Jasarat News:
2025-02-23@06:10:49 GMT

سکھر ، پنشن اصلاحات کیخلاف سیپکو ملازمین کا مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

سکھر(نمائندہ جسارت )سیپکو پینشنرز ویلفیئر ٹرسٹ سکھر سندھ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشن کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین، جن کی قیادت عبدالحکیم منگی، نذیر احمد چنپ، گلزار احمد شیخ، آفتاب احمد پھلپوٹو، اعظم خان، زاہد شاہ اور دیگرکررہے تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں میں لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات کے نام پر نوٹیفکیشن جاری کر کے پینشنرز کو نظر انداز کیا ہے، جو ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواوں کو مہنگائی کے اس دور میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے کچھ عرصہ قبل وفاقی کابینہ کی منظوری سے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم کی ادائیگی کی منظوری دی تھی، لیکن صدر پاکستان کی جانب سے دستخط کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس اقدام نے ریٹائرڈ ملازمین کو سخت مالی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔مظاہرین نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پینشن اصلاحات سے متعلق ملازمین مخالف نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے۔ ساتھ ہی پی اینڈ پینشن کی سفارش کے مطابق میڈیکل الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، ایڈہاک الاو ¿نس کو ریگولر تنخواہ میں شامل کیا جائے، اور ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین

پڑھیں:

10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غربا، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے دہشت گردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے اور غریب معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم 15رمضان سےپہلےمکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔

کابینہ نے ایبٹ آباد پبلک اسکول کے 15یتیم طلبہ کیلئے 4.920 ملین کی سالانہ گرانٹ منظور کر لی۔ کیڈٹ کالج سوات فیز3 پروجیکٹ کیلئےزمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری دی گئی۔

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن اساتذہ کیلئے 1028.673 ملین کی منظوری دی گئی جب کہ بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کےلئے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم منظور کی گئیں۔

صوبائی کابینہ نے بی ایس نرسنگ گریجویٹس کیلئے ماہانہ 31ہزار روپے انٹرنشپ منصوبے کی منظوری بھی دی۔
مزیدپڑھیں:ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن پالیسی میں خاص کیا ہے؟
  • 10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن
  • سرکاری ملازمین کیلئےپنجاب میں نئی پنشن پالیسی آگئی
  • ریٹائرڈ ملازمین کی درخواست پر 4 ہفتوں میں جواب طلب
  • آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا واجبات کی ادائیگی کیلیے مظاہرہ
  • حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم فیصلہ
  • اسلام آباد میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
  • پختونخوا حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں اور  پنشن سے متعلق اہم فیصلہ
  • وفاقی سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج، مطالبات سامنے آگئے