—جنگ فوٹو

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ 

شیخہ فاطمہ بنتِ مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کردیا گیا ہے۔

کراچی میں قونصل جنرل امارات ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتتی نے اس سلسلے کا آغاز کیا۔ 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین میں حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق راشن تیار اور فراہم کیا جاتا ہے۔ 

امریکا نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز سمیت منجمد فنڈز میں سے 5 ارب ڈالرز جاری کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا۔

ڈاکٹر بخیت عتیق کے مطابق ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا، جس میں فی خاندان کے لیے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول، 10 کلو چینی، کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک و دیگر مسالہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔

قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 18 برس سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

عوام ہوجائیں تیار! ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہےاور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع
  • عوام ہوجائیں تیار! ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے
  • الخدمت سندھ کا راشن تقسیم کے لیے فوڈ حب کا افتتاح
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے اعظم کا تجارتی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال
  • متحدہ عرب امارات کی نئی ویزا پالیسی: درخواست کے نئے قواعد اور فیس تفصیلات جانیں!
  • متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • متحدہ عرب امارات کا ویزا لینے کا اب طریقہ کار کیا ہوگا؟
  • تھائی لینڈ، امارات، سعودیہ سمیت 6 ملکوں سے مزید 30 پاکستانی بے دخل