اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے  یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر، ہم سب ایک آواز ہو کر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اس بیماری کا خاتمہ کریں گے جس نے اب تک بے شمار جانیں لے لی ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق تپ دق محض ایک صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سماجی انصاف کا سوال ہے، جو ہماری کمزور اور محروم آبادی کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔ پیغام  میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹی بی کا بوجھ سب سے زیادہ ہے، لیکن ہم ایک باہمت اور پرامید قوم ہیں۔ جب ہمارے پاس احتیاط، علاج اور شفا کے ذرائع موجود ہیں، تو کسی کو خاموشی اور تنہائی میں تکلیف اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہر پاکستانی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگاہی پھیلانے، اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اور ہم سب مل کر ایک صحت مند، اور تپ دق سے پاک پاکستان کا خواب شرمند تعبیر بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں، بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی۔ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمے داری بھی بلاول بھٹو کو دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی سے بات کرلیں، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اہم معاملہ ہے، اس پر جتنی گفتگو ہو اچھی بات ہے۔ ایک سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کی شکایت کسی حد تک درست ہے، ضرورت ہے قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • خوابوں کی تعبیر
  • وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی
  • حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی
  • اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں، بلاول بھٹو زرداری
  • بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور کی مصرفیات کا شیڈول
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے ؛ بلاول بھٹو زرداری
  • عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنائیں گے ، صدر زرداری
  • بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
  • بانیان پاکستان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے جد و جہد جاری: بلاول بھٹو زرداری