجے تک اس معاملے میں ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ پھر بانی پی ٹی آئی کا پیغام آ گیا اور انھوں...
    تقریب میں گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا، لیکن تمھیں اللہ کو جواب دینا ہے، تمھیں منصب اللہ نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹا دو، کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں، یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے میئر...
    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی بلاول بھٹو کی تجویز کو اچھی تجویز قرار دے دیا۔ جیو نیوز کے پروگرام "کپیٹل ٹاک" کے میزبان حامد میر کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ اگر بلاول قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔ مگر پی ٹی آئی کی اس میں شمولیت کی ذمے داری پی ٹی آئی ہی کی ہے۔ خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، مصافحہ کرنے کیساتھ قہقہے بھی لگائےصحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات...
    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔” نواز الدین نے اپنی فلم ‘تلاش’...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی بلاول بھٹو کی تجویز کو اچھی تجویز قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بلاول قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔ مگر پی ٹی آئی کی اس میں شمولیت کی ذمے داری پی ٹی آئی ہی کی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پچھلی بار بھی رات ساڑھے گیارہ بجے تک اس معاملے میں ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ پھر بانی پی ٹی آئی...
    یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک خطاب میں حزب الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے رہبر معظم انقلاب ہدیہ الہی ہیں کہ جو دشمن کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" کے سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا کہ فلسطین پر 75 سال سے قبضہ کرنے کے باوجود اسرائیل اس کی شناخت نہیں مٹا سکا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ توازن کو تبدیل کرنے کے لئے انجام دیا گیا۔ مسئلہ فلسطین دنیا میں ایک روشن چراغ کی طرح واضح ہے جسے کوئی نہیں بجھا سکتا۔ سنگین جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے اسرائیل کی اصلیت روز بروز واضح تر ہوتی چلی جا رہی...
    مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ جمتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر غزہ اور فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مل کر غزہ اور فلسطین میں 50 ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔ لہٰذا امت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے ظلم اور بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی چینل کے پروگرام میں غزہ اور فلسطین کی صورتحال، عالمی یوم القدس اور کینالز...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ایسی حرکت کی کہ ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے گئے۔ آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چِکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔ سب ہنسنے لگے۔ انہوں (ویرات کوہلی) نے کچھ نہیں کیا اور بیٹھ کر دیکھتے رہے۔ آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔(جاری ہے) حکام نے کہا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے رعایتی معاہدے کیے گئے، صارفین کو ریلیف کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے ہیں، سولر اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے صحافی وحید مراد ’اٹھا‘ لیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف کی ایک پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وحید مراد کی ساس کی جانب سے دائر کی گئی ایک درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاہ لباس میں ملبوس افراد وحید کو گھر سے اٹھا کر لے گئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات تقریباﹰ دو بجے رونما ہوا۔ عابدہ نواز کے مطابق اس دوران انہوں نے پولیس کی دو گاڑیاں بھی دیکھیں۔ ڈان نیوز کو ملنے والی پٹیشن کی نقل میں عابدہ نے دعویٰ کیا کہ صحافی کو...
    صحافی وحید مراد کو ان کے اہلخانہ کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع ان کے گھر سے کالے کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے ’اغوا‘ کرلیا ہے۔ وحید مراد کی اہلیہ شنزا نواز نے کینیڈا سے ’انڈپینڈنٹ اردو‘ سے گفتگو میں بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ متعدد نقاب پوش افراد آئے، دروازہ کھٹکھٹایا اور میرے شوہر کو کہنے لگے کہ آپ افغان ہیں، دروازہ کھولیں۔ اس دوران شور سے میری والدہ اٹھ گئیں۔ شنزا کے مطابق ان کی والدہ علاج کے لیے پاکستان آئی ہوئی ہیں اور ان کے گھر پر مقیم ہیں جبکہ وہ اپنے خاندان کے پاس کینیڈا میں...
    نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کیخلاف نہیں، بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کیخلاف ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سستی چینی کے دعوے تو کرتی ہے مگر شوگر مافیا اس پر بھاری ہے، جس کے باعث عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں سختی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کیخلاف نہیں، بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کیخلاف ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں سختی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سستی چینی کے دعوے تو کرتی ہے مگر شوگر مافیا اس پر بھاری ہے، جس کے باعث عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔   انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے محض اعلانات نہ کرے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ کسانوں کے...
    راولپنڈی؍ اسلام آباد؍ شیخوپورہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی+ خبر نگار ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ریس کورس آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔ نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف،  نواز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری...
      بھارت نے 9لاکھ سے زائد فوجیوں کے ساتھ جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے اقوام متحدہ نے بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ،جواب پاکستان نے جموں و کشمیر کے اپنا اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں قونصلر گل قیصر سروانی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے امن آپریشنز پر سلامتی کونسل کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہر سرکاری نقشے میں جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے ۔پاکستانی مندوب...
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے...
    ویب ڈیسک : 7  آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا...
    افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر صرف کراچی والوں کا نہیں بلکہ پورے صوبہ کا ہے، قرعہ اندازی میں نکلنے والے 23 پلاٹس میں سے زیادہ تر پلاٹ دیگر صوبوں کے رہنے والوں کے نکلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹینکر نے ایک بار پھر 3 افراد قتل کردیئے ہیں، آج ٹریفک گردی، دہشتگردی سے کم نہیں، میرے آواز اٹھانے پر کچھ کو تکلیف ہوتی ہے، میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہر روز نئی فلم بنارہے ہیں جو فلاپ ہورہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت ان کا ساتھ دینے والی فلم ہی چلے گی، ٹینکر زمافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ورنہ...
    مدرسہ بورڈ کے چیئرپرسن مفتی شمعوم قاسمی نے کہا کہ سیل کئے گئے مدارس کے بچوں کو قریبی اسکولوں اور مدارس میں منتقل کیا جائیگا اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی منتقلی کا عمل شروع کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں 136 مدارس کو سیل کرنے کے بعد وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو ان اداروں کی فنڈنگ ​​کی جانچ کرنے کا حکم دے دیا۔ ریاست میں مارچ سے اب تک ایسے 136 مدارس کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے جو محکمہ تعلیم یا مدرسہ بورڈ میں رجسٹرڈ نہیں تھے۔ سرکاری اندازوں کے مطابق ریاست میں تقریباً 450 رجسٹرڈ مدارس ہیں جب کہ 500 مدرسے ان دونوں محکموں کی منظوری کے بغیر کام...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار آپ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بہنوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہمارے لوگ 26 نومبر کے بعد سے جیلوں میں ہیں، لیکن وہ ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے قید کاٹ رہے ہیں اپنے اسیروں کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گی۔ علیمہ خان نے کہا کہ جعلی کیسز...
    ڈی جی پی آر نے بی این پی کی ہڑتال کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر الزامات کی بارش کر دی۔ بی این پی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوامی حلقے قوم پرست پارٹیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں کہ جب یہ جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں تو انہیں بلوچ عوام کی حالت زار کا کوئی خیال نہیں آتا۔ حکومت نے الزام عائد کیا کہ...
    کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیے۔ ایف آئی اے نے فرحان ملک کو عدالت میں پیش کیا، فرحان ملک کی طرف سے عبدالمعز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اینکرز اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔فرحان ملک کے وکیل موقف اپنایا کہ ہم نے فرحان ملک کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، فرحان ملک صحافی ہیں۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ریاست مخالف ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، عدالت نے ویڈیوز دکھانے کی ہدایت کی جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ رفتار کے نام سے یوٹیوب چینل...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کی رہنماؤں اور وکلاء ملاقات کی۔ جن میں سلمان اکرم راجا، نیاز اللّٰہ نیازی ، بابر اعوان و دیگر شامل تھے۔ اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازعاڈیالہ جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ ڈسپلن قائم کریں، بابر اعوان کا نام ہماری لسٹ میں شامل نہیں۔ ملاقات کے بعد راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اُن کی بہنوں کو اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ بہنوں کی ملاقات نہ...
    ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے، پہلے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف بی بی شہید کی قیادت میں جنگ لڑی تھی، آج بھی ہم 6 کینال منصوبے کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاج عوام کی آواز ہے۔ ترجمان سندھ حکومت اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی کالا...
    پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو جماعتیں آئین و قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی عوام میں اس کی پذیرائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بننے جا رہا ہے، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے تمام لوگوں کو نکلنا ہوگا۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی تیلگو بولنے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈیوڈ وارنر نے ہمیشہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور بھارتی فلموں سے محبت کے اظہار کی وجہ سے بھارتی شائقین کا دل جیتا ہے، لیکن اب وہ حقیقت میں ٹالی ووڈ (تیلگو فلم انڈسٹری) کا حصہ بننے جا رہے ہیں، وارنر جلد ہی اپنی پہلی بھارتی فلم رابن ہڈ میں کیمیو (مہمان کردار) کرتے نظر آئیں گے،پری ریلیز ایونٹ میں جب وارنر نے مداحوں سے تیلگو میں بات کی تو سب حیران رہ گئے, اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42) انہوں نے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔روز نامہ امت کے مطابق 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے...
    جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک دہشتگردوں کے جسمانی اعضافرانزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے  ذرائع نے بتایا کہ محکمہ دیگرقانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ مل کر بولان کے علاقے مشکاف میں جعفرایکسپریس پردہشتگرد حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔سی ٹی ڈی زرائع نے کہا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں میں 33حملہ آورمارے گئے تھے. مشکاف جعفرایکسپریس حملے میں 26 مسافرجاں بحق جب کہ  40زخمی ہوئے تھے۔سی ٹی ڈی  کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے جسمانی اعضافرانزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیئے گئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کئے لئے فنگرپرنٹس نادراکو بجھوائے گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ ہلاک حملہ آوروں کے...
    پاپوا نیو گنی کی حکومت نے فیس بک کو نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے فیس بُک کو ’آزمائشی‘ طور پر بلاک کردیا ہے۔ حکومت نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ اقدام ایک "آزمائش" ہے جس کا مقصد غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور فحش مواد کو روکنا ہے۔ ملک کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت فیس بک کیخلاف شٹ ڈاؤن پیر کو شروع ہوا تھا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ عارضی پابندی کب اٹھائی جائے گی۔ اس فیصلے پر اپوزیشن کے قانون سازوں، میڈیا گروپس اور کاروباری رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہار کو مجروح کرتا...
    راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔ عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔ اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا...
    حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر...
    راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی کے دوران مقامی ٹی وی چینل پر ہاردک پانڈیا اور عبدالرزاق سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔ چیمپئینز ٹرافی کے دوران نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہاردک پانڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ میچ کے اختتامی اوورز میں آکر لمبی لمبی ہٹنگ کرنا پاکستان کیلئے نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے بالنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا کوئی میلکم مارشل، بریٹ لی یا جواگال سری ناتھ نہیں جنہیں دیکھا جائے لیکن اسکی ذہنیت میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ مضبوط ہٹر ہے، اسے مواقع دیے جاتے ہیں اور وہ پرفارم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے پیر کو اقوام متحدہ میں 'بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی‘ کے موضوع پر ایک بحث کے دوران سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کرنے والی اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے، جن کا مقصد کئی دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کو حل کرنا ہے۔ کشمیر کے معاملے پر بھارت اور پاکستان میں پھر نوک جھونک فاطمی نے کونسل کے اراکین کو یاد دلایا کہ تنازعہ کشمیر متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور حتمی حل کا منتظر ہے، جس...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہیکہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔(جاری ہے) ایک بیان میں سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عسکری اپروچ ناگزیر ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو اس سلسلے میں نواز شریف کی شخصیت اہم ہے اور اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر فوری عملدرآمد پر زور دیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں ہونے والی کھلی بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے پورا کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس تنازع کا حل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے انہوں...
    فیصل جاوید— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے۔ جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پذیرائی ملے گی، فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہوگا، وفاقی وزراء بیرون ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتویڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لئے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہئے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں آئی پی...
    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سعودی عرب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں یومِ پاکستان منانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔گزشتہ رات مساجد سے بھی کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ جعلی راجکماری سعودی عرب سے  پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ فارم 47 کی وزیر اعلیٰ مریم نواز رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آ رہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا افغانستان میں مذاکرات کیلیے پہنچ گیا مگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت نہیں دے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وائٹ ہاؤس کا یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ میسنجنگ گروپ سے غلطی سے لیک ہو گیا۔ اردو نیوز کے مطابق میگزین اٹلانٹک کے سینئر ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ نےبتایا کہ ان کو غیرمتوقع طور پر 13 مارچ کو سگنل ایپ کے ایک خفیہ چیٹ گروپ میں مدعو کیا گیا جس کو ’’حوثی پی سی سمال گروپ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس گروپ میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اپنے نائب ایلیکس وونگ کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کو مربوط بنانے کے لیے ایک ٹائیگر ٹیم تشکیل دینے کا ہدف دیا۔گولڈ برگ نے کہا کہ ان حملوں کے آغاز سے کئی گھنٹے قبل وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے...
    پاکستانی اداکار و ٹی وی شو ہوسٹ دانش تیمور جو کئی سالوں سے شوبز کی دنیا کا حصہ ہیں، اپنے کرئیر کے عروج پر ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کے متنازعہ بیانات نے ان کے کیریئر کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ وہ اپنے مقام کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور ان کے رویے نے انہیں عوامی تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔ اب دانش تیمور نے حالیہ دنوں میں ایک رپورٹر کے ساتھ بدتمیز رویہ اختیار کر کے سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ دانش تیمور، جو ان دنوں ایک نجی چینل پر رمجان ٹرانسمیشن کے میزبان ہیں، اپنے متنازعہ بیانات اور رویوں کی وجہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سات آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کر دی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں، تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبے سے سرشار پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں آج یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور امن، ترقی اور عالمی تعاون کے حوالے سے ملکی عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اعلی سطحی تقریب میں 300 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں امریکی انتظامیہ کے حکام، سفارتی برادری ، تھنک ٹینک کمیونٹی ، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل تھے۔ سفارت خانے کے جمشید مارکر ہال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے قوم کے قرارداد لاہور کے مقاصد سے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر پاکستان...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ میں بحث و تکرار شروع ہوگئی، ناصر بٹ نے بھی عمران خان کو چور کہہ دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں میزبان شوکت پراچہ نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت کے سوال پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے جواب دینے کی بجائے ساتھی مہمان رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ کے گفتگو کا جواب دیا۔ سندھ میں سرکاری ملازمین کی موجیں، عید کے موقع پر 8 چھٹیاں...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔  طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں  انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاہدوں پر نظرثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔ سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے  یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر، ہم سب ایک آواز ہو کر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اس بیماری کا خاتمہ کریں گے جس نے اب تک بے شمار جانیں لے لی ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق تپ دق محض ایک صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سماجی انصاف کا سوال ہے، جو ہماری کمزور اور محروم آبادی کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔ پیغام  میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی بڑھانی تھی وہ بڑھا دی یہ بڑے اچھے پرفارمر ہیں، یہ ایسی پرفارمنس دے رہے ہوتے ہیں کہ بڑے بڑے اداکار عش عش کر اٹھیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک واضح بات ہوتی ہے کہ ہم فلاں تاریخ کو ریلیف دیں گے یا آج میںاعلان کر رہا ہوں کہ ہم بجلی سستی کرنے جارہے ہیں وہ والا سین نہیں تھا۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ کہ جمہوریت جس کی ہم بات کرتے ہیں، جمہوری حکومت کیا ہوتی ہے، جمہوری حکومت کا مطلب یہ ہے کہ وہ عوام کو جواب...
    اسلام آباد: 24 مارچ اور تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پیوٹن اور یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں، جو یوکرین جنگ ختم کروا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں روسی صدر پیوٹن کو روک سکوں گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرے سوا کوئی اور نہیں روک سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں روک سکوں گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے...
    عالمی خبر رساں کے مطابق ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میرے پیوٹن اور یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جو یوکرین جنگ ختم کرا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں روسی صدر پیوٹن کو روک سکوں گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرا سوا کوئی اور روک سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں روک سکوں گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جو یوکرین جنگ ختم کرا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں روسی صدر پیوٹن کو روک سکوں گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرا سوا کوئی اور روک سکتا ہے! اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں روک سکوں گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت سمجھداری سے بات چیت ہوئی ہے اور میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ قتل کو روکا جائے۔ امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرینی وفد کے درمیان سعودی عرب میں متوقع بات چیت کے آغاز سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    بلاول بھٹو زرداری : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں دعوت افطار سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کےلیے اکٹھا ہونا پڑے گا، عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونا چاہیے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ کس قیدی کو رہا، کس کو پکڑ رہے ہیں، اس کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں، بلاول کا حکومت کو مشورہ بلاول بھٹو نے کہا...
    جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے کہا کہ آپریشن سرحدی گاؤں میں ہورہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ عسکریت پسند سرحد پار سے آئے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کو عوام کی حمایت کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت یونین ہوم منسٹری کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ یونین ٹیریٹری میں سکیورٹی کی صورتحال پُرامن رہے۔ جموں کشمیر اسمبلی کے باہر جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ اگرچہ سکیورٹی براہ راست ہماری ذمہ داری نہیں ہے، لیکن میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ عسکریت پسندی کو عوام...
    بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز) بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیصلہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلی سطح کا اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کرواسکتے وہ عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے...
    قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...
    بیجنگ :حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ میں فرانس ، ہنگری ، بلغاریہ ، کروشیا ، پولینڈ ، اٹلی ، جرمنی ، مالڈووا ، البانیہ اور جمہوریہ چیک سمیت 10 یورپی ممالک میں منعقد ہوا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات، سرکاری اداروں کے نمائندوں، ماہرین ، اسکالرز، اور میڈیا کے نمائندوں سمیت دیگر مہمانوں نے چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ سابق چیک وزیر اعظم جیری پیرووبیک نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی...
    کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے حکومت مخالفت ملازمین کیخلاف اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کوئی فرد تنخواہ سرکار سے لے اور حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرکے اپنی ذاتی رائے کو حکومتی پالیسیوں پر فوقیت دے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ریاستی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گا۔ بلوچستان میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔ کسی بھی قسم کی ریاست مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان،...
    بلوچستان حکومت نے ریاست کے خلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اب صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس  منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس ،محکمہ داخلہ ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے تمام ڈویژنز کے کمشنرز،  ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے...
    معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی29آئی پی پیز سے بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی...
     آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔ انہوں نے یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں قائمقام چیف جسٹس جنید غفار سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کے ماہ رمضان کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، سی پی ایل سی اسٹریٹ کرائم ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہیں ہیں، ابھی بھی اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کوشش کررہی ہے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جھنگی پولیس چوکی پر خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں نے بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ان کا کہنا ہے پولیس نے جرأت سے دہشت گردوں کو مار بھگایا، مذموم عزائم خاک میں ملائے۔وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرأت پر فخر ہے، حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان شاباش کے مستحق ہیں۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری سے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے صحافی کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ایس ایچ او کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے جیو فنسنگ کی ہے، سی ڈی آر منگوائی ہے، اس گھر کے قریب سے کیمرے بھی چیک کروائے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرامریکا میں مقیم...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ مخالفت برائے اصلاح کریں، لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ زبانِ خلق کو دیکھ کر مجھ سے حسد کے بجائے خدمت سے ان کا دل جیتنے کی کوشش کریں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سحرِ اور افطار میں خود کو لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے، آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائیشیا، روس، بنگلادیش کے قونصل جنرلز کو افطار کرایا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روز لوگوں کو پلاٹ، عمرہ ٹکٹ، موٹر سائیکل، فون دے رہا ہوں، مہاجر ہی نہیں سندھی، پنجابی، بلوچ، پٹھان سب مجھے بھائی اور...
    وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے زرگر آباد میں مسلح افراد کی جانب سے کھلے عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر...
    راولپنڈی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج راولپنڈی کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں سحری کی اور وہاں مقامی عوام کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے روایتی پاکستانی کھابوں کا لطف اٹھایا، جن میں مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان شامل تھے۔ گورنر پنجاب کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں موجودگی پر راولپنڈی کے مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور گورنر کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر راولپنڈی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور عید کے تحائف بھی بچوں میں تقسیم کیے۔ مزید پڑھیں: ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری...
    واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے پیغام  میں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں  یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر کرس وان ہولن  نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر  پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وہ دونوں عظیم ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔   Tagsپاکستان
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا اتوار کے روز وطن واپس پہنچنے پر، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناؤ کا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے۔ واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں کہا کہ...
    لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر شروع ہونے والا واحد اردو اخبار نوائے وقت آج 85 برس کا ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر نوائے وقت کے مجید نظامی ہال میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا۔ نوائے وقت کا 23 مارچ 1940ء کو سفر کا آغاز ہوا، جس روز منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش ہوئی تو تحریک پاکستان کے سرگرم نوجوان، پرجوش لیڈر حمید نظامی مرحوم نے قائد اعظم کی ہدایت پر قیام پاکستان کی تحریک کو دوام بخشنے کیلئے نوائے وقت کا اجراء کیا۔ دو قومی نظریہ ہو، نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، مسلمانوں کے موقف و دین اسلام...
    پشاور: گزشتہ روز پشاور کے علاقے زرگر آباد میں مسلح افراد کی جانب سے کھلے عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ واقعے کا نوٹس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور نے فوراً لیا۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور: نا معلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ...
    گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
    ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کرلیا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 13 مارچ سے 19 مارچ 2025 کے درمیان ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سے 17 ہزار 886 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 247 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب اور 3 ہزار 17 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ...
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم 'سکندر' کا ٹریلر اتوار کو جاری کیا گیا۔ تاہم، فلم بینوں اور سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے درمیان عمر کے فرق پر بحث چھڑ گئی ہے۔ اس موضوع پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔ اتوار کو ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب میں جہاں رشمیکا بھی موجود تھیں، سلمان خان نے کہا: "جب رشمیکا مندانا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کے والد کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر دوسروں کو کیا پرابلم ہے؟" انہوں نے مزید کہا: "ان کی شادی ہو جائے گی، بچے ہوں گے تو...
    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں آئی جی نے وزیراعلیٰ سے صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کےپی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں، فیصلے سے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خواتین کے بازاروں میں لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام کمشنزز اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال پر نظر رکھیں، کوئی بھی اعلیٰ افسر بغیر اجازت کے اپنا علاقہ چھوڑ کر نہ جائے۔ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہوائی فائرنگ کے تدارک کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت بردداشت نہیں کی جائے گی۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان ملنے کو تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کو شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئین کے خالق ذوالفقار علی...