2025-02-02@09:45:07 GMT
تلاش کی گنتی: 611
«نے لاہور»:
(نئی خبر)
لاہور: سرکاری ملازمین کام چھوڑ کر سول سیکرٹریٹ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں
فائل فوٹو لاہور شہر میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔رپورٹس کے مطابق لاہور میں جدہ اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔لاہور کے گرد ونواح میں بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ٹھوکر نیاز تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
لاہور،سردی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد طلبہ تعلیمی اداروں میں واپس آرہے ہیں
لاہور میں واقع نجی ہاؤس سوسائٹی میں واقع آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی ہوئی اور مسلح افراد ملازمین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری ایکشن بھی لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، جہاں واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی۔ ڈاکو عقبی راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور چوکیدار و 2 خانساموں کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کر کے موبائل و نقدی چھین لیے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے کر...
وقاص احمد: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 3 ، ایم 11ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے ۔موٹروے ایم 2 بھی لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ، اورموٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی موٹروےکومسافروں کی حفاظت کیلئےبندکیاگیاہے،شہری دن کےاوقات میں سفرکوترجیح دیں،تیزرفتاری سےگریز،اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں،دوران سفرگاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں، مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
لاہور: پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، مقدمات میں امریکا اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، اس لیے پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین بھی ہونے چاہئیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہےکہ امریکا اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنےکا حکم دیا جائے۔
فائل فوٹو۔ لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی ہے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماضی میں بھی ایسے مقدمات فل کورٹ ہی سنتی رہی ہے لہذا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے. درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجا جائے درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ میں وہ...
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ با ؤلر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ، گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 54 سالہ ڈیرن گف نے...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں دینہ کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں،حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا تھا۔کراچی سے ملتان جانے...
لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،...