پنجاب میں گرمی بڑھنے لگی؛ آئندہ 3 دن تک موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن میں موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کی نسبت راتیں قدرے ٹھنڈی ہیں جب کہ آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ 18اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
پاکستان میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چھ سات ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مارچ کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