حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے تمام ٹاؤنز کا دورہ کیا جہاں عوام نے بھرپور محبت کا اظہار کیا، تاہم حیدرآباد میں عوام نے جس طرح استقبال کیا وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر گورنر ہاؤس حیدرآباد میں ہوتا تو اس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہتے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے بعد بہت جلد حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر کسی سرکاری فنڈ کے اب تک 10 لاکھ راشن بیگز عوام میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے متاثرین کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں، اور 12 ہزار لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ دو ماہ کے اندر حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں، بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے فری اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ انہوں نے ڈمپر حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حادثے میں میاں بیوی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے نے کہا آئی ٹی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل بناؤں گا، گورنر سندھ

افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر صرف کراچی والوں کا نہیں بلکہ پورے صوبہ کا ہے، قرعہ اندازی میں نکلنے والے 23 پلاٹس میں سے زیادہ تر پلاٹ دیگر صوبوں کے رہنے والوں کے نکلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹینکر نے ایک بار پھر 3 افراد قتل کردیئے ہیں، آج ٹریفک گردی، دہشتگردی سے کم نہیں، میرے آواز اٹھانے پر کچھ کو تکلیف ہوتی ہے، میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہر روز نئی فلم بنارہے ہیں جو فلاپ ہورہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت ان کا ساتھ دینے والی فلم ہی چلے گی، ٹینکر زمافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ورنہ عوامی عدالت لگا کر آئندہ کا لائحہ عمل بناؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں اتحاد رمضان المبارک کے تحت 23ویں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل بناؤں گا، گورنر سندھ
  • گورنر کامران ٹیسوری وعدے کے مطابق 100 ارب روپے سندھ حکومت کو دلوائیں، میئر کراچی
  • پی ٹی آئی مکمل طور پر ایم کیو ایم میں ضم ہو جائے، گورنر سندھ کا مشورہ
  • کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کیلئے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو بلا لیں: گورنر سندھ
  • ڈی آئی جی کو ایک ہفتے میرے حوالے کریں، ڈمپر حادثہ ہوا تو استعفیٰ دے دونگا، گورنر سندھ
  • لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں: گورنر سندھ کا میئر کراچی کو جواب
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا
  • بیرون ملک سے پاکستان کیخلاف سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے، گورنر سندھ
  • ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوری