Jang News:
2025-02-22@15:02:27 GMT

کوئٹہ، رمضان میں 3 مقامات پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

کوئٹہ، رمضان میں 3 مقامات پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران تین مقامات پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ کرلیا، مین سستا بازار جوائنٹ روڈ پر لگے گا، ضلعی انتظامیہ نے بیف، مٹن، چینی، آٹا اور دودھ کی قیمتوں کا تعین بھی کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سستے بازار کا انعقاد اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں 3 جگہوں پر سستے بازار لگائیں جائیں گے، مرکزی سستا بازار جوائنٹ روڈ پر لگے گا اسکے علاوہ نواں کلی اور میزان چوک پر بھی سستے بازار لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں بڑا گوشت، مٹن، چینی، آٹا اور دودھ کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کے تحت سستا بازار میں بڑا گوشت 1050روپے، مٹن 1900روپے فی کلو، چینی130روپے فی کلو، دودھ 170روپے فی کلو اور20 کلو کے آٹا کا تھیلا 1460 روپے میں فروخت کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ محکمہ زراعت سستا بازار میں سبزی کے اسٹال لگائیں گے جہاں پر تازہ سبزیاں کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سستے بازار سستا بازار

پڑھیں:

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سات مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری 7 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی تیاری شروع کردی۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اراضی سستے داموں بیچنے کی بات درست نہیں، پورٹ قاسم اتھارٹی
  • ناجائز منافع خوری کسی طور قابل قبول نہیں ہوگی، ڈی سی کوئٹہ
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ
  • رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو،میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ 
  • ماہ صیام کے چاند کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا 
  • رمضان سے قبل تمام صوبوں میں شوگر اسٹال لگانے کی ہدایت، چینی کس قیمت پر ملے گی؟
  • پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، 170 تاریخی مقامات سیاحتی مراکز بنیں گے
  • تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب