ممبئی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی تیلگو بولنے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ڈیوڈ وارنر نے ہمیشہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور بھارتی فلموں سے محبت کے اظہار کی وجہ سے بھارتی شائقین کا دل جیتا ہے، لیکن اب وہ حقیقت میں ٹالی ووڈ (تیلگو فلم انڈسٹری) کا حصہ بننے جا رہے ہیں، وارنر جلد ہی اپنی پہلی بھارتی فلم رابن ہڈ میں کیمیو (مہمان کردار) کرتے نظر آئیں گے،پری ریلیز ایونٹ میں جب وارنر نے مداحوں سے تیلگو میں بات کی تو سب حیران رہ گئے, اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)


انہوں نے کہا کہ نمستے آپ سب کا شکریہ، میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کی محبت اور حمایت کی قدر کرتا ہوں، آپ لوگوں نے پچھلے 15 سال میں جو سپورٹ دی وہ میرے لیے بہت خاص ہے،جب ڈائریکٹر وینکی کودمولا نے وارنر سے تیلگو میں کچھ اور بولنے کو کہا تو انہوں نے شرماتے ہوئے کہا: نِنا نینو پریمیستونانو” (میں تم سے محبت کرتا ہوں)،یہ سنتے ہی پورے ہال میں تالیوں اور جوش کا طوفان آ گیا۔
وارنر نے اپنے فلمی ڈیبیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ کے میدان سے نکل کر فلم انڈسٹری میں آنے پر گھبرا رہا تھا، لیکن جب ڈائریکٹر وینکی اور پروڈکشن ہاؤس نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے سوچا کہ یہ ایک زبردست موقع ہے، میں نے ہیروئن سری لیلا سے بھی بات کی اور میں اس موقع کو حاصل کر کے واقعی خوش ہوں،فلم رابن ہڈ 28 مارچ 2025ء کو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں نیتھن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک نڈر چور ہے جو امیروں سے لوٹ کر غریبوں کی مدد کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر فیروز خان کا ہمشکل' وائرل؛ جانیے حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی اداکار فیروز خان سے ملتے جلتے ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔

مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر ’’ہینڈسم بوائے‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے اس شخص نے خود کو ’’شبیر احمد‘‘ بتایا ہے، جس کے چہرے کے خدوخال پاکستانی اداکار فیروز خان سے کافی حد تک ملتے جلتے نظر آرہے ہیں۔

ہینڈسم بوائے کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 21.4 ہزار فالوورز جبکہ 287.7 ہزار لائیک ہیں۔ فیروز خان کے جیسے دکھائی دینے والے شبیر احمد کی ایک ویڈیو پر 33.6 ملین ویوز بھی موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کی مشابہت کے باعث وائرل ہونے والے اس سوشل میڈیا صارف کی خبریں پاکستان کے مختلف نیوز ویب سائٹس پر بھی پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ تاہم، کیا یہ شخص واقعی فیروز خان کا ہمشکل ہے؟

ہماری فیکٹ چیک ٹیم نے اس بات کی تحقیقات کی کہ آیا واقعی شبیر احمد نامی یہ صارف فیروز خان کا ہمشکل ہے یا پھر یہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایک چال ہے؟ آئیے جانچتے ہیں۔


کیا یہ ویڈیو اصلی ہے یا AI جنریٹڈ؟

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’شبیر احمد‘‘ کے چہرے کے تاثرات اور انداز فیروز خان سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ تاہم، کچھ صارفین نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی ایپ یا AI ٹول کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔

چہرے کی مشابہت: اگرچہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جسامت میں فیروز خان جیسا نہیں، لیکن چہرے کے نقوش (فیچرز) تقریباً ایک جیسے ہیں۔

صارفین کے تبصرے: کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کسی فیس سویپ (Face Swap) ایپ یا AI جنریٹڈ ہے، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ شخص قدرتی طور پر فیروز خان سے مشابہت رکھتا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا: یہ AI کا کمال ہے!

ڈیجیٹل میڈیا اور AI کے ماہرین نے ان ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔ خاص طور پر ڈیپ فیک (Deepfake) یا فیس جنریشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فیروز خان کے چہرے کو کسی دوسرے شخص پر لگایا گیا ہے۔

آپ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ شبیر احمد نے جتنی بھی ویڈیوز بنائی ہیں ان میں فیس فیچرز خاص طو پر پر ہیئرلائن اور ماتھے کے اوپر آپ کو الگ شیڈ نظر آئے گا جیسے تصویر یا ویڈیو کو جوڑا جاتا ہے۔ نیز جن ویڈیوز میں شبیر احمد کچھ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہاں ان کے ہلتے ہوئے ہونٹ اور دانت میچ نہیں کررہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جو ایپ یا فیچر شبیر احمد نے استعمال کیا ہے، وہی ڈیپ فیک ٹک ٹاک کے ایک اور صارف نے بھی استعمال کیا ہے جس کا نام صدام ہے۔ صدام کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر ابھی اتنے زیادہ لائیک یا فالوورز تو نہیں لیکن اس کا بھی دعویٰ ہے کہ وہ فیروز خان کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ 


نتیجہ: یہ ویڈیو اصلی نہیں، AI کی تخلیق ہے!

ہمارے فیکٹ چیک کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ’’فیروز خان کا ہمشکل‘‘ درحقیقت مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس لیے صارفین کو ایسی ویڈیوز پر یقین کرنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کر لینی چاہیے۔

فیروز خان کا وائرل ہونے والا ہمشکل مکمل طور پر AI کا کمال ہے! سوشل میڈیا پر دیکھی جانے والی ہر چیز پر یقین کرنے سے پہلے سوچ لیں، ورنہ آپ بھی کسی ڈیپ فیک کا شکار ہوسکتے ہیں!

متعلقہ مضامین

  • ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے نئے باس بن گئے
  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان مقرر
  • پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
  • سوشل میڈیا پر فیروز خان کا ہمشکل' وائرل؛ جانیے حقیقت کیا ہے؟
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کو کپتان مقرر کر دیا
  • عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 
  • ڈیوڈ وارنر گھنٹوں انتظار کرانے پر بھارتی ایئرلائن پر بھڑک اٹھے
  • پروفیسر کا انتہائی مہارت کے ساتھ رقص دیکھ کر سب حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل
  • ’ایسے جہاز میں بٹھاتے ہی کیوں ہو جس میں پائلٹ نہ ہو‘: ڈیوڈ وارنر بھارتی ائیرلائن پر برہم