جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے کہا کہ آپریشن سرحدی گاؤں میں ہورہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ عسکریت پسند سرحد پار سے آئے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کو عوام کی حمایت کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت یونین ہوم منسٹری کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ یونین ٹیریٹری میں سکیورٹی کی صورتحال پُرامن رہے۔ جموں کشمیر اسمبلی کے باہر جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ اگرچہ سکیورٹی براہ راست ہماری ذمہ داری نہیں ہے، لیکن میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ عسکریت پسندی کو عوام کی حمایت کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ منتخب حکومت صورتحال کو قابو میں رکھنے اور امن قائم رکھنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار ہیرانگر سیکٹر کے سنیال گل گاؤں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب جاری انسداد عسکریت پسندی آپریشن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔ میری معلومات کے مطابق عسکریت پسندوں کے ساتھ اب تک کوئی براہ راست رابطہ قائم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک نقل و حرکت کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری ہے اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ صورتحال کیسے آگے بڑھتی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ آپریشن سرحدی گاؤں میں ہو رہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ عسکریت پسند سرحد پار سے آئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں کوئی بیان دینا قبل از وقت ہوگا، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ حالات کیسے بدلتے ہیں۔ سرحدی ضلع کٹھوعہ اور بلاور میں عسکریت پسندوں کے بار بار حملوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں بیلٹ کے کئی علاقوں میں پچھلے کچھ برسوں میں عسکریت پسندوں کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔ عمر عبداللہ کے مطابق "ہم نے راجوری، پونچھ اور دیگر علاقوں میں بھی ایسی سرگرمیاں دیکھی ہیںِ ان کا مقصد خطے میں امن کو خراب کرنا ہے"۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے عسکریت پسندوں میں عسکریت

پڑھیں:

یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی

مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی جانب سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کشمیریوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِاہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی، حریت رہنما عبدالمجید میر، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، عثمان علی ہاشم، راجہ محمد عارف خان، چوہدری فیروز الدین، عبدالحمید لون، چوہدری محمد اسماعیل، محمد اسحاق شاہین اور دیگر کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ” کے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے بانیانِ پاکستان، شہدائے پاکستان اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے بھی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء ”جیوے جیوے پاکستان”، ”پاکستان زندہ باد” اور ”بھارت مردہ باد” کے نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین نے کہا کہ آج ریاست جموں کشمیر کے عوام بانیانِ پاکستان، شہدائے پاکستان و کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح، مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی ولولہ انگیز قیادت نے علیحدہ مملکت کے قیام کے لیے عظیم جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور لاکھوں خاندان ہجرت پر مجبور ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ آج پاکستان ستاون اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی ملک کے طور پر موجود ہے۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان امت مسلمہ کیلئے دفاعی حصار کی حیثیت رکھتا ہے اور ایک مضبوط اور پیشہ ور فوج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وقار اور طاقت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی جانب سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کشمیریوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے ، بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری
  • کشمیر: بھارت اور پاکستان کے مابین اقوام متحدہ میں پھر تکرار
  • سرینگر، سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر 8 کشمیری گرفتار
  • پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بے مثال ہیں، بیرسٹر سلطان
  • کوہالہ میں سینکڑوں لوگوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی، ”پاک وال“ کا افتتاح
  • تنازعہ کشمیر کے حل کیلیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
  • یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی
  • ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، بیرسٹر سلطان