پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ہاوس کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے حق کے لیے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انھیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی سیکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ اگر بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ہم عید کے بعد آپ کے ساتھ مل کر سی ایم ہاوس کے باہر بیٹھیں گے اور تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے۔

کنونشن میں تمام تحصیل چیئرمینز نے فرداً فرداً خطاب بھی کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلدیاتی نمائندوں

پڑھیں:

شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہمی کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

لاہور:

پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان  پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب  وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں  ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں چلی کم، جلی زیادہ اور حادثات کا شکار ہوئی۔ پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔  پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بیرسٹر سیف ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔  کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ  کے پی میں آج بھی لوگ ندی نالوں سے ڈولیوں میں اور بائیکس کو ندیوں سے عبور کرتے ہیں۔  

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں بتایا کہ پنجاب میں میٹرو بس، اورنج ٹرین کے بعد اب ٹرام اور انڈر گراؤنڈ گرین لائن بننے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو، وہ  دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 25 فروری کو احتجاج کا اعلان
  • حافظ نعیم الرحمان کا بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • گنڈاپور کو اصلاح کیلیے ایک ماہ کی مہلت، پھر ہم بتائیں گے دھرنا کسے کہتے ہیں، گورنر
  • حافظ نعیم الرحمٰن کا رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
  • شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہمی کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
  • صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ اس صوبےکو تباہ کرنا ہے؛ گورنر خیبر پختونخوا
  • چیمپئنز ٹرافی کے کھلاڑیوں، آئی سی سی نمائندوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دنے کا فیصلہ
  • سکرنڈ سے اغواء ہونے والے طالب علم کی رہائی کیلیے احتجاجی مظاہرہ
  • گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے لیے انڈیا سے جیت پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان