2025-02-20@23:40:58 GMT
تلاش کی گنتی: 726
«کا خاتمہ کیا جائے»:
(نئی خبر)
واشنگٹن ڈی سی — ایوان نمائندگان کی ہوم لینڈ سکیوریٹی کمیٹی نے بد ھ کے روز خطرات کے جائزے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر امریکی شہر نیو آرلینز میں ٹرک ہجوم پر چڑھانے کے ذریعہ 14 افراد پر جان لیوا حملے اور جون 2024 میں داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبہ میں آٹھ تاجک شہریوں کی حراست کا حوالہ دیا۔ کمیٹی کے چیئر مین ریپبلیکن مارک گرین نے ایک بیان میں کہا "مغالطے میں نہ رہیں، اب بھی تمام روشنیاں سرخ (خطرے کے) رنگ میں ہیں۔” گرین نے کہا کہ نیو اورلینز میں ہونے والا دہشت گرد حملہ یہ یاد دلاتا ہے کہ امریکہ کو اب بھی دہشت گردی کا خطرہ درپیش ہے...
عمران خان کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جو غیر معمولی عزم، بلند توقعات، ناکامیوں اور تنازعات کی عکاسی کرتا ہے 1996 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھنے والے عمران خان نے ایک ایسے پاکستان کا خواب پیش کیا جو کرپشن سے پاک، انصاف پر مبنی اور ترقی یافتہ ہو ایک کامیاب کرکٹ کیریئر اور سماجی خدمات کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والے عمران خان کو عوام نے ایک دیانت دار اور انقلابی رہنما کے طور پر دیکھا اور اعتماد کیا لیکن ان کا سیاسی سفر مشکلات، تضادات اور ناکامیوں سے دوچار ہی رہا ہے۔ عمران خان کی سیاست کا آغاز ایک مثالی وژن کے ساتھ ہوا تھا جس نے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنمائوں قربان سومرو، غلام حیدر اور موریل پنہور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کے ملازمین بنیادی سرکاری سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں جس کے سبب ملازمین میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز ایمپلائز یونین سندھ کی جانب سے کئی بار چیف انجینئر کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جائز مطالبات میں ملازمین کی ترقی، گروپ انشورنس، پے اسکیل ریوائز سمیت دیگر بنیادی مطالبات...

پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے رائونڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان،حکومت اتحاد کا اے پی سی بلانے پر غور
راولپنڈی/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا ہم حکومت کے ساتھ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں ، بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ کو دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط...
امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں، لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطلب کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا نہیں یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا سوال ہے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات، حکومت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ میں جدید میڈیا مینجمنٹ سسٹم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ جدید نظام جس کا افتتاح سیکرٹری اطلاعات ندیم رحمن میمن نے کیا، سندھ حکومت کے اشتہارات کی وصولی، اجراء اور بلنگ کو جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے منظم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں تمام اشتہارات کا اجرابذریعہ کیو آر کوڈ کیا جائے گا۔ یہ انقلابی نظام اشتہاری عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن فراہم کرتا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ اور کام کی رفتار میں بہتری آئے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن نے ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف...
ترجمان حکومت بلوچستان نے اعلان کیا کہ محکمہ صحت میں جاری اصلاحات وسیع تر عوامی مفاد میں ہیں اور ان کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے حل کیلئے مربوط طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد سرکاری ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے آئندہ ہر قسم کی ہڑتال اور احتجاج سے اجتناب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے...
اسلام آباد: گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جمہوری قوتوں کو مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا ایجنڈا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔ کانفرنس میں وکلا ماہرین تعلیم، کسانوں، سول سوسائٹی سمیت مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔گرینڈ اپوزیشن الائنس دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر نہ صرف حکومت کی غفلت کے باعث ملک میں...
ویب ڈیسک — امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو منگل کو، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوسرے ہی روز آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے اپنے ہم منصبوں کی واشنگٹن میں ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ "کواڈ” نامی گروپ میں شامل چاروں ممالک چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں خدشات رکھتے ہیں۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں ہونے والی یہ ملاقات اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ بیجنگ کا مقابلہ کرنا نئے صدر کے لیے اولین ترجیح ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق اس سے متعلق منصوبہ بندی کی ملاقاتوں میں شامل ایک اہلکار نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کے لیے ٹرمپ کی...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )اسرائیلی فوج کے سربراہ ھرتسی ھیلفی نے حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے فوج کی جانب سے جاری کردہ استعفے کے خط میں لیفٹیننٹ جنرل ھرتسی ھیلفی نے کہا کہ وہ سات اکتوبر کو فوج کی ناکامی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دے رہے ہیں جب اہم کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ کی جنگ کے تمام مقاصد حاصل نہیں ہوئے انہوں نے...
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اہم قومی اور انتظامی امور زیر بحث آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں کابینہ کے زیر التواء ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم جمعرات کو کابینہ اجلاس کے شرکاء سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔
اسلام آباد: کیبنٹ بلاک چوک میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔ سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن...
امریکی ریاست پینسیلوینیا میں ایک لڑکی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک اجنبی اور بے قصور شخص کو محض اس لیے ریپ کا الزام لگا کر جیل پہنچا دیا کیوں کہ وہ اسے ’کراہت آمیز‘ لگا تھا۔ 20 سالہ انجیلا اوروموا نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے ایک سپر مارکیٹ کے باہر ڈینیئل پرسن نامی شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم یہ الزام جھوٹا ثابت ہونے پر اب خود لڑکی کو17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور فتح، جھوٹا الزام عائد کرنیوالے چینل پر 15 ملین ڈالر ہرجانہ اس الزام کے بعد مقامی پولیس نے ڈینیئل پِرسن کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تاہم مبینہ...
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری سب سے پہلے اپنی ذات پر قائم کی، وزیراعظم کے حکم کو قانون سے بھی ماورا سمجھے جانے والے نظام کا خاتمہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مابین ''لا الہ الا اللہ'' کا دائمی رشتہ ہے، جب سے وزیراعظم بنا ہوں، وفاقی حکومت اور وفاقی اسٹیک ہولڈرز کا غیر مشروط تعاون حاصل رہا ہے، جہادی کلچر کی سٹیٹمنٹ پر پوری طرح قائم ہوں، بطور مسلمان ہم نے فقط قرآن کریم سے رہنمائی لینی ہے۔ سفارتکاری میں کشمیریوں کا کردار بڑھانے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر...
پشاور: کارخانوں مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پرویز اقبال کے دستخط سے نذر عباس کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو تاحکم ثانی فوری رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جانا تھا،...
بی جے پی حکومت نے اس سال 6 فروری کو اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران یو سی سی بل پیش کیا تھا اور اسے ایک دن بعد سات فروری کو سادہ اکثریت کیساتھ منظور کر لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت میں آج ریاستی سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں یکساں سول کوڈ کے دستور العمل (مینول) کو منظوری دے دی گئی۔ مینول کی منظور کے بعد قانون کے نفاذ کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور اس طرح اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔ یو سی سی کے مینول کی منظوری کے بعد بیان دیتے ہوئے اتراکھنڈ...
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)، سندھ چیپٹر کا ایک آن لائن اجلاس آج زوم کے ذریعے منعقد ہوا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے مجوزہ یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم اور متعلقہ پالیسیوں کے خلاف جاری احتجاج پر غور کیا گیا۔ فپواسا سندھ نے کل 22 جنوری 2025 کو تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یونیورسٹی اساتذہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ احتجاج کے حوالے سے مزید فیصلے کل ہونے والے ایک اور آن لائن اجلاس میں کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران فپواسا سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم کی...

امریکی عوام صدر ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا عشائیہ میں آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل ، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس اور گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پوری دنیا کے لوگوں کی افسردگی اور شیمپین کی فروخت میں کیا تعلق ہے؟ ...
فیصلہ کن معاشی اصلاحات نافذ کر کے پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی،فوٹو: فائل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی شراکت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ وزیر خزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کی مناسبت سے فورم کی ویب سائٹ پر ’پاکستان کی معاشی بحالی، پائیدار ترقی کی طرف قدم‘ کے عنوان سے مضمون تحریر کیا جس میں پالیسیوں کو اُجاگر کیا۔اس میں وزیر خزنہ نے تحریر کیا کہ سرمایہ کار پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور فارما جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے اس میں بتایا کہ فیصلہ کن معاشی اصلاحات نافذ کرکے پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی، ہماری کاوشوں کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کےحوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسری بات کی۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، وزیراعظم کو ملاقات کا علم ہے۔ آرمی چیف نے بیرسٹرگوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔اُن کا کہنا مزید تھا کہ بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
اسلام آباد:حکومت اورتحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں کمیٹیوں نے چوتھا اور اگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےارکان کااسپیکرچیمبرمیں اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔ اجلاس کے بعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ابھی اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اجلاس میں حکومتی اتحاد کی دیگر ساتوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے، پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے اجلاس میں بڑی سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان کا کہناتھاکہ اجلاس میں پی ٹی آئی...
بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ سامنے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پرویز اقبال کے دستخط سے انہیں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو تاحکم ثانی فوری رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیس فکس نہ کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور نے بینچز...
سٹی42 : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے، غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رجیم...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز نے بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت نہ ہونے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے خط میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 20 جنوری کو کیس کی سماعت مقرر نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں بتایا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں کر چکے ہیں۔ ججز نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا...
—فائل فوٹو بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، جس میں بینچ کے اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، وہ سندھ ہائی کورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہو سکاسپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے...
بینچز اختیارات کیس کا معاملہ: سپریم کورٹ کے 3 ججز کا چیف جسٹس اور آ ئینی بینچ کے سربراہ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے 3 ججز نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کو خط لکھا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کرتے ہوئے...
سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں ججز نے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ بیس جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کو ہونے والے اجلاس کا ذکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا...
سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نےچیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھاگیا،خط میں بینچ اختیار ا ت سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے،خط کےمطابق جسٹس عقیل عباسی کو16جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17 جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ نےکمیٹی...
ویب ڈیسک: بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں جسٹس منصور نے معاملے کو توہین عدالت بھی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا،خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا جو سندھ ہائیکورٹ میں بھی کیس سن چکے ہیں، خط میں 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی شکایت کی گئی۔ فرینکفرٹ؛ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی میں...
سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ تینوں ججز کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا گیا ہے۔ جسٹس منصور نے معاملہ کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو...
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، جہاں 4سال قبل فوجی بغاوت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ آسیان نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی میانمر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آسیان کے وزرائے خارجہ نے ملائیشیا کے جزیرے لنکاوی میں 2روزہ غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس سال آسیان کی صدارت ملائیشیا کے پاس ہے۔میانمر کی فوج نے وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری کو بھیجا، جنہوں نے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی۔ وزرا نے میانمر کی فوج اور جمہوریت پسند قوتوں کے درمیان جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملائیشیا کی وزارت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان اور کرسٹیان ریبرگن نے ہالینڈ کی نمائندگی کی۔ پاکستان نیدرلینڈر دوطرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور نیدر لینڈ نے تعلقات میں مثبت پیشرفت اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان اور نیدرلینڈ نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دفترخارجہ نے سیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوتا دنیا نے جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑا ہوتا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال 40...
وفاقی حکومت نے گندم کی خریداری، اسٹوریج اور سپلائی چین کو یقینی بنانے والے ادارے پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (پاسکو ) کے مکمل خاتمے کا ایک منصوبے پیش کیا ہے، جس کے لیے صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ وزات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے کابینہ کی ہدایات پر مراسلہ صوبائی حکومتوں کو بھیجا گیا ہے جس کی سفارش وزیر اعظم کی طرف سے کفایت شعاری اقدامات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے کی ہے۔ وفاقی حکومت پاسکو جیسے اہم ترین ادارے کو کیوں ختم کرنا چاہ رہی ہے؟ اس ادارے کا متبادل کیا ہوگا اور کیا کسانوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے یا ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا؟ پاسکو پاکستان کا...
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گائوں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے موت واقع ہو گئی۔ پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔ بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ، ایٹم وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 16 افراد کی پراسرار اموات نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، 7 دسمبر سے 17 جنوری کےدرمیان ہونے والی...
سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر تینوں ججز کی طرف سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ آفس کی جانب سے جوڈیشل آرڈر کو نہ ماننا نہ صرف ادارے کی عزت کو کم کرنے کے مترادف ہے بلکہ قانون سے بھی انحراف ہے، اس عمل سے عدالت کے بینچز کی آزادی کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات پیدا ہوئے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ایسی نافرمانی توہین عدالت کے مترادف ہے اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد کم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس...
کراچی: نادرا نےشہرمیں بائیکرسروس کا آغازکردیا، نئی سہولت کے ذریعےشہری گھربیٹھے قومی شناختی کارڈزکے متفرق کاموں کے لیےاستفادہ کرسکیں گے۔ نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں سادہ وپروقارتقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکارآلات پرمشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرزکےحوالے کیں۔ ابتدائی طورپرنادراحکام کی جانب سے شہریوں کےقومی شناختی کارڈزکی تجدید اورپتے اوردیگرتفصیلات کی تبدیلیوں کے لیے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈزبنوانے والے شہری اس سروس سےاستفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، انھیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیےنادراکے سینٹرآنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعدادمیںآنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔...
نئی دہلی — بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر واقع کھنوری اور شمبھو بارڈر پر تقریباً ایک سال سے چلنے والے کسانوں کے دھرنے اور 56 روز سے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کے مرن برت (تادمِ مرگ بھوک ہڑتال) کا معاملہ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 13 فروری سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسانوں کی ایک تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کھنوری میں گزشتہ سال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس درمیان بارہا ان کی صحت خراب ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈلیوال کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے گزشتہ دنوں...
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ کیجریوال کے جھوٹے وعدوں اور غلط پالیسیوں کے باعث دہلی والے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن 5 فروری کے بعد کانگریس حکومت بننے پر سبھی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پانچ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے دہلی میں گزشتہ 11 برسوں کے دوران اروند کیجریوال حکومت کی بدعنوانی اور ناکارہ حکمرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے جھوٹے وعدوں اور غلط پالیسیوں کے باعث دہلی والے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن 5 فروری کے بعد کانگریس حکومت بننے پر سبھی پریشانیوں کا...
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گائوں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے اموات واقع ہو گئی۔ پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔ بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ، ایٹم وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 16 افراد کی پراسرار اموات نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، 7 دسمبر سے 17 جنوری کے درمیان ہونے والی اموات میں متاثرین...
بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ، ایڈیشنل رجسٹرار کو شوکاز نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری...
احساس کمتری ایک نفسیاتی کیفیت ہے جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم خود کو دوسروں سے کمتر یا ناکافی سمجھتے ہیں۔ یہ عام طور پر ماضی کے تجربات، منفی تربیت، سماجی دباؤ، یا اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا غلط اندازہ لگانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہم اس وقت تک احساس کمتری کا شکار رہیں گے جب تک ہم اپنی سوچ، رویے، اور خود کے بارے میں نظریے کو تبدیل نہیں کریں گے۔احساس کمتری کوئی پیدائشی چیز نہیں ہے، بلکہ یہ وقت اور حالات کے تحت ہماری ذہنیت میں پیدا ہوتی ہے۔ اگر ہم اس کا سامنا کرنے اور اسے دور کرنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کریں گی تو یہ ہمارے ذہن اور زندگی پر قابض رہے...
سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سوموار کو سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا...
نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کمیٹی کے لئے جواب تیار کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے...
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کمیٹی کے لئے جواب تیارکرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو پر، کورکمانڈر کے گھر حملہ ہوا، اس روز شہدا کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی،...
حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبے پر سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پیش کردہ تحریری مطالبات کا جواب تیار کر لیا ہے، جس میں ہر مطالبے پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالتوں میں زیربحث ہے اور کچھ ملزمان کو ملٹری کورٹس کی جانب سے سزا بھی دی جا چکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے درخواست...

بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ،جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈپٹی رجسٹرار ذوالفقار احمد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ایڈیشنل رجسٹرار کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ جو مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا وہ کیوں نہیں لگا؟۔وکیل بیرسٹر صلاح الدین...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے.(جاری ہے) وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا جسٹس منصور علی...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایڈیشنل جوڈیشل رجسٹرار نذر عباس کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ 16 جنوری کو عدالت نے ہدایت کی تھی کہ 20 جنوری کو ایک بجے کیس مقرر کیا جائے، ہم نے حکم نامے میں کہا تھا کہ اسی بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، مگر آج کیس کی کاز لسٹ جاری نہیں کی گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار خرابیٔ صحت کے باعث آج عدالت نہیں آئے۔سپریم کورٹ آفس نے بتایا کہ ججز کمیٹی نے مذکورہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ میں مقرر کیا ہے، ججز کمیٹی کے جس...

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں ریلی، لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ۔ رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے اور 75 روز قبل ہمیں ایک اہم سیاسی جیت حاصل ہوئی جو اس سے پہلے ہمارے ملک نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی تاریخی رفتارکے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کروں گا۔ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج...
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو...
واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے اہداف کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سرحدی تحفظ کو مزید مضبوط کریں گے اور افتتاحی خطاب میں اس حوالے سے اقدامات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے فوج کو آئرن ڈوم میزائل دفاعی سسٹم کی تعمیر کا حکم دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور فوج میں موجود کمزوریوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے...
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں (پی ٹی آئی والوں) نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز سے بات نہیں کریں گے، اب حکومت سے بات ہو رہی ہے، لیکن پیشرفت نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کے مفاد میں ہے، مذاکرات میں پیشرفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران متاثر ہو نے والی 84 انچ کی لائن جس کی مرمت میں 8 دن لگے اس میں سے رساو شروع ہو گیا۔واٹر کارپوریشن کے حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے کہ لائن کی خرابی کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر رکھی جائے یا روکی جائے، اس حوالے سے جمعرات کو اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔کراچی میں پانی کا بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 3دسمبر کو 84 انچ کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد سے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام کیا...
حیدرآباد،انسداد تجاوزات عملے کی غفلت کے باعث باچا خان چوک روڈ پر لنڈے کا کاروبار کیا جارہا ہے
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نےسندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہم اپنا لائحہ عمل جلد اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن روف نے کہا ہےکہ سندھ FAPUASA کی آن لائن میٹنگ کے فیصلہ کے مطابق کل اور پرسوں (20 اور21جنوری) کو بھی سندھ بھر کی جامعات میں کلاسز کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا اور پیر کو ہونے والی میٹنگ میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فپواسا سندھ چیپٹر نے گزشتہ ہفتے بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل منسوخ کرکے ہڑتال کا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ارکان...
ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ قیادت کے درمیان گفتگو کے دوران ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال...
جامعہ کراچی: فوٹو فائل فپوآسا سندھ شاخ نے سندھ کی جامعات میں نان پی ایچ ڈی اور بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف پیر اور منگل کو بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔فپوآسا کے مرکزی رہنما پروفیسر محسن علی کے مطابق یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ اس دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔دریں اثناء، فپوآسا سندھ چیپٹر کا آن لائن اجلاس پیر، 20 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا جس میں معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ یاد رہے کے وفاقی ہائی ایجوکیشن...
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نے پیر اورمنگل کے روز بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا، یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیزایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں،اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کیا جائے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن ننگراج کے مطابق احتجاج کے دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ سندھ کی سرکاری جامعات کو درپیش سنگین بحرانوں اور حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں پر شدید تشویش ہے، اعلیٰ تعلیم کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں القادر کیس کا فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں چیلنج کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کور کمیٹی نےکور کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے بلا نے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان نے کہا ہمیں میڈیا سے تمام باتوں کا پتہ چلتا ہے، اعتماد میں لیا جائے، ارکان نے کہا حکومت مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، انہیں لگتا تھا بانی تحریک...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس) کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر...
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ خواتین جب سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت سنتے تھے تو کانوں کو ہاتھ لگاتی تھیں، یہ تذلیل صرف بشری بی بی کی نہیں، پورے ملک کی خواتین کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج القادر ٹرسٹ کے حوالے سے بات کروں گا، کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا جو رقم سپریم کورٹ کے اکاوئنٹ میں آئی، وہ حکومت پاکستان کے پاس ہی آئی، یہ رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کے بدلے ہمارے فارن ریزرو میں اضافہ...
کراچی: فپواسا نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کیلئے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں اور صوبائی حکومت کے مابین بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی ایڈہاک پر تقرری کے معماملے پر تاحال ڈیڈ لاک موجود ہے جس کے بعد فپوآسا (فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن) سندھ چیپٹر نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کے لیے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں فپواسا کے سیکریٹری عبدالرحمن ننگراج نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی...

جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت...
