لاہور:

لاہور میں سابق ایم پی اے کی جانب سے اپنے ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا جبکہ سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ فیصل کامران نے بتایا کہ سابق ایم پی اے نے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی واقعے کی ویڈیو پولیس کو موصول ہوئی، فوراً ایکشن لے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والا چاہے جتنا بھی طاقتور ہو، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابق ایم پی اے

پڑھیں:

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کامران اصغر قریشی کو ڈ یفنس خیابان مومن میں ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

ا یس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

متعلقہ مضامین

  • نصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، طلباء کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات سپلائر گرفتار
  • سابق لیگی ایم پی اے میاں نوید کا ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج
  • دوست کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا گرفتار
  • لاہور: رنگ روڈ کے نالے سے ماں اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
  • چارسدہ، چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق
  • بھارت:یونیورسٹی میں نماز پڑھنے پر مسلم طلبہ گرفتار، احتجاج پر پولیس کا تشدد
  • ایف آئی اے نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا
  • مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا