لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شکایت پر پولیس  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ذیادتی کرنے والے ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مقدمہ کی تمام کاروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں، 3 ملزمان گرفتار. چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ  چوہنگ میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ نمبر 2029/25  درج ہے، گرفتار ملزمان میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں، چوتھے ملزم ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

 فیصل کامران نے کہا کہ ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اپنے رشتہ داروں کے گھر رکھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون کو دو دن تک نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے برآمد


پشاور میں گزشتہ روز نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

کیش وین لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچیسی ٹی ڈی نے بینک کی کیش وین لوٹنے والے مرکزی...

انہوں نے بتایا کہ کیش وین میں ڈکیتی ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، وین کا ڈرائیور 6 ماہ سےکام کر رہا تھا، وین کے ڈرائیور کو پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا گیا تھا اور کیش وین سے رقوم مختلف اضلاع کو بھیجی جانی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: 4 افراد کی 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی
  • مانسہرہ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
  • پشاور: بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے برآمد
  • پشاور: نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد
  • لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش  کرنے والا گارڈ گرفتار
  • 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • ڈکتیوں کی نصف سنچری کرنے والے میاں بیوی پکڑے گئے
  • حافظ آباد: اسپتال میں صفائی کرنیوالی خاتون سے زیادتی، 1 ملزم گرفتار
  • نصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، طلباء کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات سپلائر گرفتار