وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خواتین کے بازاروں میں لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام کمشنزز اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال پر نظر رکھیں، کوئی بھی اعلیٰ افسر بغیر اجازت کے اپنا علاقہ چھوڑ کر نہ جائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہوائی فائرنگ کے تدارک کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت بردداشت نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی ہدایت

پڑھیں:

سرکاری اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن!

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ سرکاری اشتہارات صرف… pic.twitter.com/JIXVkVrDn3

— PTI (@PTIofficial) March 22, 2025


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن!

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اشتہارات صرف عوامی مفاد اور آگاہی کے لیے مختص ہیں، پالیسی کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری انفارمیشن ارشد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ
  • رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارشوں بارے الرٹ جاری
  • آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ
  • پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر دہشتگردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ
  • سرکاری اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا
  • علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا
  • وفاقی حکومت کو افغانستان سے بات کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ بیرسٹر سیف
  • سیکرٹری انفارمیشن کو اشتہار میں وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر لگانے پر ہٹا دیا گیا، ذرائع