Al Qamar Online:
2025-03-24@19:45:27 GMT

میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی



لاہور:

میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے آپریشن انتظامات کی بدترین حالت کا پول کھل گیا۔  میانوالی سے لاہورآنے والی میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ بفلر کادوران سفر ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کوچ 12353کا بفلرکندیاں اسٹیشن کے قریب ٹوٹا۔ پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین  سے الگ کردیا گیا۔

بفلر ٹوٹنے کا واقعہ رات دیر سے پیش آیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

صدر مملکت نے روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار سرور منیر راؤ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد:

میڈیا مینجمنٹ اورنشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربے اور پیشہ وارنہ خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار ممتاز میڈیا ایگزیکٹو سرور منیر راؤ کو تمغہ امتیاز سے نواز ا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت نے سنیئر صحافی کالم نگار سرور منیر راو کوتمغہ امتیاز سے نوازا۔

صدر مملکت نے سرور منیر راؤ کیساتھ مصافحہ کیا اور انہیں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

سرور منیر راوٴایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ حاضرہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ راوٴ صاحب نے پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں وہ جنرل مینیجر کہ عہدے پر بھی فائض رہے۔

سرور منیر راو کو پارلیمانی اور سفارتی رپورٹنگ، کے ساتھ انہیں کنفلیکٹ رپورٹنگ کا بھی منفرد تجربہ حاصل۔

اپنے 50 سالہ صحافتی کیریئر میں انہوں نے سی این این اور بی بی سی نیوز نیٹ ورکس کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔وہ پہلے پاکستانی صحافی تھے، جنہوں نے 2003 میں براہ راست امریکہ-عراق جنگ کے محاذ سے رپورٹنگ کی۔

ان کی کتاب ”میں نے بغداد جلتے دیکھا“ اپنے وقت کی بہترین فروخت ہونے والی کتاب ثابت ہوئی۔ انہوں نے موغادیشو سے صومالیہ کی خانہ جنگی اور 1991 میں کویت-عراق خلیجی جنگ کی بھی براہ راست کوریج کی۔

سرور منیر راوٴ اپنی مصروف ترین صحافتی زندگی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے پہلو کو کبھی نظر انداز نہ کیا۔

وہ مختلف جامعات کے بورڈ آف اسٹڈیز کے رکن ہیں۔انہیں یونیورسٹی کی سطح پر میڈیا کے مضمون میں "پروفیسر آف پریکٹس" کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سرور منیر راوٴ صاحب قومی اخبارات میں کالم بھی تحریر کرتے ہیں اور وہ گزشتہ پانچ برس سے روزنامہ ایکسپریس میں باقاعدگی سے کالم لکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد ٹرین سروس 12ویں روز بھی معطل
  • منہاج گرلز کالج لاہور میں 5 ہزار خواتین اعتکاف میں بیٹھ گئیں، سینکڑوں غیر ملکی بھی شامل
  • تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کا احتجاج جاری؛ قصور سے لاہور آنے والی سڑک بلاک
  • صدر مملکت نے روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار سرور منیر راؤ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا
  • جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی  والی مہرنگ بلوچ گرفتار
  • عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری
  • عید پر چلنے والی سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
  • کوئٹہ میں ریڈزون سیل؛ ٹرین سروس تاحال معطل، انٹرنیٹ بندش کا تیسرا دن
  • میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی