امریکہ مسئلہ فلسطین کو دنیا سے مٹانا چاہتا ہے، شیخ نعیم قاسم
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک خطاب میں حزب الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے رہبر معظم انقلاب ہدیہ الہی ہیں کہ جو دشمن کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا کہ فلسطین پر 75 سال سے قبضہ کرنے کے باوجود اسرائیل اس کی شناخت نہیں مٹا سکا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ توازن کو تبدیل کرنے کے لئے انجام دیا گیا۔ مسئلہ فلسطین دنیا میں ایک روشن چراغ کی طرح واضح ہے جسے کوئی نہیں بجھا سکتا۔ سنگین جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے اسرائیل کی اصلیت روز بروز واضح تر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ صیہونی رژیم موجودہ بحرانوں میں مشغول ہے۔ یہ قبضے کے ذریعے اپنے وجود کو ثابت نہیں کر سکتی۔ حزب الله کے سربراہ نے کہا کہ میں فلسطینی عوام کے اُن سربراہان پر سلام بھیجتا ہوں جنہوں نے اپنی سرزمین کے دفاع میں جان قربان کر دی۔ انہوں نے 50 ہزار شہداء اور 1 لاکھ سے زائد زخمیوں کے باوجود فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا نعرہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی ہے کیونکہ ہم اس راستے پر گامزن ہیں۔
فلسطینی عوام نہ صرف سرخرو ہو گی بلکہ قدس کی آزادی کے لئے دوبارہ سے پہلی صف میں موجود ہو گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے ذریعے انجام پانے والا امریکی منصوبہ نہایت خطرناک ہے۔ یہ منصوبہ فلسطین کاز کی فراموشی، جبری نقل مکانی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اپنے طریقے کے مطابق کنٹرول کرنے پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے میں لبنان، شام، مصر اور اردن پر قبضہ بھی شامل ہے۔ لیکن ہماری مسلسل قربانیاں اس منصوبے کو ناکام بنا دیں گی۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صرف مومنین ہی فتح یاب ہوں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ خداوند متعال نے ہمارے لئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو بھیجا کہ جنہوں نے فلسطین کی آزادی اور یوم القدس کے لئے سب کو اتحاد کی دعوت دی۔ اسی طرح رہبر معظم انقلاب بھی ہمارے ہدیہ الہی ہیں کہ جو دشمن کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی حمایت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عالمی یوم القدس، مرکزی رہنما جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو
حضرت امام خمینیؒ نے ماہ رمضان کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کیوں کیا؟ مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے و اجاگر کرنے میں عالمی یوم القدس کا کردار و اہمیت؟ حضرت امام خمینیؒ کی مسئلہ فلسطین سے متعلق کیا نگاہ تھی؟ حضرت امام خمینیؒ اور امام خامنہ ای نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو پہلی ترجیح کیوں قرار دیا؟ کیا وجہ ہے کہ عالمی یوم القدس شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ ساتھ بین المذاہب اتحاد کا مظہر بن چکا ہے؟ عالمی یوم القدس اور مسئلہ فلسطین سے متعلق پاکستانی حکومت و عوام کی ذمہ داری؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر بھی ہیں، پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو ہر حلقے میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و سندھ کے امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اسداللہ بھٹو کیساتھ عالمی یوم القدس اور مسئلہ فلسطین و حالیہ اسرائیلی جارحیت سے متعلق مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial