لاہور:

برکی سے پکڑے جانے والے خود کش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ برکی سے خودکش بمبار سے تفتیش کی گئی ہے، گرفتار بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی، خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے، گرفتار خودکش شمس اللہ نے بتایا کہ دوران ٹریننگ اسے نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔

ترجمان کے مطابق مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو تین دن  لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فرام کی، مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر

جدہ سے لاہور کے لیے پرواز بھرنے والی قومی ایئرلائن سے حادثے سے بچ گئی ، پرندہ ٹکرا گیا، انجن متاثر۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری

جدہ سے لاہور کے لیے پرواز بھرنے والی قومی ایئر لائن 860 سے اس وقت پرندہ ٹکرا گیا جب جہاز اپنی منزل پر پہنچنے والا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانےسے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے ہیں، کراچی سےضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائےجارہےہیں۔

ترجمان کے مطابق بلیڈز کی تبدیلی کےبعد طیارہ جدہ کے لیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجن بلیڈ پی آئی اے ترجمان پی آئی اے جدہ قومی ایئرلائن لاہور

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شاد باغ میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، 24 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار
  • سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشتگردگرفتار
  • لاہور سے پکڑے جانیوالے خودکش بمبار کے دوران تفتیش اہم انکشافات
  • خودکش حملے کی تربیت افغانستان سے ملی، لاہور سے گرفتار ہونے والے ٹیررسٹ کا انکشاف
  • لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دے دیا
  • لاہور، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، یوم علیؑ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا
  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر