لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

صوبائی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رمضان تقریباً گزر چکا ہے، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے پھر بھی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس کیلئے مہلت

— فائل فوٹو 

میرپورخاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں  تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کے لیے مہلت دے دی۔

سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیے گئے فائنل چالان میں فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس شامل نہیں کی گئیں۔

تفتیشی افسر اسلم جاگیرانی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رپورٹس پیش کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی

عدالت نے فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد لاش کو آگ لگائی گئی تھی۔

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کے 16 ملزمان گرفتار جبکہ 1 ضمانت پر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں رمضان نقد ریلیف کی تقسیم شروع مگر تقسیم پر اعتراض کیوں؟
  • پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت، ڈی سی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • لاہور ہائی کورٹ کا کتا مار مہم روکنے کا حکم
  • لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی 
  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس کیلئے مہلت
  • جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے، عدالت
  • چینی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب حکومت نے جواب جمع کروانےکے لیے مہلت مانگ لی
  • لاہور ہائیکورٹ: مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
  • لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کیلیے مقرر