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
کراچی: پانی کے ٹینک سے ملنے والی کمسن صارم کی لاش کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کیے گئے ہیں تاہم کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ دریں اثنا زیر زمین پانی کے ٹینک سے کمسن صارم کی لاش ملنے کی اطلاع پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر اپارٹمنٹ کے رہائشی اور خواتین...

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دے...
کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں 2 روزہ نمائش بعنوان ”میرابرانڈپاکستان“ کا افتتاح کردیا،جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو فتح کرنے اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،جب تک ہم امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے،اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے نہ دنیا میں ترقی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
کشتی حادثہ: تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے حکومت نے آج اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج مراکش روانہ ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور انٹیلجنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم مراکش کے شہر رباط اور دخلہ کا دورہ کرکے حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر مبینہ تشدد اور ہلاکت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری دفاع محمد علی نے معزز مہمان قمر الحسن کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف افسر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے...
لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا تھا۔ سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے...
سی پی آئی ایم کے لیڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جمہوریت مخالف طاقتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوتوا کو ملک کا آفیشیل اصول بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے لیڈر پرکاش کرات نے آج کولکاتا میں جیوتی بسو سنٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سیکولر اور جمہوری تانے بانے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی طاقتوں کے خلاف ایک سیاسی و نظریاتی جنگ کی ضرورت ہے۔ اپنے اس بیان کے ذریعہ پرکاش کرات نے ہندوتوا بریگیڈ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ پرکاش کرات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک...
فپواسا سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں جمعہ کے روز بھی تدریس کا بائیکاٹ رہا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پر تدریسی عمل معطل ہے۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ بتایا...
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے آئندہ لائحہ عمل بتا دیا اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی وضاحت کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی...
ایف او ڈی پی کی بانی سفینا فیصل نے پاکستان میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیاسی ورکرز، صحافیوں، خواتین، غیر قانونی گرفتاریوں اور ناروا سلوک کا سامنے کرنے والے افراد کی حالت زار بیان کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے برطانوی پارلیمانی اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بریفنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کا اہتمام حال ہی میں تشکیل دی جانے والی فرینڈ ڈیموکریٹک پاکستان-یوکے (ایف او ڈی پی) نے کیا۔ بریفنگ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر علی خان کے ساتھ ملاقات پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، اب فریقین نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات آرمی چیف کے حالیہ دورہ پشاور کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے خیبر پختونخوا کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔ البتہ دونوں میں ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا یہ اب بھی پوری طرح واضح نہیں ہے، کیونکہ اس حوالے سے دونوں جانب سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدا میں پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین گوہر...
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی تیسری ملاقات میں اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کردیا جس میں پی ٹی آئی نے 2الگ الگ انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سہولت کاری میں حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاس میں ہوا۔پی ٹی آئی نے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کیا، عمر ایوب بطوراپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی سربراہ کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کیا۔چارٹر آف ڈیمانڈ 2 نکات اور 3 صفحات پر مشتمل ہے، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا ڈرافٹ...
سانگھڑ،گسٹا کے مرکزی رہنما حاجی محمد اشرف خاصخیلی تقریب سے خطاب کررہے ہیں سانگھڑ (جسارت نیوز)اساتذہ معاشرے کا انتہائی محترم و معزز طبقہ ہے،ان کی تنظیم انتہائی منظم اور طاقتور ہاتھوں میں ہے،کسی بھی کیڈر کے استاد کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے ، ملکی ترقی میں اساتذہ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار اساتذہ کی منظم تنظیم گسٹا کے مرکزی صدر حاجی محمد اشرف خاصخیلی نے شایان بینکوئٹ شہدادپور میں گسٹا کے سابق رہنما اور سینئر استاد غلام حسین باگرانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی تعلیمی اور تنظیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ان کے علاوہ...
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ کا محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام سرکاری اسکولوں میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات و اصلاحات پرکارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایجوکیشن آفس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قران کریم اور نعت رسول مقبول سے ہوا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حلف اٹھایا تو کام بہت سارے تھے میونسپل سروسز بنیادی کام تھا جو کہ ہماری ذمہ داری تھی ہم نے محدود وسائل میں عوام کو...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے 2 انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ جاری رہا، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی جس میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات کا مسودہ پیش کر دیا۔حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور،علامہ راجا ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی کا حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے...