سلامی کی تقریب میں فوج کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تقریب میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں محفوظ شہید گیریژن میں نماز فجر کے بعد سادہ و پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت و قرآن پاک سے ہوا، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

سلامی کی تقریب میں فوج کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تقریب میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ 23 مارچ کی مناسبت سے سرکاری و نجی اداروں میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جو دن بھر جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پریڈ

یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ ایوان صدر میں ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہیں۔

ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ میں غیرملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی دی ہے۔

رمضان المبارک کی وجہ سے مسلح افواج کی پریڈ کو محدود کیا گیا ہے، بعد میں یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول اعزازات کی تقریب آج 2 بجے ہوگی، صدر آصف علی زرداری مختلف اہم قومی شخصیات کو اعلیٰ سول قومی اعزازات سے نوازیں گے۔

یہ تقریب ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میں ہوگی، آئینی اداروں کے سربراہ تقریب میں موجود ہوں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی شاندار تقریب، کیک کاٹا گیا، خصوصی دعائیں
  • گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب
  • مصر ؛ پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
  • مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے
  • یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پریڈ
  • قرارداد پاکستان کو 85 سال مکمل، آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے ک ساتھ منایا جارہا ہے
  • لاہور، یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
  • نوجوان قوم کی امید، آگے بڑھیں، انقلاب کی نوید بنیں: حافظ نعیم