اسلام آباد:

24 مارچ اور تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنرل سید عاصم منیر کی کہا کہ

پڑھیں:

گورنر سندھ کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی،صدراوروزیراعظم کی شرکت
  • گورنر سندھ کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں