عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پیوٹن اور یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں، جو یوکرین جنگ ختم کروا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں روسی صدر پیوٹن کو روک سکوں گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرے سوا کوئی اور نہیں روک سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں روک سکوں گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت سمجھداری سے بات چیت ہوئی ہے اور میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ قتل کو روکا جائے۔

امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرینی وفد کے درمیان سعودی عرب میں متوقع بات چیت کے آغاز سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2022ء سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرے صدر رہتے ہوئے پیوٹن نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے، پیوٹن اور یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے: اسحاق ڈار

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزرات خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اجلاس ہوا، انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس کی صدارت کی، ترجمان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے دورہ افغانستان کے بارے بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور ملاقاتوں پر آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے افغانستان کے ساتھ بات چیت جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امید ہے حکومت شہری سندھ سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی، امین الحق
  • مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرا سوا کوئی اور نہیں روک سکتا، ٹرمپ
  • اور کوئی نہیں، وہ واحد شخص میں ہوں جو یوکرین جنگ ختم کروا سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے، اسحاق ڈار
  • پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے: اسحاق ڈار
  • ایران نے اہم خلیجی جزائر میں نئے میزائل نظام کا تجربہ کردیا
  • ’برتن بھی دھل چکے، لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں‘ ہانیہ عامر کی سحری بنانے کی ویڈیو وائرل
  • ٹائیگر ووڈز نے ونیسا ٹرمپ سے تعلقات کی تصدیق کر دی
  • پاسٹ ٹروما