لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے 10 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مینار پاکستان جلسے کی پاکستان تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ نے کی درخواست مسترد کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت ڈپٹی کمشنر پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی مینارپاکستان جلسہ، لاہورہائیکورٹ کی اجازت مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی مینارپاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق  درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو مینارِپاکستان جلسے کی اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 22 مارچ کو مینارپاکستان پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے۔ جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر فیصلہ نہیں کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف  کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی
  • تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد
  • پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹا دی گئی
  • لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کر دی
  • پی ٹی آئی مینارپاکستان جلسہ، لاہورہائیکورٹ کی اجازت مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے بھی جواب طلب کرلیا
  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کیلئے درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب
  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب